Chehra Umar Ka Aaina Hota Hy - Face Care & Skin Care
چہرہ،عمر کا آئینہ ہوتا ہے - چہرہ کی حفاظت
جمعرات 31 اگست 2017

زارا مصطفی:
آپ نے اکثر لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا ہوگا کہ فلاں کی عمر اس کے چہرے سے نظر آتی ہے ․․․ خواتین بھی لاکھ اپنی عمر چھپائیں مگر چہرہ عمرکا آئینہ ہوتا ہے لیکن اگر آپ اپنی عمر کے مطابق میک اپ کریں تو آئینہ جھوٹ بھی بول سکتا ہے․․․ دراصل بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ جلد میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں اور اگر میک اپ جلد کی ساخت کے مطابق نہ کیا جائے تو بعض خواتین وقت سے پہلے ہی بوڑھی لگنے لگتی ہیں۔ چنانچہ اگر آپ کا رنگ روپ ماند پڑ رہا ہے اور آپ کئی سالوں سے یکساں میک اپ کررہی ہیں تو اب اسے بدل ڈالیں لیکن اس سے پہلے آپ کے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ کس عمر میں کیسا میک اپ کرنا چاہیے․․․․؟ پیرس سے بیوٹی اور سٹائلنگ کی تربیت حاصل کرنے والی بیوٹی ایکسپرٹ شیلو بتارہی ہیں کہ 20 برس کی لڑکیوں سے لے کر 50 برس سے زائدعمر خواتین کو کیسا میک اپ کرنا چاہیے تاکہ وہ عمر کے ہر حصے میں جوان اور حسین نظر آئیں۔
عمر کے مختلف ادوار کے لئے میک اپ ٹپس․․․ 20 سے 30 سال کی عمر میں․․․
عموماََ کہا جاتا ہے کہ اس عمر میں آپ جیسے چاہیں بنیں سنوریں ، سب اچھا لگتا ہے اس لئے خواہ کم میک اپ کریں یا زیادہ ،ہلکا کریں شوخ․․آپ نمایاں ہی رہیں گی۔ عمر کے اس حصے میں جلد جوان اور حسین ہوتی ہے، آپ چاہیں تو ہر بار نیاانداز بھی اپنا سکتی ہیں۔ اس عمر میں اپنے مزاج کے مطابق نت نئے تجربات کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں․․․․ مثلاََ آپ برائٹ شیڈز استعمال کرسکتی ہی، اگر آپ مکمل میک اپ نہ بھی کرنا چاہیں تو صرف شوخ لپ سٹک لگا کر بھی پُرکشش لگ سکتی ہیں۔ جونہی آپ 30 برس کے قریب ہوں تو نسبتاََ ہلکے میک اپ شیڈز استعمال کریں تاکہ آپ کی شخصیت میں بچوں جیسی خوبصورتی کا عنصر جھلکے یعنی ان کا قدرتی تاثر ہو۔ ایسا نہیں کہ آپ عمر کے اس حصے میں تجربات نہیں کرسکتیں لیکن کوشش کریں غیر نمایاں بیس یا فاؤنڈیشن استعمال جبکہ لپ سٹک، بلش آن یا آئی شیڈ کے لئے پنک اور پیچ کلرز بہتر ہیں۔
30 سے 40 سال کی عمر میں:
عمر کے اس حصے میں آپ کی شخصیت کا تاثر لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہو چکا ہوتا ہے اس لئے نئے نئے تجربات سے گریز کریں یعنی اگر آپ بہت زیادہ میک اپ کرنے کی عادی نہیں ہیں تو معمول سے ہٹ کر کوئی تجربہ نہ کریں اور اگر آپ مکمل میک اپ کرتی ہیں تو یہی انداز برقرار رکھیں۔ دراصل اس عمر میں ، شخصیت میں آنے والی پختگی چہرے کے تاثرات میں بھی جھلکتی ہے اس لئے اگر آپ نسبتاََ سنجیدہ مزاج ہیں تو قطعاََ شوخ اور نمایاں میک اپ نہ کریں تا کہ آپ کی شخصیت کا اندرونی اور بیرونی تاثر یکساں رہے۔ البتہ خاص کاص تقریبات کے لئے عام زندگی سے ہٹ کر میک اپ کے نئے انداز اپنانے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ کبھی کبھار آنے والی تبدیلی اچھی لگتی ہے۔ ایسے موقعوں پر اگر آپ چاہیں تو ہلکا پھلکا شمرا استعمال کرسکتی ہیں تاکہ آپ کی آنکھوں کے نیچے بننے والی فائن لائنز پر نظر نہ ٹھہر سکے۔
40 سے 50 سال کی عمر میں:
جونہی خواتین 40 کی دہائی میں داخل ہوتی ہیں تو ان کی جلد میں آنے والی تبدیلیاں واضح نظر آنے لگتی ہیں کیونکہ جلد میں قدرتی پروٹین کی مقدار کم ہوجاتی ہے جس سے جل ڈھلکنے لگتی ہے اور رونگ روپ ماند پڑ جاتا ہے ،جھریاں اور لائنیں نمایاں ہوجاتی ہیں۔ بہتر ہے اس وقت آپ اینٹی ایجنگ کریمیں اور لوشن استعمال کرنے کے علاوہ جلد کی تازگی برقرار رکھنے کے لئے سپلیمنٹس بھی استعمال کریں تاکہ جلد میں آنے والی بدنما تبدیلیوں کی رفتار کو سست کیا جاسکے۔ ویسے تو ہر عمر کی خواتین کو سن بلاک ضرور استعمال کرنا چاہیے مگر40 سال کے بعد ہرگز لاپرواہی نہ کریں۔ ایسا میک اپ کریں جس سے آپ کے چہرے کے تمام خدوخال نمایاں ہوں مثلاََ بھنوئیں ، ہونٹ اور پلکوں پر خاص توجہ دیں تاکہ آپ کے چہرے کا مجموعی تاثر خوشگوار لگے۔ اسی طرح جب آپ 40 کی دہائی کے آخری سالوں میں ہوں تو میک اپ میں مزید نئے تجربات کرنے سے گریز کریں یعنی میک اپ کے وہی شیڈز استعمال کریں جو آپ پر جچتے ہوں۔ اس عمر میں گہرے اور شوخ رنگ ہرگز نہ لگائیں بلکہ ہلکے اور غیر نمایاں شیڈز میں میک اپ کریں تاکہ آپ فریش نظر آسکیں۔

(جاری ہے)

تاریخ اشاعت:
2017-08-31
Your Thoughts and Comments
Special Face Care & Skin Care article for women, read "Chehra Umar Ka Aaina Hota Hy" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
مزید چہرہ کی حفاظت سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائن ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.