Chehray Ki Chaiyan

چہرے کی چھائیاں

منگل دسمبر

Chehray Ki Chaiyan

چہرے کو لاحق ہونے والے دیگر مسائل میں ایک مسئلہ چھائیوں کا بھی ہے ۔چھائیاں چہرے کی جلد کو بدنما بنا دیتی ہیں اور چہرے کی جلد بری طرح متاثر ہوتی ہے ۔
چھائیوں سے زیادہ تر رخسار اور ناک متاثر ہوتا ہے اور آپ کے فطرتی حسن کو پامال کر دیتا ہے اور آپ کے چہرے کے تاثر کو برباد کر دیتا ہے ۔
چھائیاں پہلے پہل ہلکے داغ دھبوں کی شکل میں نمودار ہوتی ہیں اور مابعد چھائیوں کی شکل اختیار کر جاتی ہیں ۔


کچھ لوگ اس رائے کے حامل ہیں کہ چھائیاں محض شادی شدہ افراد کے منہ کو ہی اپنا نشانہ بناتی ہیں لیکن یہ رائے بالکل غلط ہے اور حقیقت پر مبنی نہیں ہے کیونکہ شادی شدہ اور غیر شادی شدہ دونوں قسم کے افراد ان کا نشانہ بن سکتے ہیں اور اس مسئلہ میں مبتلا ہونے کے لیے محض شادی شدہ ہونا ہی ضروری نہیں ہے ۔

(جاری ہے)


حقیقت یہ ہے کہ جلد کی یہ کیفیت جسم میں فولاد کی کمی اور متوازن غذا کے استعمال میں کوتا ہی کی بنا پر جنم لیتی ہے ۔


شادی شدہ خواتین چونکہ بچوں کی پیدائش کے بعد توانائی کی کمی کے مسئلہ کا شکار ہو جاتی ہیں اور نومولود بچے کو دودھ پلانے کی وجہ سے بھی ان کی توانائی زائل ہوجاتی ہے ۔لہٰذا ان کے جسم میں غذائیت کی کمی اور خون کی کمی واقع ہونے کی وجہ سے ان کے چہرے پر چھائیاں نمودار ہونے لگتی ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ عام لوگ اس رائے کے حامل ہیں کہ چھائیاں محض شادی شدہ افراد کو ہی اپنا نشانہ بناتی ہیں ۔


لیکن حقیقت یہ ہے کہ جو جسم بھی متوازن غذا سے محروم رہے گا اور فولاد کی کمی کا شکار رہے گا وہ جسم چھائیوں کے مسئلے کا شکار بن سکتا ہے اور اس مرض میں گرفتار ہونے کے لیے شادی شدہ یا غیر شادی شدہ ہونا ضروری نہیں ہے ۔
احتیاطی تدابیر
متوازن غذا کے استعمال کی عادت اپنائیں ۔
تازہ پھل اور سبزیاں استعمال کریں ۔
انڈا۔مچھلی۔

گوشت۔چاول۔دودھ وغیرہ استعمال کریں تا کہ آپ اہم غذائیت کے حصول میں کامیاب ہو سکیں ۔
ورزش کی عادت اپنائیں ۔
ڈاکٹر کے مشورے سے فولاد کی گولیاں استعمال کریں یا ایسے ملی وٹامن استعمال کریں جن میں فولاد بھی شامل ہو۔لیکن ڈاکٹر کے مشورے سے ایسا کریں ۔
میعاری بلیچ کریم یا لوشن استعمال کریں ۔
متاثر جلد کو دھوپ کی تمازت سے بچانا ضروری ہے ورگرنہ چھائیاں مزید گہری ہونے کاخدشہ ہے ۔
وہ غذائیں بکثر ت استعمال کریں جن میں فولاد وافرمقدار میں پایاجاتا ہے مثلاًسیب۔کیلا۔آلو۔پالک ۔ٹماٹر۔کھیرے وغیرہ۔

تاریخ اشاعت: 2018-12-25

Your Thoughts and Comments

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Chehray Ki Chaiyan" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.