Chehrey Ki Hifazat - Face Care & Skin Care

چہرے کی حفاظت - چہرہ کی حفاظت

جمعرات جون

Chehrey Ki Hifazat
موسم کوئی بھی ہو،خواتین کو اپنی جلد کی فکر لاحق رہتی ہے۔گرم اور خشک ہوائیں چہرے پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہیں،اس لئے خواتین کو اپنے چہرے پر خاص توجہ دینی پڑتی ہے،تاکہ چہرہ صاف،تروتازہ اور دلکش نظر آئے۔
چہرے کی حفاظت میں صفائی اور مساج اہم کردار ادا کرتے ہیں۔مساج کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ کے ہاتھ صاف ہوں اور ناخن تراشے ہوئے ہوں۔

اس کے علاوہ مساج کے دوران ہاتھوں کا چہرے پر نرمی سے استعمال کرنے کے بارے میں بھی آگہی ہونا ضروری ہے، جس کے لئے یقینا مشق کی ضرورت پڑتی ہے۔سب سے پہلے آپ بہت آرام دہ حالت میں بیٹھ کر کسی اچھی فیس کریم یا تیل سے چہرے پر مساج کریں۔کریم کے انتخاب میں اس بات کا یقین کر لیں کہ چکناہٹ اتنی ہو کہ آپ کا چہرہ خشک نہ ہونے پائے،پھر بہت نرمی اور ملائم ہاتھوں سے مساج کریں۔

(جاری ہے)


چہرے کے ہر حصے پر مساج کریں۔سب سے پہلے چہرے پر تیل یا فیس کریم لگائیں۔اپنے ہاتھوں کی جنبش گردن سے شروع کرکے ٹھوڑی تک لے آئیں۔ہاتھوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے مساج کریں اور پھر چند منٹ کے لئے رک جائیں۔اب جبڑے سے کانوں تک تھوڑی دیر مساج کریں۔پھر چند لمحوں کا وقفہ دیں اور اس کے بعد کانوں کا مساج کرتے ہوئے جبڑے تک جائیں۔
اپنی انگلیوں کے پوروں سے اپنی ٹھوڑی اور منہ کے آس پاس اور ناک کا مساج کریں۔

ناک اور آنکھوں پر مساج کرتے ہوئے زیادہ دباؤ نہیں ڈالنا ہے۔اس کے بعد پھر چند لمحوں کے لئے رک جائیں اور پھر ٹھوڑی کے نچلے حصے تک آئیں اور پھر یہی عمل دہرائیں۔اس مرتبہ ناک اور ماتھے تک مساج کریں۔اس پورے عمل کو کم از کم چار بار کیجیے،اپنے چہرے کو اس طرح ڈھانپ لیں،جیسے کوئی چیز چھپا لیتے ہیں۔ ہتھیلیاں منہ پر ہوں اور انگلیاں ماتھے پر،چند منٹ تک ہاتھوں کو چہرے پر اسی طرح رکھیں اور اس کے بعد دباؤ کم کرتے ہوئے ہاتھ ہٹا لیں۔


مساج کا ایک اچھا طریقہ یہ ہے کہ اپنی انگلیوں کی مدد سے اپنے پورے چہرے پر چھوٹے چھوٹے دائروں کی شکل میں مساج کریں،اوپر والے ہونٹ سے اپنی ٹھوڑی تک کے حصے پر اپنی انگلیوں کی مدد سے نچلے ہونٹوں سے اپنی ٹھوڑی تک کے حصے پر اپنی انگلیوں کی مدد سے نچلے ہونٹوں سے کان کا مساج کریں۔اس عمل سے منہ کے حصے کو بہت سکون ملے گا۔اپنے ہاتھوں سے گالوں کو ہلکے ہلکے سے مساج کریں ۔

ہلکے انداز میں ٹھوڑی کے نچلے حصے سے مساج شروع کریں۔اسی طرح دوسرے گال پر بھی مساج کریں۔
اس سے نہ صرف جبڑے کو دباؤ سے نجات ملے گی،بلکہ آپ کو سکون بھی محسوس ہو گا۔اپنے ہاتھوں کو ماتھے پر رکھیں اور ہاتھوں کی دونوں انگلیوں سے ہلکا دباؤ ڈالیں۔ہاتھوں کو آڑے ترچھے انداز میں چہرے پر ایک دوسرے کی جانب لائیں اور پورے ماتھے پر آہستہ آہستہ مساج کریں۔اس سے چہرے کی جلد کو سکون ملے گا اور مساج سے چہرے میں خون کی روانی بھی تیز ہو گی،جو جلد کی شادابی اور اسے نکھارنے کے لئے بے حد مفید ہے۔
تاریخ اشاعت: 2021-06-10

Your Thoughts and Comments

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Chehrey Ki Hifazat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.