Siyah Halqe Husn Ke Dushman - Article No. 3028

Siyah Halqe Husn Ke Dushman

سیاہ حلقے،حسن کے دشمن - تحریر نمبر 3028

جن کا بینائی سے براہ راست تعلق نہیں

پیر 12 دسمبر 2022

آپ کی آنکھیں کتنی ہی دلکش کیوں نہ ہوں،اگر ان کے نیچے سیاہ حلقے موجود ہوں تو آنکھوں کی دلکشی ماند پڑ جاتی ہے۔اسی وجہ سے آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ہونے کی صورت میں انہیں آنکھوں کی خوبصورتی و دلکشی کا دشمن قرار دیا جاتا ہے۔اگرچہ جدید طبی تحقیق کے مطابق امراض کا تعلق جینز سے ہوتا ہے اور یہ جینز سے منتقل ہوتے ہیں۔اور جن افراد کی جلد زرد یا پتلی ہوتی ہے وہ بھی اس مرض کا شکار ہوتے ہیں۔
آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے کیوں بنتے ہیں۔ماہرین طب و صحت نے اس بارے میں مشاہدات کئے ہیں۔ان کے مطابق اس کی وجوہات مندرجہ ذیل ہیں۔
تھکاوٹ
تھکاوٹ کو پہلا اہم سبب قرار دیا گیا ہے۔ایسے لوگ جو مسلسل تھکن کا شکار رہتے ہیں یا کسی وجہ سے ذہنی تناؤ میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی آنکھوں کے گرد خون کی گردش سست ہو کر خون آنکھوں کے پپوٹوں کے نیچے جمع ہو کر گہرے سیاہ حلقوں کا سبب بنتا ہے۔

اس لئے تھکن یا ذہنی تناؤ سے بچنے کی تدبیر کرنی ضروری ہے تاکہ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں سے محفوظ رہا جا سکے۔
نیند کی کمی
نیند کی کمی بھی آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں کا سبب ہو سکتی ہے۔آج کل دیکھا گیا ہے کہ لوگ رات دیر تک جاگتے ہیں اور صبح دیر سے اٹھنے کا رواج ہو گیا ہے۔ایسے بھی لوگ ہیں جو رات دیر تک کام کرتے ہیں۔
ایسے افراد میں آنکھوں میں تھکن کے باعث ایسا ہو سکتا ہے ایسے لوگ جن کو رات دیر تک جاگنے کی وجہ سے یہ مسئلہ درپیش ہے۔تو ان کے لئے یہ مشورہ ہے کہ وہ رات کی نیند کے دورانئے کا جائزہ لیں اور چھ سے آٹھ گھنٹے نیند ضرور پوری کریں۔
خون کی کمی
جن افراد میں خون کی کمی ہو وہ بھی سیاہ حلقوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔خون کی کمی سے (اینیما) ہو جاتا ہے۔
جس سے جسم اور آنکھوں کو خون کی پوری مقدار نہ ملنے اور اس طرح آکسیجن نہ ملنے سے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بن جاتے ہیں۔ایسے افراد کے لئے مشورہ ہے کہ وہ سیاہ حلقوں کے خاتمہ کے لئے خون کی کمی کو دور کرنے کے لئے آئرن کی مناسب مقدار لیں۔
بڑھتی عمر کا تقاضا
آنکھوں کی جلد پتلی اور نرم و نازک ہوتی ہے۔اس کی وجہ چربی والے ٹشوز کی باریکی کی وجہ سے واضح ہو جاتے ہیں۔
جو کہ جلد کے ٹشوز کی باریکی کے باعث نمایاں ہو جاتے ہیں اس طرح عمر کے باعث یا زیادتی سے بھی آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے بن سکتے ہیں۔
دھوپ
ایسے افراد جو زیادہ وقت دھوپ میں گزارتے ہیں۔ان کا جسم زیادہ میلانن (رنگ دار مادہ) بناتا ہے۔جو آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں کا سبب بن سکتا ہے ایسے افراد اس مرض سے بچاؤ کے لئے دھوپ میں زیادہ دیر تک نہ رہیں یا پھر وہ دھوپ کے چشمے پابندی سے پہنیں۔
ٹوپیاں پہنیں اور آنکھوں کو دھوپ سے حتی الامکان حد تک بچائے رکھیں۔
آنکھوں کا بار بار مسلنا
بعض افراد کو آنکھیں ملنے کی عادت ہوتی ہے۔جس سے چھوٹی شریانیں متاثر ہو سکتی ہیں۔اس طرح خون کی روانی متاثر ہو کر سیاہ حلقے بن سکتے ہیں۔
نمک کی زیادتی اور پانی کی کمی
بعض ماہرین کے نزدیک نمک کا زیادہ استعمال آنکھوں کے نیچے حلقے کو پھیلا دیتی ہے۔
ایسے افراد اگر ہائی بلڈ پریشر کا شکار نہ ہوں تو بھی نمک کا استعمال کم کریں اسی طرح کیفین آور چینی کا استعمال بھی کم کریں۔جس سے ڈی ہائیڈریشن کا امکان کم ہو جاتا ہے۔ایسے لوگ دن میں کم از کم دس گلاس پانی ضرور پئیں۔کیونکہ پانی کی کمی اور نمک کی زیادتی بھی آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں کی وجہ ہو سکتی ہے۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Siyah Halqe Husn Ke Dushman" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.