Habs K Dinoon Main Chehre Ki Hifazat - Article No. 2153

Habs K Dinoon Main Chehre Ki Hifazat

حبس کے دنوں میں چہرے کی حفاظت - تحریر نمبر 2153

گرمیوں میں اپنی جلد کو خوبصورت وشگفتہ بنانے کے لئے ضروری ہے کہ دن بھر میں تین مرتبہ چہرہ دھویا جائے صرف وہ مصنوعات استعما ل کی جائیں جو آپ کی جلد کی ساخت کے لحاظ سے مناسب و موزوں ہو۔

پیر 2 ستمبر 2019

راحیلہ مغل
گزشتہ چند سالوں کی طرح اس سال بھی موسم گرما کی شدت اپنے عروج پر ہے ۔اس موسم میں سب کے چہرے مر جھائے ہوئے سے لگتے ہیں دراصل جس طرح موسم سرماکی سرد اور ٹھٹھرتی ہوائیں۔ہماری جلد پر خشک اثرات مرتب کرتی ہے ویسے ہی گرم موسم کی شدت درجہ حرارت میں اضافہ اور چلچلاتی دھوپ کے ساتھ سورج کی تیز اور جلد کو تڑ خاکر رکھ دینے والی شعاعیں بھی ہماری جلد پر مضر اثرات چھوڑتی ہیں کیونکہ موسم گرماکے ساتھ ہی ہمیں دو اہم مسائل گرمی کی شدت اور وہاں میں نمی کے تناسب میں کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ نمی کی کمی کے باعث چہرے پر سرخ دانوں کا ابھرنا ،کیل مہاسے ،خارش وغیرہ۔

گرمیوں میں اپنی جلد کو خوبصورت وشگفتہ بنانے کے لئے ضروری ہے کہ دن بھر میں تین مرتبہ چہرہ دھویا جائے صرف وہ مصنوعات استعما ل کی جائیں جو آپ کی جلد کی ساخت کے لحاظ سے مناسب و موزوں ہو۔

(جاری ہے)

اس کے ستعمال کے بعد ہمیشہ اپنے چہرے پر ٹھنڈے پانی کے چھینٹے ماریں کیونکہ گرم پانی جلد کے لئے کبھی بھی فائدہ مند نہیں ہے۔
طویل عرصہ پر محیط رہنے والے موسم گرما میں صبح اور شام کے اوقات میں چہرے کی کلینزنگ جلد کی درست دیکھ بھال کی طرف پہلا قدم ہے کلینزنگ کی مدد سے آپ کے چہرے کی جلد کے مردہ خلیات صاف ہو تے ہیں اور ان کے ساتھ ساتھ میک اپ جلد پر جمع ہونے والا روغن میں میل اورگندگی کا بھی صفایا ہو جاتا ہے یہ وہ تمام عوامل ہیں جو مسامات کے بند ہو جانے کا سبب بنتے ہیں۔


اس کے علاوہ اگر آپ کو اپنا چہرہ دن بھر میں صرف ایک بار دھونے کی عادت ہے تو اس عادت کو بدل ڈالیں کچھ ہی عرصہ میں آپ کو اپنے چہرے پر کافی فرق محسوس ہونے لگے گا اور آپ کے چہرے کی جلد نرم وہموار ہو جائے گی۔اس حقیقت میں کوئی دورائے نہیں کہ ہمارا جسم موسم گرما جتنا پسینہ خارج کرتا ہے سال کے کسی دوسرے موسم میں نہیں کرتا ایسے میں اس امر کو یقینی بنانا بہت اہم ہے کہ آپ کے جسم کو پانی کی مسلسل ترسیل کا عمل جاری رہے اور تب ہی ممکن ہے جبکہ آپ دن بھر میں خوب پانی پینے کی عادت ڈال لیں زیادہ پانی پینے سے جلد کے خلیات پر مثبت اثرات پڑتے ہیں اور جلد سے فاسد مادے بھی خارج ہو جاتے ہیں اور ہماری جلد صاف شفاف ،چمکدار اور صحت مند ہو جاتی ہے۔
اب جبکہ یہ موسم آخری مراحل میں ہے فوری طور پر اپنے چہروں پر توجہ دیں کیونکہ آگے سردیوں میں بھی جلد کو موسم کے اثرات سے محفوظ رکھنا ہے اور اس کیلئے جلد کا فریش ہونا بہت ضروری ہے۔

Browse More Face Care & Skin Care

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Habs K Dinoon Main Chehre Ki Hifazat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.