Surahi Dar Gardan Tawajoh Chahti Hai - Women Beauty - Khoobsurti
صراحی دار گردن توجہ چاہتی ہے - خوبصورتی
بدھ 15 مارچ 2017

نمی برقرار نہیں رہتی :
اگر آپ ماہرانہ انداز میں کلینزنگ نہیں کرپاتیں تو گردن سیاہ پڑ سکتی ہے اور نمی کوبرقرار رکھنے والی تہہ بہت کمزور ہوجائے گی ۔
یہ دھوپ کے اثرات متاثر ہوتی ہے :
صرف چہرہ ہی دھوپ کے مضراثرات قبول نہیں کرتا بلکہ سورج کی الٹروائلٹ شعاعیں بھی گردن کی رنگت اور جلد کی مضبوطی کو محسوس کرتی ہیں گردن کی جلد کی پرتیں باریک ہوتی ہیں اس لئے وہ جلد کی نمی کو بخارات سے نہیں روک پاتیں ۔ ذیل میں چند اہم احتیاطی تدابیر درج کی جارہی ہیں تاکہ آپ اپنی گردن کی مکمل نگہداشت کرسکیں ۔
گردن پر غیر ضروری پرفیوم نہ چھڑکیں ۔ خوشبو لگانی ہے تو ہلکی سی لگائیں ۔ کھردرے زیوری یا نوکدار نیکلس نہ پہنے جائیں ۔ اگر آپ مستقل چین پہنے رہتی ہیں تو گردن کے علاوہ چین کی نمی صفائی کریں ۔
زیتون کے تیل سے مساج کیاجائے تو قبل ازوقت جھریاں نہیں پڑتیں جلد میں قدرتی نمی قائم رہتی ہے جلد کی رنگت سنورتی ہے ۔
چہرے پر بلیج کرتے وقت گردن کو نہ بھولیں تاکہ چہرے اور گردن کی جلد میں نمایاں فرق محسوس نہ ہو ۔ پھرجب کبھی فاؤنڈیشن لگائی جائے تو بھی گردن کا حصہ نظرانداز نہ کیاجائے ورنہ میک اپ ادھورا رہے گا اور گردن کی رنگت آپ کی لاپرواہی کی داستان سنائے گی ۔
گردن کی کلینزنگ دودھ اور دہی کو باہم ملاکرکریں ۔ جو کے آٹے اور بکری کے دودھ کو ملاکرکچھ دیر رکھ دیا جائے اور پھر چہرے اور گردن پرلگائیں یہ ماسک میل اتادے گا اور رنگ بھی نکھار دے گا۔
دودھ اور دہی موجود نہ ہو اور پھلوں کے چھلکے ہوں تو انہیں بھی گردن پر مل کر کچھ دیر رکھا جائے تو بدنما نشانات جاتے رہتے ہیں ۔
اسکرب کے طور پر خشخاش دودھ میں بھگو کرپیس لیں اور اس طرح بھی میل اترتا ہے دہی اور بیسن کو ملا کر بھی گردن پر لیپ کیاجاتا ہے اس طرح بھی گردن کی صفائی بہترین ہوتی ہے ۔
تیل کا مساج :
گردن پر ناریل زیتون ، سرسوں یابادام کوئی بھی تیل دائروں کی شکل میں لگائیں اور کیلے کے چھلکوں سے مساج کریں ایک مہینے میں 3مرتبہ بھی مساج کرلیاجائے تو مفید رہتا ہے ۔ مساج سے گردن پر لکیریں نہیں پڑتیں ۔
گردن کی ورزش :
گردن کے عضلات کو مضبوط بنانے کے لئے آسان ورزشیں کی جاسکتی ہیں ۔ دونوں ہاتھوں کو مضبوطی سے سرکی پشت پر باندھیں اور گردن کو پیچھے کی جانب موڑیں کچھ سیکنڈ ایسی حالت میں رہیں پھر گردن سیدھی کرلیں ۔ یہ عمل 5 سے 30 بار (پانچ سے تیس بار ) کیا جاسکتا ہے ۔
بستر پر اس طرح لیٹیں کہ سر نیچے لٹک جائے اب سر کو اوپر کی طرف اٹھائیں گردن اور جسم کی سطح تک آجائے یہاں تک کہ اپنی ٹھوری سینے سے لگانے کی کوشش کریں ۔ مشق کرنے سے گردن کی لچک اور خوبصورتی میں اضافہ ممکن ہے ۔
گردن کا میک اپ کیسے ہوگا :
اگر گردن موٹی ہے تو سامنے کے رخ پر ڈارک کلر کاہائی لائٹر لگائیے اور گردن کے درمیان خوراک کی نالی پر ہلکے رنگ کا ہائی لائٹر استعمال ہوگا ۔
لمبی گردن کے لئے درمیان میں ڈارک کلرکا ہائی لائٹر استعمال ہوگا ۔
اگر گردن چھوٹی ہے تو دونوں طرف سامنے کے رخ پر اور درمیان میں بھی ہلکے رنگ کا ہائی لائٹر استعمال ہوگا ۔

(جاری ہے)
زیادہ بھاری زیورات اور ملبوسات پہننے سے گریز کریں ۔

تاریخ اشاعت:
2017-03-15
Your Thoughts and Comments
Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Surahi Dar Gardan Tawajoh Chahti Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
مزید خوبصورتی سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائن ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.