
Chehray K Balon Se Chutkara - Face Care & Skin Care
چہرے کے بالوں سے چھٹکارا - چہرہ کی حفاظت
جمعرات 23 مارچ 2017

سمیرا معین:
نوجوان بچیوں کے چہروں پر با ل عموماً نظر آتے ہیں۔ یہ مسئلہ بہت عام ہو گیا ہے ۔ بعض چہروں پر یہ بال نہایت باریک ہو تے ہیں۔ جنہیں رواں کہا جا تا ہے ۔ لیکن کچھ خواتین کے چہروں پر کا فی نمایاں ہو تے ہیں۔ عموماً پندرہ سے سولہ سال کی عمر میں یہ بال نکلنے لگتے ہیں۔ ان کے نمودار ہونے کی چند وجوہ درج ذیل ہیں۔ 1۔ وراثت 2۔لڑکیوں کا لڑکوں والے طور طریقے اپنانا 3۔ماہانہ نظام کی خرا بی یہ بال رواں کی طر ح ہیں، تو ان سے نجا ت پانے کے لیے آدھی چمچی دہی چہرے پر ملئے ، اتنی شدت سے کہ رواں خود اترنے لگے ۔ اس کے بعد بیسن سے منہ دھو لیجئے ۔ اگر بال کالے اور سخت ہیں، تو زیادہ تر خواتین تھریڈنگ ‘کے ذریعے ان سے چھٹکا را پاتی ہیں۔ لیکن اس طریقہ کا ر کی خامی یہ ہے کہ بال جلد دوبارہ نکل آتے ہیں اور عموما ان کی تعداد بھی زیادہ ہو جاتی ہے ۔
مزید برآں ویکسنگ بھی ایسے بالوں کا ایک علا ج ہے جو کچھ بہتر ہے کیو نکہ ویکس کرنے کے بعد بال دوبارہ دیر سے نکلتے ہیں اور آہستہ آہستہ بالکل ختم ہو جاتے ہیں۔ آپ چاہیں، تو ویکس گھر میں بھی بنا سکتی ہیں۔ اس کی سادہ سی ترکیب یہ ہے کہ گڑ کو آٹے میں ملا کر پگھلا لیں۔ جب آمیزہ ٹھنڈا ہو جائے ، تو بالوں پر لگائیں۔ جب بال آمیزے سے اچھی طر ح ڈھک جائیں، تو اس پر سوتی کپڑا چپکا لیں۔ تھوڑی دیر بعد کپڑا کھینچ لیں۔ لیکن خیال رہے کہ کپڑا بالوں کی مخالف سمت کھینچنا ہے ۔ بال ساتھ ہی اتر آئیں گے ۔ پہلے خواتین توری یا کدو کی سبی سے جسم دھوتی تھیں، تو ان کے جسم پر بال نہیں نکلتے تھے کیونکہ سبی رگڑنے سے بال آہستہ آہستہ ختم ہو جا تے ہیں۔ آج کل بال ختم کرنے کے لیے کئی سہو لیات دستیا ب ہیں مگر مسائل بھی اتنے ہی زیا دہ ہیں۔ اس لیے جسم سے رواں ختم کرنے کے لیے سبی کا استعمال ہی بہترین ہے ۔ چہرے کو بیسن سے دھویا جائے تب بھی بال آہستہ آہستہ ختم ہو جاتے ہیں۔ ایک ضروری بات، ویکس کے بعد جہاں سے بال اتارے گئے ہوں، وہاں برف ملئیے تا کہ بالوں کی نشوو نما کم سے کم ہو۔ فیشل کرنے سے بھی بال کم ہو تے ہیں لیکن اس کا سامان مہنگا ہے اور عموماً کئی خواتین خریدنہیں سکتیں۔ ان کے لیے میں دیسی فیشیل کا طریقہ لکھ رہی ہوں۔ 1۔سب سے پہلے چہرے اور ہاتھوں پر بیس منٹ تک لیموں کے عرق کا مساج کیجئے ۔ لیکن آنکھوں پر لیموں یا فیشیل کی کوئی چیز نہیں لگانی 2۔ اس کے بعد چہرے پر بیس منٹ تک بالائی کا مساج کریں 3۔ پھر بیس منٹ تک بھاپ لیں4۔ بھا پ لینے کے بعد روئی سے آہستہ آہستہ نا ک کی جلد صاف کر یں 5۔عد میں ترش مالٹے کے چھلکے کے اندر والے حصے سے اپنا چہرہ اچھی طر ح رگڑیں۔ اگر جلن ہو رہی ہے ، تو اس کا مطلب ہے کہ مندرجہ بالا مراحل طے کرنے کے بعد صحیح نتا ئج برآمد ہو رہے ہیں۔ ورنہ پھر آپ نے مساج کرنے میں کا م چوری دکھائی ہے ۔ بہرحال بیس منٹ تک چھلکے سے اچھی طر ح مساج کرنا6۔ اس کے بعد ایک انڈے کی سفیدی، شہد ایک چمچ اور دودھ دو چمچ اچھی طر ح ملا کر چہرے پر یہ آمیزہ لگائیں۔ یہ ماسک آدھ گھنٹے تک لگا رہنا ضروری ہے ۔ 7۔جب آمیزہ خشک ہو جائے تو نیم گرم دودھ میں روئی ڈبو کر اس کی مدد سے اوپر سے نیچے کی جانب یہ ماسک اتارلیں۔ 8۔اس کے بعد نیم گرم پانی سے منہ دھولیں۔ یہ یا د رکھیں کہ مساج ہمیشہ شہا دت کی انگلی کی مدد سے نیچے سے اوپر کی جانب کرنا چاہیے ۔ اور یہ بھی یا درکھیں بال ایک دم کبھی ختم نہیں ہو تے ۔ اگر آپ مہینے میں چار دفعہ فیشیل کرتے ہوئے روزانہ دہی لگائیں اور مسلسل بیسن سے منہ دھوئیں، تو تین ماہ تک آپ کے 75% بال ختم ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ بال ختم کرنا چاہتی ہیں، تو آج ہی سے عمل شروع کریں تا کہ آپ احساس کمتری سے چھٹکا را پاسکیں۔
نوجوان بچیوں کے چہروں پر با ل عموماً نظر آتے ہیں۔ یہ مسئلہ بہت عام ہو گیا ہے ۔ بعض چہروں پر یہ بال نہایت باریک ہو تے ہیں۔ جنہیں رواں کہا جا تا ہے ۔ لیکن کچھ خواتین کے چہروں پر کا فی نمایاں ہو تے ہیں۔ عموماً پندرہ سے سولہ سال کی عمر میں یہ بال نکلنے لگتے ہیں۔ ان کے نمودار ہونے کی چند وجوہ درج ذیل ہیں۔ 1۔ وراثت 2۔لڑکیوں کا لڑکوں والے طور طریقے اپنانا 3۔ماہانہ نظام کی خرا بی یہ بال رواں کی طر ح ہیں، تو ان سے نجا ت پانے کے لیے آدھی چمچی دہی چہرے پر ملئے ، اتنی شدت سے کہ رواں خود اترنے لگے ۔ اس کے بعد بیسن سے منہ دھو لیجئے ۔ اگر بال کالے اور سخت ہیں، تو زیادہ تر خواتین تھریڈنگ ‘کے ذریعے ان سے چھٹکا را پاتی ہیں۔ لیکن اس طریقہ کا ر کی خامی یہ ہے کہ بال جلد دوبارہ نکل آتے ہیں اور عموما ان کی تعداد بھی زیادہ ہو جاتی ہے ۔
(جاری ہے)
تاریخ اشاعت:
2017-03-23
Your Thoughts and Comments
Special Face Care & Skin Care article for women, read "Chehray K Balon Se Chutkara" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
مزید چہرہ کی حفاظت سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائن ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.