Chand Raat Se Pehle Chand Jaisa Chehra - Article No. 2071

Chand Raat Se Pehle Chand Jaisa Chehra

چاند رات سے پہلے چاندجیسا چہرہ - تحریر نمبر 2071

خاص آپ کے لئے اسٹرابیری فیشل

جمعہ 17 مئی 2019

فریدہ خانم
اسٹرابیری کیا ہے؟
اسٹرابیری کو اگر قدرتی کلینزر کہا جائے تو بے جانہ ہو گا ،یہ جلد کی پھیکی پڑی رنگت اور داغ دھبوں کو دور کرتا ہے ،اسے دانتوں کی صفائی کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے اس میں وٹامنCبھی موجود ہے ،جو تیزابیت کا حامل ہوتا ہے ،اس وجہ سے یہ جلد کو جوان رکھنے میں مدددیتی ہے ۔اس کے استعمال سے آپ کی جلد کی رنگت نہ صرف نکھرے گی بلکہ پھولوں کی طرح نرم ونازک اور حسین بھی ہو گی ۔

اس میں پائے جانے والے اجزاء نہایت ہی اعلیٰ خوبیوں کے حامل ہوتے ہیں ،یہ نا صرف جلد کو موئسچرائز کرتے ہیں ،
بلکہ جلد کو صاف وشفاف بھی بناتے ہیں۔
اسپیشل اسٹرابیری فیشل
پہلا مرحلہ :اسٹرابیری اسکرب
اجزاء :اسٹرابیری ایک عدد ،زیتون کا تیل دوکھانے کے چمچ ،لیموں آدھا ،چینی دو کھانے کے چمچ۔

(جاری ہے)


ان سب اجزا ء کو اچھی طرح مکس کرکے ایک شیشی میں رکھ لیں ۔

فیشل کرتے وقت چہرہ دھو کے صاف کرلیں پھر اس اسکرب کو ہلکے ہاتھوں سے چہرے پر لگائیں اور مساج کریں ،دس منٹ تک چہرے اورگردن کا مساج کرکے چہرے کو صاف کرلیں۔
دوسرامرحلہ:اسٹرابیری بلیچ کریم
اجزاء:اسٹرابیری 6عدد،لیموں 1باریک کٹا ہوا ،گلیسرین دو چائے کے چمچ،بکری کا دودھ حسب ضرورت خوشبو کے لئے ایسنس کے چند قطرے۔
طریقہ استعمال: سب چیزوں کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں ،اگر آپ کو کریم پتلی محسوس ہوتو اس میں چاول کا آٹا ڈال لیں۔
دس منٹ کے لئے چہرے پر لگائیں ۔اس سے رواں گولڈن نہیں ہو گا لیکن جلد تروتازہ ہو جاتی ہے ،ڈیڈسیل نکل جاتے ہیں ۔چاول کا آٹا جلد کو سفید کرتا ہے ۔
آخری مرحلہ:اسٹرابیری
نارمل جلد کے لئے
اسٹرابیری کو پیس کر ا س میں دہی اور شہد ملا کر مکسچر بنائیں اور 15منٹ کے لئے چہرے پر لگائیں ،پھر دھولیں۔
نارمل اور ڈرائی جلد کے لئے
چار پانچ اسٹرابیری کو گرائنڈ کرلیں ،چار چمچ بالائی لے کر ایک چائے کا چمچ ایلوویراجیل،ایک چائے کا چمچ شہد شامل کرکے استعما ل کریں اوراگر جلد روغنی ہوتو زیتون یا ناریل کا تیل ملا کر لگا سکتے ہیں۔

بلینڈر میں چار پانچ اسٹرابیری ڈالیں ،دو چمچ دہی،ایک چمچ شہد،ایک چمچ زیتون کا تیل ،دو چمچ دلیہ ڈال کر سب کو مکس کرلیں اور چہرے اور گردن پر اچھی طرح لگائیں۔
ماسک کو پانچ منٹ تک اچھی طرح مساج کرنا ہے ۔بیس منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں ،پھر نارمل پانی سے دھوڈالیں ،اس ماسک سے چہرے پرنکھار اور چمک آئے گی۔
اگر آپ چاہیں تو اس ماسک کو عام دنوں میں ہفتے میں دوبار استعمال کریں تو بھی یہ بہت مفید ثابت ہو گا۔نیز بلیچ کا استعمال آپ کی مرضی ہے ،چاہیں تو فیشل کے ساتھ کریں اور چاہیں تو الگ کرلیں ۔تاہم اسکربنگ اور ماسک مکمل فیشل ہے ،جب تک اسٹرابیری میسر ہے ،رمضان کے علاوہ بھی آپ چہرہ تابناک بنا سکتے ہیں۔

Browse More Face Care & Skin Care

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Chand Raat Se Pehle Chand Jaisa Chehra" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.