Jhuriyon Se Bachne Ke Tariqe - Article No. 3015

Jhuriyon Se Bachne Ke Tariqe

جھریوں سے بچنے کے طریقے - تحریر نمبر 3015

عمر بڑھنے کے ساتھ چہرے پر جھریاں پڑنا ایک قدرتی عمل ہے،لیکن بعض افراد کے چہرے پر وقت سے پہلے بھی جھریاں پڑ جاتی ہیں

بدھ 23 نومبر 2022

عمر بڑھنے کے ساتھ چہرے پر جھریاں پڑنا ایک قدرتی عمل ہے،لیکن بعض افراد کے چہرے پر وقت سے پہلے بھی جھریاں پڑ جاتی ہیں۔ان جھریوں کی وجوہ میں سورج کی مضر شعاعیں،آلودگی،سگریٹ نوشی،بُری عادات،پانی کم پینے کی عادت اور غیر منظم زندگی شامل ہیں۔یہ جھریاں جسم کے کھلے حصوں،مثلاً ہاتھ،گردن،چہرے،گال اور پیشانی پر نمودار ہوتی ہیں۔اس ضمن میں اگر چند احتیاطی تدابیر اختیار کر لی جائیں تو طویل عرصے تک ان جھریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے،خاص طور پر خواتین کو مذکورہ تدابیر پر ضرور عمل کرنا چاہیے۔


اکثر ایسا ہوتا ہے کہ دن بھر کی شدید تھکاوٹ کی وجہ سے خواتین میک اپ صاف کیے بغیر ہی سو جاتی ہیں،جس کے باعث اُن کی جلد پر بہت خراب اثرات پڑتے ہیں اور وہ وقت سے پہلے ہی بوڑھی نظر آنے لگتی ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین کو چاہیے کہ وہ سونے سے قبل ہمیشہ میک اپ ضرور صاف کریں اور صاف پانی سے منہ دھو کر موئسچرائزر استعمال کریں۔بعض افراد سردیوں میں نہانے کے لئے بہت زیادہ گرم پانی استعمال کرتے ہیں۔

بہت زیادہ گرم پانی جلد کے لئے انتہائی نقصان دہ ہوتا ہے۔اس سے جلد کی اوپری تہ اُتر جاتی ہے اور نہ صرف جھریاں پڑنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں،بلکہ جلدی بیماریوں کے خدشات میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔
جھریوں سے بچنے کے لئے بھرپور نیند لینا بھی بہت ضروری ہے۔گہری اور پُرسکون نیند لینے والا فرد نہ صرف ذہنی سکون محسوس کرتا ہے،بلکہ اس کی جلد بھی نکھری ہوئی،تروتازہ اور شاداب نظر آتی ہے۔ایسی جلد طویل عرصے تک جھریوں سے محفوظ رہتی ہے۔اس کے علاوہ جسم کے کھلے حصوں کی صفائی بھی بہت ضروری ہے،اس لئے کہ جھریاں ان حصوں پر نمودار ہوتی ہیں۔ان حصوں پر معالج کا تجویز کردہ لوشن اور موئسچرائزر پابندی سے لگائیں۔

Browse More Face Care & Skin Care

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Jhuriyon Se Bachne Ke Tariqe" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.