Chahry K Barhy Huwy Massam - Article No. 1677

Chahry K Barhy Huwy Massam

چہرے کے بڑھے ہوئے مسام - تحریر نمبر 1677

بیوٹی پارلز کی نسبت گھر پر ہی ضروری احتیاط کے ساتھ اگر بلیک وائیٹ ہیڈز کو صاف کرلیتا یقینا ایک غیر نقصان دہ عمل ہوگا۔ گھرپر بلیک وائیٹ ہیڈز ریمور لیجئے

بدھ 22 نومبر 2017

چہرے کے بڑھے ہوئے مسام
چہرے پر موجود مساموں کے دہانے اگر کھل جائیں تو وہ اچھے بھلے خوش نما چہرے پر نہایت بدنما اثرات مرتب کرتے ہیں۔ ایسی خواتین جو اپنے چہرے پر موجود بلیک وائٹ ہیڈز صاف کروانے کے سلسلے میں کسی بیوٹی پارلر کی خدمات حاصل کرتی ہیں وہ ایسی صورت حال سے زیادہ متاثر دکھائی دیتی ہیں۔ کیونکہ بیوٹی پارلر میں موجود بیوٹیشنز ضرورت سے زیادہ گہرائی تک مساموں (ہیڈز) کی صفائی کردیتی ہیں جس کی وجہ سے مساموں کے دہاتے آہستہ آہستہ کھل کر بڑھنا شروع ہوجاتے ہیں۔
بیوٹی پارلز کی نسبت گھر پر ہی ضروری احتیاط کے ساتھ اگر بلیک وائیٹ ہیڈز کو صاف کرلیتا یقینا ایک غیر نقصان دہ عمل ہوگا۔ گھرپر بلیک وائیٹ ہیڈز ریمور لیجئے اور اپنے ہاتھوں اور بلیک ہیڈ ریمورٹ کو اسپرٹ سے دھو کر جراثیم سے پاک کرلیجئے ۔

(جاری ہے)

اپنے چہرے کو کسی معیاری کلینر نگ کریم لوش سے صاف کریں اور موئسچر ائزنگ کریم ، لوشن اچھی طرح مساج کرنے کے بعد چہرے پر تقریباََ 10 منٹ تک بھاپ لیں۔

اس عمل سے آپ کے چہرے پر موجود بلیک، وائیٹ ہیڈز نہایت آسانی سے نرم ہو کر ابھر جائیں گے جنہیں آسانی سے صاف کیا جاسکے گا لیکن بلیک ، وائیٹ ہیڈز نکالتے اس وقت کبھی بھی اپنے ناخنوں یا بلیک ہیڈز ریمور کو زور سے اپنی جلد میں پیوست کرنے کی کوشش نہیں کریں۔ چہرے کے خشک ہوجانے کے بعد ملتانی مٹی میں صندل کا برادہ اور ایک چائے کا چمچہ دہی ملا کر ماسک تیار کریں اور اس ماسک کو چہرے پر لگائیں اور 10 منٹ کے بعد گیلے اسفنج یا نرم تولیہ کے ٹکڑے سے چہرے کو آہستگی سے صاف کرلیجئے میدہ اور سوجی کو گھن لگنے سے محفوظ رکھنے کے لیے انہیں ایئر ٹائٹ جار مین رکھ کر فریج میں رکھیں اگر کافی عرصے تک میدہ، سوجی کو فریج میں محفوظ حالت میں رکھنا مقصود ہوتو میدہ سوجی کو ایک تشلے میں نکال کر تھوڑی دیر دھوپ میں رکھیں اس کے بعد دوبارہ ایئر ٹائٹ جار میں رکھ کر فریج میں رکھ لیں۔
اگر آپ مہینے بھر استعمال ہونے والے مصالحے ایک ساتھ خرید لیتی ہیں اور مصالحوں کو زیادہ عرصے تک کپڑا ، گھن لگنے محفوظ رکھنے کیلئے آپ کے فریج میں زیادہ گنجائش بھی نہیں ہے تو کافی عرصے تک مصالحوں کو محفوظ رکھنے کیلئے آپ مصالحوں کو بیکنگ ٹرے میں علیحدہ علیحدہ پھیلا کر اوون میں سب سے کم درجہٴ حرارت پر چند منٹوں تک بیک کرلیں یا پھر کسی موٹے پیندے والے سوس پین یا کڑاہی میں مصالحوں کو علیحدہ علیحدہ 1-2 منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر بھون لیں اس طرح مصالحوں میں موجود نمی خشک ہوجائے گی جو کپڑا گھن لگنے کا اہم سبب ہے۔
بھوننے کے بعد مصالحوں کو بڑے جار میں رکھ لیں اور استعمال ہونے والے مصالحوں کو چھوٹے جار میں رکھ لیں تاکہ بھونے ہوئے مصالحوں کے ڈبے بار بار کھولنے نہ پڑیں جس کی وجہ سے ان میں دوبارہ نمی جذب ہوسکتی ہے۔ اکثر انڈوں کواُبالتے وقت وہ چٹخ جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی سفیدی باہر نکل کر ضائع ہوجاتی ہے اس لئے انڈوں کا اُبالتے وقت انہیں چٹخنے سے محفوظ رکھنے کے لئے پانی میں سرکہ کے چند قطرے شامل کردیں۔

Browse More Face Care & Skin Care

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Chahry K Barhy Huwy Massam" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.