بند کریں
خواتین مضامینخوبصورتیزیتون کا تیل بالوں کی افزائش کا مئوثر ذریعہ

مزید خوبصورتی

پچھلے مضامین - مزید مضامین
زیتون کا تیل بالوں کی افزائش کا مئوثر ذریعہ
زیتون کاریل گرتے بالوں کو روکتا ہے اور انہیں مضبوط اور لچکدار بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
زیتون کاریل گرتے بالوں کو روکتا ہے اور انہیں مضبوط اور لچکدار بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے
کالے گھنے گھنگھورسیاہ بادلوں کی مانند بال ہر خاتوں کی چاہ ہوتے ہیں۔کچھ خوش قسمت قسم کی خواتین ہوتی ہیں جنہیں خاندانی وارثے میں ہی خوبصورت اور گھنے بال ملے ہوتے ہیں لیکن بعض خواتین بلکہ عموماََ خواتین کے بال گرنے ،ٹوٹنے سو مونہہ ہونے اور اس کی لمبائی میں اضافہ نہ ہونے کی شکایت کرتی نظر آتی ہیں۔ ان کی بالوں سے جڑی اس پریشانی کا حل زیتون کاتیل جہاں آپ کی جسمانی صحت مندی کا ضامن ہے وہیں یہ جلد اور بالوں کی صحت اور اس کی خوبصورتی میں اضافے کابھی باعث بنتا ہے۔یہ بالوں کی افزائش میں اضافہ کرنے کابہترین قدرتی معالج خیال کیاجاتا ہے۔زیتون کے تیل میں پولی فینول کی خصوصیات وافرمقدار میں موجود ہوتی ہیں جو اینٹی بیکٹیریل اور ینٹی فنگل خصوصیات کی حامل ہیں اور ہمیں مختلف قسم کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
بالوں کو قدرتی چمک اورجان عطاکرتا ہے․․․
زیتون کاتیل نہ صرف ہمارے بالوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے بلکہ یہ ہماری سرکی جلد کو بھی صاف کرنے میں مددفراہم کرتا ہے۔گھنگھریالے بالوں کی مالک خواتین زیتون کے تیل سے اپنے اڑے اڑے اور بکھرے ہوئے بالوں کونرم کرکے چمک عطا کرسکتی ہیں جب کہ بہت سی خواتین اپنے بکھرے بالوں کو سنوارنے کیلئے زیتون کاتیل سیرم کے طور پر استعمال کرتی ہے۔
گرتے بالوں کوروکتاہے․․․
زیتون کے تیل کی سب سے اہم خاصیت یہ ہے کہ گرتے بالوں کوروکتا ہے اور نئے بالوں کی افزائش کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔چنانچہ آپ گرتے بالوں کی روک تھام کیلئے1انڈے کوخوب اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس میں 3/4کپ زیتون کاتیل شامل کرکے اس مکسچر کوبالوں پر اپلائی کرلیں اور 45منٹ اس مکسچر کواپنے بالوں پر لگارہنے دیں اور بال شیمپو کرلیں۔یہ عمل نہ صرف آپ کے بالوں کی گروتھ میں اضافہ کرے گا بلکہ اس کے استعمال سے آپ کے بال گھنے اور چمکدار ہوجائینگے اور زیتون کاتیل بہترین کنڈیشز کابھی انجام دیتا ہے اور بالوں کوملائمت بخشتاہے۔
سرکی جونیں دور بھگاتا ہے․․․․
بہت کم لوگوں کوزیتون کے تیل کے اس افادیت کا علم ہوگا کہ زیتون کاتیل سرکی جوؤں کاخاتمہ کرنے میں معاونت فراہم کرتا ہے اور نہایت مئوثر انداز میں سرکو راحت پہنچاتا ہے۔جب کہ کمرشل اینٹی لائس شیمپو یاکیمیکل مرکب سے تیار کردہ لوش سرکی جلد پر الجھن پیداکرنے کابھی سبب بن سکتے ہیں۔
بالوں کولچکدار بناتا ہے․․․
زیتون کے تیل سے باقاعدگی سے سرکی جلد کا مساج آپ کے بالوں کولچکدار اور مضبوط بناتا ہے اور ٹوٹے ہوئے بالوں کی جڑوں کی مرمت کرنے میں معاونت کرتا ہے۔

(0) ووٹ وصول ہوئے