Jhaion Ka Khatma Mumkin Hai - Face Care & Skin Care
جھائیوں کا خاتمہ ممکن ہے - چہرہ کی حفاظت
جمعہ 16 ستمبر 2016

اقراء گل :
خواتین اپنے حسن اور شخصیت کے نکھارے کیلئے ہر وقت کو شاں رہتی ہیں اوراس کے حصول کیلئے بیحد محنت کرتی ہیں تاکہ وہ جاذب نظراور خوبصورت دکھائی دیں۔حسن صنف نازک کیلئے قدرت کاایک انمول تحفہ ہے اور اس حسن کی حفاظت کیلئے قدرت نے بے شمار ذرائع بھی عطاکیے ہیں۔ لیکن جلد کی شادابی اور خوبصورتی اسی وقت ممکن ہے جب ہم ان ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے اپنی جلد کی حفاظت بہترین انداز میں کریں۔
بدلتا ماحول ہماری جلد پر بہت گہرے اثرات مرتب کرتا ہے اور ہمیں بہت سے جلد مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہیں مسائل میں ایک مسئلہ جھائیوں کا بھی ہے۔ جھائیوں کی بدولت جہاں ہمارے چہرے کی خوبصورتی ماند پڑجاتی ہے وہیں چہرے کی رونق بھی ختم ہوجاتی ہے۔
سب سے پہلے اپنے چہرے کی صفائی کا خاص خیال رکھیں، ہوسکے تو چہرے کے صفائی کیلئے صابن کی بجائے بیسن کااستعمال کریں۔
تازہ سبزیوں اور پھلوں کارس زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔
مصالحے دار تلی ہوئی اشیاء اور گوشت سے پرہیز کریں۔
ایسی غذاؤں کااستعمال سے زیادہ سے زیادہ کریں جوجھائیوں کے خاتمے میں معاون ہیں مثلاََ دودھ، دہی، کچی گاجریں اور شلجم اپنی خوراک کا لازمی جزو بنائیں۔
جھائیوں کے خاتمے کیلئے مختلف ٹوٹکے ذیل میں درج ہیں۔
دہی رات کو سونے سے پہلے جھائیوں پر اچھی طرح ہلکے ہاتھوں سے ملیں۔ صبح صاف کر لیں۔ چند دنوں میں جھائیوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔
مالٹے اور کینو کے چھلکے پیس کر پیسٹ بنا لیں، اس پیسٹ کو چہرے پر ملیں۔ ہفتے میں دوبار اس کااستعمال کریں۔
جھائیوں اور چہرے کے داغ دھبوں کیلئے لال پیاز کوگول قتلوں میں کاٹ لیں۔ ان کو آہستگی سے جھائیوں پر ملیں۔ دن میں دوبار یہ عمل دہرائیں، جب تک جھائیاں ختم نہ ہوجائیں۔
لیموں اور چینی کے مکسچر کو چہرے پر ملنے سے جھائیاں ختم ہوجاتی ہیں۔
شہد، عرق گلاب اور زیتون کاتیل ملا کر لگائیں، اس کے استعمال سے نہ صرف جھائیاں ختم ہوتی ہیں بلکہ جلد کی خوبصورتی برقراررہتی ہے۔
مسور لیموں کے رس میں پیس کر چہرے پر لگائیں۔
ابٹن کااستعمال بھی جھائیوں کے خاتمے میں مددگار ہے۔
چنبیلی کے پھول کو جھائیوں پر ملنے سے بھی جھائیاں ختم ہوجاتی ہیں۔
لیموں کا رس یا لیموں کا گودا بھی جھائیوں پر ملنے سے جھائیاں ختم ہوجاتی ہیں۔
تلسی کے پتے پیس کر ملنا بھی جھائیوں کیلئے مفید ہے۔
کلونجی پانی میں پیس کر چند روز لگائیں چند دنوں میں جھائیوں ختم ہو جائیں گی۔
آم کی گٹھلی کی گری اور جامن کی گٹھلی کی گری دنوں پیس کر جھائیوں پرلگائیں۔ چند دنوں میں ہی آپ کو بہترین نتائج مل جائیں گے۔
خواتین اپنے حسن اور شخصیت کے نکھارے کیلئے ہر وقت کو شاں رہتی ہیں اوراس کے حصول کیلئے بیحد محنت کرتی ہیں تاکہ وہ جاذب نظراور خوبصورت دکھائی دیں۔حسن صنف نازک کیلئے قدرت کاایک انمول تحفہ ہے اور اس حسن کی حفاظت کیلئے قدرت نے بے شمار ذرائع بھی عطاکیے ہیں۔ لیکن جلد کی شادابی اور خوبصورتی اسی وقت ممکن ہے جب ہم ان ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے اپنی جلد کی حفاظت بہترین انداز میں کریں۔
