Bedaagh Chehra - Article No. 2264

Bedaagh Chehra

بے داغ چہرہ - تحریر نمبر 2264

گھر پر بلیچ بنائیں

پیر 20 جنوری 2020

اقراء گل
خوب صورت اور روشن جلد ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے۔جس کے لئے وہ ہر وقت طرح طرح کے جتن کرتی رہتی ہیں اور اپنی خوب صورتی کو بر قرار رکھتی ہیں۔لیکن اکثر خواتین کے چہروں پر اثرات موسم یا کسی جلد کی بیماری کے باعث داغ دھبے پڑجاتے ہیں۔یہ داغ دھبے نہ صرف خوب صورتی پر اثر انداز ہوتے ہیں بلکہ ان کی وجہ سے چہرے کے نقش اپنی جاذبیت کھو دیتے ہیں۔
ان داغ دھبوں کو ختم کرنے کے لئے اگر چہرے کی مناسب انداز میں دیکھ بھال کی جائے تو داغ دھبوں سے جلد چھٹکارا ممکن ہے۔
اپنے چہرے کو داغ دھبوں سے دور رکھنے کے لئے روانہ کلینزنگ کو اپنا معمول بنائیں تاکہ جلد کی تروتازگی بر قرار رہے۔زیادہ سے زیادہ پانی پیئں تاکہ جلد موسچرائز ہو سکے۔مصالحہ جات اور چٹ پٹی چیزوں سے پرہیز کریں ۔

(جاری ہے)

اپنے کھانے میں پھلوں اور سبزیوں کو زیادہ ترجیح دیں۔

چہرے سے داغ دھبے دور کرنے کے لئے بلیچ بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔بلیچ کے استعمال سے چہرے کے نہ صرف داغ دھبے بلکہ دیگر جلدی مسائل کا خاتمہ بھی ممکن ہے۔آج کل بازار میں مختلف کمپنیوں کی بلیچ دستیاب ہے۔لیکن آپ گھر میں خود بھی بلیچ تیار کر سکتے ہیں۔کیونکہ ہمارے کچن میں موجود بہت سی چیزیں اپنے اندر نیچرل بلیچنگ ایفیکٹ رکھتی ہیں۔اپنے گھر میں درج ذیل طریقوں سے بلیچ تیار کی جاسکتی ہے۔
کینو کے چھلکے میں قدرتی طور پر بلیچ کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
کینوں کے چھلکے کا پاؤڈر اور ہلدی کو پانی میں مکس کرکے چہرے پر لگائیں۔اس سے نہ صرف چہرے کی صفائی ہوتی ہے بلکہ داغ دھبوں کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی عمر کے اثرات بھی کم ہوتے ہیں۔
دودھ بھی ایک بلیچ ہے۔اس داغ دھبوں پر لگائیں اور خشک ہونے پر چہرہ دھولیں۔
بیسن میں دہی مکس کرکے چہرے پر لگائیں۔
اس مکسچر کے بلیچنگ ایفکٹ سے چہرہ بے داغ اور نکھر جائے گا۔کیونکہ دہی جلد کے لئے نیچرل ٹانک ہے۔اس کے مسلسل استعمال سے چہرے میں تازگی اور نکھار پیدا ہوتاہے۔دہی میں قدرتی حسن کو بر قرار رکھنے کی خصوصیت پائی جاتی ہے۔اس میں پایا جانے والا جز”لیاکنک“جلد کو بلیچ کرنے میں مدد دیتاہے۔
لیموں کے رس میں بھی بلیچ کی خاصیت پائی جاتی ہے ۔
جس کے استعمال سے نہ صرف جلد کے داغ دھبے ختم ہو جاتے ہیں بلکہ رنگت کے نکھار میں بھی اہم کردار ادا کرتاہے۔لیموں کا رس چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر منہ ہر گز نہ دھوئیں بلکہ اسی طرح رہنے دیں۔
مولی ایک نیچرل بلیچنگ ٹانک ہے۔کدوکش کی ہوئی مولی چار کھانے کے چمچ لے کر اس میں چند قطرے سر کے کے ملا کر لئی سی بنالیں اس کو داغ دھبوں پر لگائیں۔
مولی کے بیج بھی بلیچنگ مادہ رکھتے ہیں۔اگر مولی کے بیجوں کا پانی کے ساتھ ایملشن بنا کر چہرے پر لگایا جائے تو نہ صرف جلد کے داغ دھبے ختم ہو جائیں گے بلکہ بلیک ہیڈز سے بھی چھٹکارا مل جائے گا۔مولی کے پتے پیس کر داغ دھبوں پر ملیں۔اس سے داغ دھبوں کے ختم ہونے کے ساتھ چہرہ تروتازہ ہو جائے گا۔
ایک عدد آلو لے کر میش کرلیں۔اب اس میش کیے ہوئے آلو کو چہرے پر لگائیں اور 20منٹ تک لگا رہنے دیں۔پھر سادہ پانی سے منہ دھولیں۔آلو ایک قدرتی بلیچنگ ہے جو کہ چہرے کی تروتازگی کو بر قرار رکھتاہے اور جلد کو ایک قدرتی چمک دیتاہے۔
دہی کو اچھی طرح مکس کرلیں اور اسے چہرے پر بیس منٹ تک لگا رہنے دیں اور نیم گرم پانی سے منہ دھولیں۔

Browse More Face Care & Skin Care

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Bedaagh Chehra" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.