Shehad Jild Kw Shadab Banaye - Article No. 1543
شہد جلد کو شاداب بنائے - تحریر نمبر 1543
شہد جہاں مختلف امراض میں معاون ہے وہیں شہد جلد کی خوبصورتی اور شادابی برقرار رکھنے میں بھی اہمیت کا حامل ہے ۔ لیکن خواتین شہد کوخوبصورتی میں اضافے کیلئے کس طرح استعمال کرکے اس سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔
منگل 13 دسمبر 2016
شہد جہاں مختلف امراض میں معاون ہے وہیں شہد جلد کی خوبصورتی اور شادابی برقرار رکھنے میں بھی اہمیت کا حامل ہے ۔ لیکن خواتین شہد کوخوبصورتی میں اضافے کیلئے کس طرح استعمال کرکے اس سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔
جلد کو فوری جگمگاہٹ اور شادابی دنیا چاہتے ہیں تو آدھے کپ تازہ دودھ میں ایک چمچہ شہد ملا کر اس آمیزے کو اپنے چہرے پر لگائیں یہ ماسک حیرت انگیز نتائج کاحامل ہے ۔
چہر پر شہد کا لیپ کرنے سے جھریوں کاخاتمہ ہوجاتا ہے ۔
آدھاچمچہ شہد تھوڑے سے گرم پانی میں ملاکر چہرے پر مل لیں تھوڑی دیر بعد چہرہ دھولیں ۔
چہرے کی جلد کو تروتازہ بنانے کیلئے بہترین ہے ۔
کہنیوں اور گھٹنوں پرلگانے کیلئے تھوڑا سا شہد نیم گرم پانی میں حل کرکے ملیں د س منٹ بعد دھو کرخشک کر لیں ۔
(جاری ہے)
ایک کیلا اور ایک چھوٹا چمچہ شہد اچھی طرح ملا کر چہرے پر لگائیں ۔
ایک چمچہ خالص شہد میں ڈیڑھ چمچہ لیموں کا عرق ملا کر چہرے پر بیس منٹ کیلئے لگائیں پھر پانی سے دھو لیں اس سے جلد چمکنے لگے گی یہ ماسک ہر طرح کی جلد کیلئے بہترین ہے ۔
شہد میں بالائی ملا کر رات کو سوتے وقت لگائیں کچھ دیر بعدہلکا سا مساج کرکے اتارلیں اس سے نہ صرف رنگت جائے گی بلکہ داغوں اور دانوں میں بھی فرق پڑجائے گا ۔
دوآلولیں انہیں چھیل کر درمیان سے کاٹ لیں اور باریک کپڑے کے درمیان میں رکھیں اس میں لیموں کے چند قطرے لیموں اور چند قطرے شہد بھی ملائیں اب کپڑے کو بند کر لیں اور گول پوٹلی سی بنالیں اس کو چہرے پر رگڑیں یہ عمل مکمل ہوجائے تو رس کو پندرہ منٹ چہرے پر لگارہنے دیں ۔ یہ عمل روایتی بلیچنگ کہلاتا ہے جو نہ صرف رنگت میں نکھار کاباعث بنتا ہے بلکہ اس سے جلد میں قدرتی چمک پیدا ہوجاتی ہے۔
شہد ، لیموں کا رس اور ملک پاؤڈر اک ایک چمچہ اور روغن بادام آدھا چمچہ لے کر مکس کرلیں اس مکسچر کو چہرے پر پندرہ منٹ تک لگائیں اس کے بعد منہ دھولیں ۔ یہ آمیزہ نہ صرف داغ دھبوں کے خاتمے کیلئے بہترین ہے بلکہ اس سے رنگت بھی نکھر جاتی ہے ۔
ایک انڈے کی سفیدی اورایک چائے کا چمچہ شہد کسی کپ میں مکس کرلیں پھر اسے آہستگی سے چہرے سے گردن تک مساج کی طرح لگائیں یہ مکسچر جادوئی اثر رکھتا ہے ۔
بیس دودھ میں مکس کرکے اس میں تھوڑی ہلدی اور شہد ملالیں۔ خشک جلد کیلئے یہ آمیزہ زیادہ موزوں ہے اس سے رنگت نکھر جاتی ہے ۔
ہفتے میں ا یک بارایک چمچہ شہد، آدھا چمچہ زیتون کا تیل ایک چوتھائی چمچہ دار چینی کا سفوف اور آدھا چمچہ گلاب کا عرق ملا کر چہرے پر پندرہ منٹ تک لگائیں ۔ پھر پانی سے دھو کر تازہ دودھ میں روئی بھگو کر چہرے پر اچھی طرح لگا کر صاف روئی سے چہرہ صاف کریں۔ اور دس منٹ بعد دھو لیں۔ اس سے چہرے کی رنگت میں نکھا رپیدا ہوجائے گا۔
Browse More Women Beauty - Khoobsurti
رنگِ حنا اور کھنکتی چوڑیاں
Rang E Hina Aur Khanakti Chooriyan
آنکھیں بڑی اور خوبصورت کرنے کے انوکھے اور بہترین طریقے
Ankhain Bari Aur Khubsurat Karne Ke Anokhe Aur Behtareen Tariqe
جلد کی رنگت اور آپ کی لپ اسٹک
Jild Ki Rangat Aur Aap Ki Lipstick
سرسوں کا تیل اور حسن کی حفاظت
Sarson Ka Tail Aur Husn Ki Hifazat
سرخ ٹماٹر - حسن سنوارنے والی سبزی
Red Tomato - Husn Sanwarne Wali Sabzi
ہوم بیسڈ اسکرب سے پیر بنائیں خوبصورت
Home Based Scrub Se Feet Banain Khoobsurat
بھنوؤں کو گھنا بنانے کے نسخے
Eyebrows Ko Ghana Banane Ke Nuskhe
لپ ماسک سے بنائیں ہونٹ خوبصورت
Lip Mask Se Banaain Hont Khubsurat
ایکنی سے متاثر جلد کے لئے فیس ماسک
Acne Se Mutasir Jild Ke Liye Face Mask
کاجل کے مختلف انداز
Kajal Ke Mukhtalif Andaz
سیلف گرومنگ پر توجہ دیں
Self Grooming Par Tawaja Dein
بیوٹی ٹپس
Beauty Tips