بدلتا ماحول ہماری جلد پر بہت گہرے اثرات مرتب کرتا ہے اور ہمیں بہت سے جلد مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہیں مسائل میں ایک مسئلہ جھائیوں کا بھی ہے۔ جھائیوں کی بدولت جہاں ہمارے چہرے کی خوبصورتی ماند پڑجاتی ہے وہیں چہرے کی رونق بھی ختم ہوجاتی ہے۔
(جاری ہے)
عموماََ جھائیاں خون کی کمی کی وجہ سے نمودار ہیں لیکن چہرے پر پڑنے والی سورج کی ڈائریکٹ شعاعیں بھی جھائیوں کا باعث بنتی ہیں۔
ان کے خاتمے کیلئے ذیل میں چند احتیاطی تدابیر دی جارہی ہیں جنہیں اپنا کرآپ بھی اپنی جلد کو خوبصورت اور چمکدار بناسکتی ہیں۔سب سے پہلے اپنے چہرے کی صفائی کا خاص خیال رکھیں، ہوسکے تو چہرے کے صفائی کیلئے صابن کی بجائے بیسن کااستعمال کریں۔
تازہ سبزیوں اور پھلوں کارس زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔
مصالحے دار تلی ہوئی اشیاء اور گوشت سے پرہیز کریں۔
ایسی غذاؤں کااستعمال سے زیادہ سے زیادہ کریں جوجھائیوں کے خاتمے میں معاون ہیں مثلاََ دودھ، دہی، کچی گاجریں اور شلجم اپنی خوراک کا لازمی جزو بنائیں۔
جھائیوں کے خاتمے کیلئے مختلف ٹوٹکے ذیل میں درج ہیں۔
دہی رات کو سونے سے پہلے جھائیوں پر اچھی طرح ہلکے ہاتھوں سے ملیں۔ صبح صاف کر لیں۔ چند دنوں میں جھائیوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔
مالٹے اور کینو کے چھلکے پیس کر پیسٹ بنا لیں، اس پیسٹ کو چہرے پر ملیں۔ ہفتے میں دوبار اس کااستعمال کریں۔
جھائیوں اور چہرے کے داغ دھبوں کیلئے لال پیاز کوگول قتلوں میں کاٹ لیں۔ ان کو آہستگی سے جھائیوں پر ملیں۔ دن میں دوبار یہ عمل دہرائیں، جب تک جھائیاں ختم نہ ہوجائیں۔
لیموں اور چینی کے مکسچر کو چہرے پر ملنے سے جھائیاں ختم ہوجاتی ہیں۔
شہد، عرق گلاب اور زیتون کاتیل ملا کر لگائیں، اس کے استعمال سے نہ صرف جھائیاں ختم ہوتی ہیں بلکہ جلد کی خوبصورتی برقراررہتی ہے۔
مسور لیموں کے رس میں پیس کر چہرے پر لگائیں۔
ابٹن کااستعمال بھی جھائیوں کے خاتمے میں مددگار ہے۔
چنبیلی کے پھول کو جھائیوں پر ملنے سے بھی جھائیاں ختم ہوجاتی ہیں۔
لیموں کا رس یا لیموں کا گودا بھی جھائیوں پر ملنے سے جھائیاں ختم ہوجاتی ہیں۔
تلسی کے پتے پیس کر ملنا بھی جھائیوں کیلئے مفید ہے۔
کلونجی پانی میں پیس کر چند روز لگائیں چند دنوں میں جھائیوں ختم ہو جائیں گی۔
آم کی گٹھلی کی گری اور جامن کی گٹھلی کی گری دنوں پیس کر جھائیوں پرلگائیں۔ چند دنوں میں ہی آپ کو بہترین نتائج مل جائیں گے۔
تاریخ اشاعت:
2016-09-16
Your Thoughts and Comments
Special Face Care & Skin Care article for women, read "Jhaion Ka Khatma Mumkin Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
مزید چہرہ کی حفاظت سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائن ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.