Chehre Per Chaiyyan Kiyon Parti Hain - Article No. 1167
چہرے پر چھائیاں کیوں پڑتی ہیں؟ - تحریر نمبر 1167
تھوڑی سی توجہ اور محنت سے اس کا تدارک ممکن ہے۔۔۔ چہرے پر جھائیاں وٹامن بی اور آئرن کی کمی وجہ سے نمودار ہوتی ہیں۔ جس کا علاج ممکن ہے ذرا سی توجہ سے ہم انہیں ختم کر سکتے ہیں۔ ان کیلئے پھل ، اور دودھ بہت مفید ہیں
ہفتہ 25 اپریل 2015
صبح ناشتے سے قبل ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک عدد لیموں کا رس ملا کر پینے سے چہرے پر جھائیاں ختم ہو جاتی ہیں۔ رنگت نکھرتی ہے اور معدہ ٹھیک کام کرتا ہے۔ سونف کو رات بھرگرم پانی میں بھگو کر رکھیں صبح نہار منہ شہد ملا کر ڈیڑھ ماہ تک استعمال کریں۔ چہرے پر جھائیاں ختم ہو جائیں گی۔ ہفتے میں ایک مرتبہ عرق گلاب میں پسا ہوا کافور ملا کر لگائیں۔ جھائیوں کیلئے الزبتھ آرڈن کا تیار کردہ آرڈینا ماسک بڑا مفید ہے۔
(جاری ہے)
یہ ماسک ٹیوب کی شکل میں ملتا ہے۔ سنگترے کے چھلکوں کو سکھا کر عرق گلاب میں لہسن پیس کر چہرے پر ملنے سے چہرے کا رنگ صاف ہوتا ہے اور جھائیاں ختم ہوتی ہیں۔
ایک عام سوال ہے کہ جھائیاں کیوں پڑتی ہیں؟ اگر چہرے کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو میل کی اک باریک تہہ جلد پر جم جاتی ہے۔ جس سے جلد مردہ ہوکر اپنی رونق کھو دیتی ہے۔اور چہرہ کھردرا ہو کر جھائیوں پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔جھائیوں کے تدارک کیلئے جلد کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ کلینرنگ ملک سے 5منٹ تک روزانہ چہرے پر مساج کریں اور کاٹن سے صاف کر دیں۔ اس کا روزانہ استعمال جلد کو صاف شفاف کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ہلدی، لیموں اور خوبانی کے عروق بھی مفید ہیں۔ خوبانی جلد پر یاک جراثیم کش عمل رکھتی ہے یہ جلد کو صاف شفاف کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ہلدی، لیموں اور خوبانی کے عروق بھی مفید ہیں۔
خوبانی جلدپر ایک جراثیم کش عمل رکھتی ہے یہ جلد کو بہت زیادہ موائسچرائز رکھنے میں بھی اہم ہے۔ مولی کے بیج ایک چمچہ باریک پیس کر دہی میں ملا کر ماسک لگائیں ۔ چہرے کی تازگی اور جھائیوں کیلئے مفید ہے۔ جھائیاں دور کرنے کیلئے گھریلو اُبٹن کا استعمال بھی نہایت اہم ہے۔ مسور کی دال ،انڈے کا چھلکا اور سوکھے مالٹے کے چھلکے ہ م وزن لے کر پیس لیں۔ پھر اس مرکب کو تھوڑا سا پانی ملا کر لیپ بناکر چہرے پر لگائیں ۔ بہت فائدہ مند ابٹن ہے۔ چنے کی دال دودھ میں بھگو کر ایک یا دو دن کے لئے رکھ دین جب خشک ہو جائے تو دال کو پیس کر ابٹن کی طرح لگانا خاص طور پر جھائیوں کے لئے بہت مفید ہے۔ اس کے علاوہ فریکل کریمیں بھی چھائیاں ختم کرتی ہیں۔ اور چہرے پر نکھار پیدا کرتی ہیں۔ مہینے میں ایک بار فیشل اور دو مرتبہ فیس پالیشنگ سے بھی جھائیوں سے نجات ممکن ہے۔
Browse More Face Care & Skin Care
کیل مہاسے اور سفید کیلوں سے نجات حاصل کریں
Keel Muhase Aur Safed Keel Se Nijat Hasil Karen
ایکنی
Acne
گہرے سیاہ حلقوں کو چھپانے کے طریقے
Gehre Siyah Halkon Ko Chupane Ke Tarike
ایکنی سے متاثر جلد کے لئے فیس ماسک
Acne Se Mutasir Jild Ke Liye Face Mask
موٹاپا‘ ایکنی اور بالوں کی خشکی
Motapa Acne Aur Balon Ki Khushki
ٹماٹر لائے دلکشی اور کرے صحت بحال بھی
Tomato Laye Dilkashi Aur Kare Sehat Bahal Bhi
قدرتی اجزاء پر مشتمل اسکن ٹونر گھر پر تیار کریں
Qudrati Ajza Par Mushtamil Skin Toner Ghar Par Tayar Karen
مہاسے
Muhase
گھر میں بنائیں اپنا Spa
Ghar Mein Banaye Apna Spa
بھاپ لینا کیوں ضروری ہے
Bhap Lena Kyun Zaroori Hai
عرقِ گلاب آپ کے حُسن کا محافظ
Arq E Gulab Aap Ke Husn Ka Muhafiz
جھریوں سے بچنے کے طریقے
Jhuriyon Se Bachne Ke Tariqe