Chahray Ko Bhapp Ka Ghusal - Article No. 1602

چہرے کو بھاپ کا غسل - تحریر نمبر 1602
مقامی بھاپ کا غسل (Local Steam Bath) چہرے کی خوبصورتی اور صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ایک کھلے منہ کے برتن میں پانی ڈال کر چولھے پر چڑھا دیں
جمعرات 7 ستمبر 2017
چہرے کو بھاپ کا غسل ۔
مقامی بھاپ کا غسل (Local Steam Bath) چہرے کی خوبصورتی اور صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ایک کھلے منہ کے برتن میں پانی ڈال کر چولھے پر چڑھا دیں۔جب بخارات اٹھنے لگیں گے تو چہرے کو ان پر لائیں۔آنکھیں بند کرلیں۔جب تک چہرے پرپسینہ نہ ا ٓجائے ایسا کیے جائیں۔ خوب پسینہ آجائے تو چہرہ گیلے تولیے سے پونچ لیں حتٰی کے اعتدال کی حالت پرآجائے ۔
(جاری ہے)
پھر روغن زیتون کو نیم گرم کرکے بدن اور چہرے پر اس کی مالش کریں۔
یہ عمل سردی کے موسم میں بہت مفید ہیں۔اگر آپ کے چہرے کی جلد قدرتی طور پر خشک ہے تو بھاپ لینے سے گریز کریں اور اپنے چہرے کو خشک ہوا سے بھی بچائیں۔ چہرے پر برف والے پانی کے چھینٹے مارنے سے دوران خون تیز ہوتا ہے۔چہرے پر پھول سی شگفتگی آجاتی ہے۔چہرے کی جلد کی ساخت (Texture) ملائم ہوتی ہے۔لیکن فیشل آئس باتھ گرمیوں میں کیا جاتا ہے۔اگر آپ چہرے پر برف کا استعمال صبح کے وقت کریں تو دن کا ایک خوشگوار آغاز ہوگا۔اگر اس کا استعمال بعد دوپہر کریں تو سارے دن کی تھکن دور ہوجائے گی ۔اگرشام کے وقت کسی دعوت یا تقریب میں شرکت کرنا ہوتو آپ کی جلد شبنم کی طرح تروتازہ ہوجائے گی۔فیشل آئس باتھ ہفتے میں دوبار کریں۔اس عمل پر فقط دس منٹ صرف ہوتے ہیں۔فیشل آئس باتھ کا طریقہ درج ذیل ہے۔1۔ چہرے کو اچھی طرح صاف کریں اور اپنے بالوں کو اچھی طرح لپیٹ لیں۔شاور کیپ(Shower Cap) پہن لینا بھی مفید ہے۔ایک چلمچی میں ڈیڑھ سیر پانی لیں۔اس میں ایک سیر برف کے ٹکرے ڈالیں۔
2۔ہاتھوں میں ربڑ کے دستانے پہن لیں تاکہ ہاتھ ٹھنڈے یخ پانی سے سن نہ ہوں۔ربڑ کے دستانوں سے پہلے سوتی دستانے پہنیں۔آپ چہرے پر دونوں ہاتھوں سے پانچ بار چھینٹے ماریں۔
3۔اب گردن پر پانچ بار چھینٹے ماریں۔پھر پانچ بار چہرے پر چھینٹے ماریں۔یہ عمل اس طرح دہراتی رہیں جب تک کہ گردن اور چہرے پر ۲۰۔۲۵ چھینٹے نہ مارے جاچکیں۔
4۔چہرے اور گردن کو نرم تولیے سے تھپتھپا کر خشک کریں۔
5۔چہرے پر کوئی ایسی کریم لگائیں جس سے جلد نرم ہوتی ہو۔کوئی اچھی سے وینشنگ کریم بھی مفید ہے۔
6۔برف کے استعمال کے بعد چہرے پر ہمیشہ ہلکا میک اپ کریں۔لپ سٹک اور تھورا مسکارا بھی لگائیں۔
فیشل آئس باتھ سے چہرے میں دوران خون تیز ہوتا ہے۔جلد کے خلیوں کو تقویت ملتی ہے۔ تروتازہ ہوکر چہرہ نکھرتا ہے اور اس سے ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ چہرے کے روئیں خود بخود جھڑجاتے ہیں۔اس کے علاوہ چہرے کی روئیں دور کرنے کے لیے سونی ویکس،ونڈر ویکس الزبتھ آرڈن الیکڑا ہیئر اریڈی کیٹر(Hair Eradicator Electra) بھی استعمال کیا جاتے ہیں۔
Browse More Face Care & Skin Care

مہاسے
Muhase

گھر میں بنائیں اپنا Spa
Ghar Mein Banaye Apna Spa

بھاپ لینا کیوں ضروری ہے
Bhap Lena Kyun Zaroori Hai

عرقِ گلاب آپ کے حُسن کا محافظ
Arq E Gulab Aap Ke Husn Ka Muhafiz

جھریوں سے بچنے کے طریقے
Jhuriyon Se Bachne Ke Tariqe

اب باری ہے ملک تھراپی کی
Ab Bari Hai Milk Therapy Ki

جلد کی شادابی اور نکھار کے لئے دہی کے نسخے
Jild Ki Shadabi Aur Nikhar Ke Liye Dahi Ke Nuskhe

حسن افزا قدرتی نسخے
Husn Afza Qudrati Nuskhe

کیل مہاسوں سے کیسے نجات پائیں
Keel Muhase Se Kaise Nijat Payen

اینٹی سیپٹک ماسک
Antiseptic Mask

ناں نہ گرم پانی سے چہرہ دھونا نہیں
Naan Nah Garam Pani Se Chehra Dhona Nahi

وقت سے پہلے جھریاں،آخر کیوں
Waqt Se Pehle Jhuriyan Aakhir Kyon