Chehre Ki Dilkashi Ka Raaz - Arq E Gulab - Article No. 2960

Chehre Ki Dilkashi Ka Raaz - Arq E Gulab

چہرے کی دلکشی کا راز ․․․ عرقِ گلاب - تحریر نمبر 2960

یہ وٹامن C,B,A اور E پر مشتمل ہے

منگل 30 اگست 2022

صدیوں سے عرق گلاب استعمال ہوتا چلا آ رہا ہے اور آج بھی یہ کاسمیٹکس کی کئی اشیاء میں استعمال ہو رہا ہے۔اس کے طبی فوائد بھی حیرت انگیز ہیں۔عرب طبیب آج بھی اسے مختلف امراض کے لئے بنائی جانے والی ادویات میں استعمال کر رہے ہیں۔گلاب کا عرق نکالنے کا اصل مقصد دوا کے لطیف اجزاء کو حاصل کرنا ہوتا ہے جو کہ نہایت سرعت رفتاری سے انسانی جسم میں داخل ہو کر اپنا اثر دکھاتے ہیں۔

ایسے نازک مزاج افراد جو معجونوں اور گولیوں کو استعمال کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں ان کے لئے بھی اس عرق کا استعمال اپنی لطافت اور شفافیت کی وجہ سے آسان ہو جاتا ہے۔
یہ چہرے کو شگفتہ اور تروتازہ رکھنے کے لئے قدرتی دوا بھی ہے۔آنکھوں کی جلن،آشوب چشم،آلودگی،لو اور گرمی کی وجہ سے آنکھوں کے سرخ ہونے اور پانی بہنے جیسے امراض کی ادویات میں بھی اسے شامل کیا جاتا ہے تاہم آنکھوں کے کسی مرض میں براہ راست عرق گلاب کا استعمال نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

بہتر یہی ہے کہ آنکھوں کے امراض کے ماہر کے مشورے سے آئنٹمنٹ لی جائے۔انسانی آنکھیں خدا کا بہترین عطیہ ہیں لہٰذا ان کو نہایت احتیاط اور دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔جب کبھی کسی کو آنکھوں سے متعلق کوئی مسئلہ ہو جائے وہ ڈاکٹر کے مشورے سے علاج کرے۔
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کے لئے
کھیرے کے جوس میں عرق گلاب کے چند قطرے ڈالیں اور روئی کی مدد سے آنکھوں کے گرد لگائیں۔
اس سے سیاہ حلقوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔کئی گھنٹے متواتر ٹی وی دیکھنے،کتابیں پڑھنے یا کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر زیادہ دیر تک کام کرنا پڑے تو آنکھوں پر عرق گلاب کا اسپرے کرنا بہتر ہوتا ہے۔
کھردرے ہاتھوں کا ٹوٹکا
بہت سی خواتین ہاتھوں سے کپڑے اور برتن دھوتی ہیں۔ڈٹرجنٹ اور بلیچ وغیرہ استعمال کرنے سے ہاتھوں کی جلد کھردری ہو جاتی ہے۔
وہ عرق گلاب میں گلیسرین کی ایک چھوٹی بوتل ملا کر رکھ لیں۔استعمال کے وقت لیموں کے چند قطرے نچوڑ کر جب بھی کام سے فارغ ہوں اس محلول سے ہاتھوں پر اسپرے کر لیں۔یوں ان کے ہاتھوں سے ڈٹرجنٹ کی مہک بھی نہیں آئے گی اور یہ نرم و ملائم ہونے کے ساتھ ساتھ نکھرتے ہوئے محسوس ہوں گے۔
میک اپ سے پہلے اور بعد․․․․
کلینزنگ اور ماسک کی اہمیت اپنی جگہ،مگر میک اپ سے پہلے اور بعد میں عرق گلاب کا اسپرے کیا جائے تو کئی گھنٹوں تک تازگی و شگفتگی کا تاثر برقرار رہتا ہے۔
مسلسل استعمال سے چھائیاں اور کیل مہاسے دور ہو جاتے ہیں۔داغ دھبے جاتے رہتے ہیں۔
شربت گلاب
اس کے استعمال سے پیٹ کے ریاح،گیس اور تبخیر کی زیادتی کی صورت میں پیدا ہونے والی بے چینی اور بے سکونی کی کیفیت ختم ہوتی ہے۔دل کی کمزوری اور دھڑکن کی تیزی میں گلاب کا سفوف آدھا چمچ اور ایک کپ عرق گلاب کا استعمال مفید ہے۔

Browse More Face Care & Skin Care

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Chehre Ki Dilkashi Ka Raaz - Arq E Gulab" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.