Sunscreen Wipes - Article No. 1404

Sunscreen Wipes

سن اسکرین وائیپس - تحریر نمبر 1404

جلد کو قبل ازوقت جھری زدہ ہونے سے بچانے کی بہترین حکمت عملی میں اسے بے انتہا خشک ہونے سے محفوظ رکھنا باقاعدہ کی جانے والی صفائی‘ ستھرائی اور موئسچرائزنگ کے ذریعے اسے نرم و ملائم رکھنے کے ساتھ ساتھ۔۔۔

پیر 8 فروری 2016

جلد کو قبل ازوقت جھری زدہ ہونے سے بچانے کی بہترین حکمت عملی میں اسے بے انتہا خشک ہونے سے محفوظ رکھنا باقاعدہ کی جانے والی صفائی‘ ستھرائی اور موئسچرائزنگ کے ذریعے اسے نرم وملائم رکھنے کے ساتھ ساتھ اسے سورج کی نیم بنفشی شعاعوں (Ultra Violet R ays) سی محفوظ کرتے ہوئے اسے سوختگی سمش (Sun- Burn) سے بچانا بھی شامل ہے سورج کی مضر شعاعیں جنہیں عرف عام میں نیم بنفشی (Ultra Violet R ays) کہاجاتا ہے جلد کی قدرتی نمی وتناؤ کوچرا کراسے انتہائی خشک کردیتی ہیں اور اباقاعدہ نگہداشت نہ کرنے کی وجہ سے جلدی خلیات بدترین ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوجاتے ہیں جلد کوپژمردہ اور قبل ازوقت پیداہونے والی جھریوں کی آماجگاہ بنا دیتے ہیں کچھ افراد سورج کی ضرررساں شعاعوں سے بچنے کاحل سن اسکرین لوش کریم استعمال کرنے میں ڈھونڈتے ہیں لیکن بعض حالات میں ہوتا کچھ یوں ہے کہ سن اسکرین لوشن کریم کی ساخت انتہائی چکنی ہوئی ہے اور دھوپ میں نکلنے کے بعد جلد پرسے خارج ہونے والے پسینے کے ساتھ بہنے بھی لگتی ہے اور چہرے کورومال وغیرہ سے پونچھنے کے بعد یہ حفاظتی تہہ رومال یاٹشوپیپر میں منتقل ہوکر جلد کو سورج کی تمازت سے متاثرہونے کا کھلاراستہ فراہم کردیتی ہیں لیکن اگر پسینہ خشک کرنے کے لیے نم آلودرومال یاوانیپس (Wipes) کا استعمال کیا جائے جوپہلے سے ہی سن پروٹیکٹنگ محلول (Sun Protecting) میں ترکیا ہوا ہوتو یہ نہ صرف جلد پر لگے ہوئے سن اسکرین لوشن کریم کوکوئی نقصان نہیں پہنچائے گا بلکہ اگر آپ دھوپ میں نکلنے سے قبل سن بلاک لگانا بھول گئے ہیں توسن اسکرین وانیپس (Sun Screen Wipes) آپ کی جلد پر فوری طور پر ایک نم ناک سن پروٹیکٹنگ لیکوئیڈ (Moisturising Sun Protecting Liquid) کی ملیح ودلفریب تہہ لگا دیگا لہٰذا اب جب آپ شاپنگ کے لیے جائیں توسن پروٹیکٹنگ پروڈکٹس کی فہرست میں سن اسکرین وانیپس (Wipes) کانام بھی شامل کرلیں اور خریدتے وقت اس بات کادھیان رکھیں کہ یہ وانیپس (Wipes) کسی مستندومعیاری کمپنی کے تیار شدہ ہوں اور یہ SPF-20کی خصوصیات کے حامل بھی ہوں اکثر افراد ٹشوپیپر اورWipesکے درمیان فرق سمجھنے سے قاصر رہتے ہیں دراصل ٹشوپیپر ایک خاص قسم کے جاذب کاغذ سے تیارکیاجاتا ہے جو پسینے کیساتھ ساتھ آپ کی جلد کی قدرتی نمی کوبھی اپنے اندر جذب کرلیتا ہے جبکہ Wipesکوایک مخصوص قسم کے قدرتی ریشے (Fibre) جسے Viscoseکہا جاتا ہے سے تیار کیاجاتا ہے جوعموماََ خاص انداز میں پروسس کردہ کپڑوں کی تیار میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اسی لیے اپنی جلد کومکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے سن پروٹیکٹینگ وانیپس کی موجودگی اپنے پاس یقینی بنائیے۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Sunscreen Wipes" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.