Kansels Lagane Ka Sahi Tariqa - Article No. 1431
کنسیلر لگانے کا صحیح طریقہ - تحریر نمبر 1431
اگر اپ اٹھ گھنٹے کی نیند پوری کرتی ہیں تو نہ صرف آپ گہرے حلقوں ،پمپلز، اور چہرے کے داغ دھبوں سے محفوظ رہ سکتی ہیں بلکہ آپ کے چہرے کی تروتازگی بھی برقرار رہے گی۔ کنسیلر کے استعمال کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے چہرے پر فاوٴنڈیشن لگائیں
بدھ 23 مارچ 2016
اس کے بعد جلد کی قدرتی رنگت سے ملتا جلتا کنسیلر لگائیں۔
(جاری ہے)
اسی طرح ییلو (Yellow) کنسیلر کے استعمال سے ڈبل ٹون سکن کا تاثر یکساں کیا جاسکتا ہے۔
پمپلز کو چھپانے کے لئے زیادہ تر گرین کنسیلر استعمال ہوتا ہے۔ یہ صرف (Green)پمپلز کے اوپر لگایا جاتا ہے۔ جب پمپلز کی سرخی کم ہو جائے تو روئی سے اپنی جلد سے ملتا جلتا کنسیلر بھی لگا لیں۔ تاکہ پورے چہرے کا ایک جیسا تاثر آئے۔ اس کے بعد چہرے پر سیٹنگ پاوٴڈر بھی لازمی استعمال کریں۔ البتہ سیٹنگ پاوٴڈر اس طرح لگائیں کہ پمپلز نمایاں نہ ہوں۔پفی آئیز کے لئے۔( Eyes Puffy)
پفی آئیز یعنی سوجی ہوئی یا ابھری ہوئی آنکھوں کو پر کشش بنانے کے لئے کوئی بھی آئی کریم لیں ۔ ہائی لائٹر اور کنسیلر کو اپنے ہاتھ کی پشت پر اچھی طرح ملا کر آنکھوں اور آئی بروز کے نیچے لگا لیں۔ اس طرح پفی آئیز کافی بہتر لگتی ہیں۔ اگر یہ آمیزہ آنکھوں کے ارد گرد پھیل جائے تو بلوٹنگ پیپر کی ایک تہہ لے کر اسے یکساں کر لیں۔ آئلی سکن کا چکنا پن دور کرنے کے لئے ” بلوٹنگ پیپر ” کی دوسری تہہ استعمال کر سکتی ہیں۔
ہونٹوں پر بھی کنسیلر استعمال ہو سکتا ہے۔
لپ لائننگ برش پر کنسیلر لگا کر ہونٹوں کے گرد آوٴٹ لائن بنائیں اور پھر لپ سٹک یا لپ گلوس لگا لیں۔ اس سے ہونٹوں کی شیپ خوبصورت دکھائی دے گی۔ یا پھر ہونٹوں پر کنسیلر لگا کر انگلی سے پھیلا دیں اور پھر کسی بھی پنسل سے آوٴٹ لائن بنانے کے بعد میٹ لک کے لئے کسی پنسل سے ہی فلنگ کر لیں۔ لپ شائنر یا لپ گلوس بھی لگا سکتی ہیں۔
آئی میک اپ خراب نہیں ہوگا۔
بعض دفعہ آئی میک اپ کرتے ہو ئے آئی شیڈ آنکھوں کے نیچے گر کر پھیل جاتا ہے اس کا بہت سادہ حل ہے آنکھ کے نیچے ہلکا سا پرائمر یا کنسیلر مکس کر کے لگا لیں تو آئی میک اپ بالکل فریش دکھائی دے گا ۔اسی طرح آئی لائنر غلطی سے ادھر ادھر لگ گیا ہے تو مکمل میک اپ صاف کرنے کی بجائے کسی صاف برش پر کنسیلر لگا کر اس نشان کو صاف کر لیں۔
Browse More Face Care & Skin Care
کیل مہاسے اور سفید کیلوں سے نجات حاصل کریں
Keel Muhase Aur Safed Keel Se Nijat Hasil Karen
ایکنی
Acne
گہرے سیاہ حلقوں کو چھپانے کے طریقے
Gehre Siyah Halkon Ko Chupane Ke Tarike
ایکنی سے متاثر جلد کے لئے فیس ماسک
Acne Se Mutasir Jild Ke Liye Face Mask
موٹاپا‘ ایکنی اور بالوں کی خشکی
Motapa Acne Aur Balon Ki Khushki
ٹماٹر لائے دلکشی اور کرے صحت بحال بھی
Tomato Laye Dilkashi Aur Kare Sehat Bahal Bhi
قدرتی اجزاء پر مشتمل اسکن ٹونر گھر پر تیار کریں
Qudrati Ajza Par Mushtamil Skin Toner Ghar Par Tayar Karen
مہاسے
Muhase
گھر میں بنائیں اپنا Spa
Ghar Mein Banaye Apna Spa
بھاپ لینا کیوں ضروری ہے
Bhap Lena Kyun Zaroori Hai
عرقِ گلاب آپ کے حُسن کا محافظ
Arq E Gulab Aap Ke Husn Ka Muhafiz
جھریوں سے بچنے کے طریقے
Jhuriyon Se Bachne Ke Tariqe