Chehray Ki Jhuriyan - Article No. 1939

Chehray Ki Jhuriyan

چہرے کی جھریاں - تحریر نمبر 1939

جب کسی عورت کے چہرے پر اولین جھری نمودار ہوتی ہے تو اس کے تفکرات میں اضافے کی موجب بنتی ہے ۔اگر چہ یہ عمر کے تقاضے کا تحفہ ہے لیکن

جمعرات 13 دسمبر 2018

جھریوں کوکون پسند کرتا ہے با لخصوص خواتین تو اس سے بے حد نفرت کرتی ہیں کیونکہ یہ چیخ چیخ کر ان کے عمر رسیدہ ہونے کا اعلان کرتی ہیں جبکہ خواتین کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ سداجوان رہیں اور کھلی کھلی نظر آئیں۔ ہر عورت کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کا چہرہ جھریوں سے پاک ہو۔بے شکن ہو۔بے داغ ہو لیکن اس خواہش کے باوجود بھی جوں جوں عمر میں اضافہ ہوتا ہے ۔

چہرہ ۔پیشانی۔اور گردن جھریوں کا شکار ہوجاتی ہے ۔
جب کسی عورت کے چہرے پر اولین جھری نمودار ہوتی ہے تو اس کے تفکرات میں اضافے کی موجب بنتی ہے ۔اگر چہ یہ عمر کے تقاضے کا تحفہ ہے لیکن اس تحفے سے دل برداشتہ ہونے اور فکر مند ہونے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں ہے بلکہ اس سے نجات حاصل کی ضرورت ہے ۔آپ کے چہرے پر پڑنے والی شکنیں اورجھریاں کوئی ایسا مسئلہ ہر گز نہیں ہے جس سے نجات حاصل کرنا ممکن نہ ہو۔

(جاری ہے)


اگر آپ متفکر ہونے کی بجائے ماہرین جلد کے خصوصی ماہرین کے مشوروں پر عمل درآ مد کرتے ہوئے دانشمندی کا مظاہرہ کریں اور خاص احتیاط برتیں تب آپ اپنی جلد کی بخوبی حفاظت سر انجام دے سکتی ہیں ۔اگر آپ اپنی نوجوانی کے آغاز سے ہی اپنی جلد کی مناسب اور قرار واقعی دیکھ بھال کرتی رہیں گی تو مابعد آنے والے برسوں کے دوران بھی آپ کا چہرہ شکنوں اور جھریوں سے پاک رہے گا۔

احتیاطی تدابیر
اپنی غذا کا خاص خیال رکھیں ۔
متوازن غذا استعمال کریں ۔متوازن غذا ایسی غذا ہے جس میں تمام تر غذائی اجزاء مثلاً لحمیات ۔روغنیات ۔نشاستہ ۔وٹامن ۔نمکیات۔پروٹین۔اور پانی کی مناسب مقدار شامل ہو۔
اپنی جلد کی روزمرہ کی صفائی کی جانب خصوصی توجہ دیں۔
بھاپ کا غسل لیں ۔
معیاری کریم یا لوشن جو آپ کی جلد سے میل کھاتا ہو اس کا استعمال کریں تا کہ آپ کی جلد موسمی اثرات سے محفوظ رہ سکے ۔

ترش اشیاء سے پر ہیز کریں۔
تیز مسالے دار غذاؤں سے پر ہیز کریں ۔
اپنے جسم میں پانی کی کمی دور کرنے کے لیے وافر مقدار میں پانی استعمال کریں ۔
اس طرح آپ کی جلد کو مطلوبہ نمی اندرونی طور پر میسر آئے گی اور وہ تروتازہ اور شگفتہ نظر آئے گی ۔دن بھر کے دوران کم از کم آٹھ گلاس پانی نوش کریں ۔
پرسکون نیند سے لطف اندوز ہوں ۔
تفکرات سے نجات حاصل کریں ۔

Browse More Face Care & Skin Care

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Chehray Ki Jhuriyan" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.