Keel Mahasay Kaisay Khatam Karain - Face Care & Skin Care
کیل مہاسے کیسے ختم کریں - چہرہ کی حفاظت
منگل 2 اگست 2016

کیل مہاسے (ACNE) جلد کی ایک بیماری ہے۔ اس میں چہرے پر کیل مہاسے نمودار ہوتے ہیں۔ یہ بیماری کسی بھی عمر میں ہوسکتی ہے۔ اس سے انسان کا چہرہ متاثر ہوتا ہے، جس کی وجہ سے انسان اپنی خود اعتمادی کھو بیٹھا ہے۔
اس کی سب سے عام وجہ جلد کے روغن پیداکرنے والے غدود کا فعل تیزتر ہوجانا ہے۔ ایسا ہارمون میں تبدیلیوں کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔ جلد میں پیداہونے والا یہ روغن ، جلد کے مردہ خلیے اور بیکٹیریا مل کر مسامات کو بند کردیتے ہیں، جس کے نتیجے میں کیل مہاسے پیداہوجاتے ہیں۔ کیل مہاسوں کا سب سے شدید حملہ سن بلوغت کو پہنچنے کے وقت ہوتا ہے، کیوں کہ ٹیسٹسٹرون کی سطح بڑھ جاتی ہے، جس کی وجہ سے جلد کا روغن زیادہ مقدار میں پیدا ہونے لگتا ہے۔ ایام کے آغاز سے پہلے ہارمون کی جوتبدیلیاں آتی ہیں ان سے بھی کیل مہاسے پیداہوسکتے ہیں۔
اگر اچھی غذانہ مل رہی ہویا ذہنی دباؤ اور بے چینی کاسامنا ہوتو ان سے بھی کیل مہاسوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
اس صورت حال میں عام طور پر جلد کے لیے ایسی کریمیں تجویز کی جاتی ہیں، جن میں BENZOYL PEROXIDE ہوتا ہے، جس سے مسامات کھل جاتے ہیں۔ اگر مسامات میں تعدیہ (انفیکشن) ہوگیا ہوتو ضدحیوی ادویہ (اینٹی بایوٹکس) بھی دی جاتی ہیں۔ جلد کے روغن کی تیاری کوروکنے کے لیے حیاتین الف (وٹامن اے) کی کریم بھی استعمال کرائی جاتی ہے، لیکن اس سے پہلوئی اثرات (SIDE EFFECTS) پیداہوسکتے ہیں۔ ایسی نوعمر عورتوں کو جنھیں ہارمون کی وجہ سے جلدی بیماری کاسامنا ہو، کبھی کبھی مانع حمل گولیاں بھی کھلائی جاتی ہیں۔ اگر کیل مہاسوں کی وجہ سے چہرہ زیادہ متاثر ہورہا ہوتو سرجری کی مدد بھی لی جاسکتی ہے۔
کیل مہاسوں کا علاج جڑی بوٹیوں سے بھی ہوسکتا ہے اور مغربی چینی، آیورویدک، تبتی اور جاپانی طریقہ علاج سے بھی۔
کیل مہاسوں کا علاج اس کمی کو پورا کرکے بھی کیاجاسکتا ہے، جو جسم کے اندر مختلف معد نیات یاحیاتین کے حوالے سے پیداہوجاتی ہے۔ جست (ZINC) حیاتین الف اور ھ (ای) اور سیلینیئم کی جسم کے اندر کمی کو دور کرنے کے لیے اگر ان کے ضمیمے کھائے جائیں تو کیل مہاسوں سے نجات مل سکتی ہے۔ ایک دوسرا طریقہ یہ ہے کہ تلی ہوئی، میٹھی اور چکنائی والی غذائیں کم سے کم کھائی جائیں اور تازہ سبزیاں اور بغیر چھنے ہوئے اناج زیادہ کھائے جائیں۔
چہرے کے متاثر حصے کو روزانہ دوبار جراثیم کش صابن سے دھوئیں۔ چہرے کی صفائی معیاری لوشنوں سے بھی کی جاسکتی ہے۔ ہاتھوں اور ناخنوں کو بھی صاف رکھیے۔
چہرے کو نہ چھوئیں اور نہ کیلوں کو دبا کر مواد باہر نکالنے کی کوشش کریں، کیوں کہ اس سے تعدیہ ہوسکتا ہے، جس کے نتیجے میں چہرے پر خراشیں پڑسکتی ہیں۔
صحت بخش غذائیں کھائیں ، جن میں تازہ سبزیوں، پھلوں اور بغیر چھنے اناج کاتناسب زیادہ ہونا چاہیے، چکنائی ، چینی، گوشت اور دودھ دہی والی غذاؤں سے پرہیزکریں اور زیادہ مرچ مسالوں سے بھی۔ ایسی غذائیں بھی پابندی سے کھایا کریں، جن میں جست (ZINC) کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہو، مثلاََ بغیر چھنے ہوئے اناج، دالیں، بیج، مچھلی اور چکن وغیرہ۔ اگر ایسا ممکن نہ ہوتو روزانہ جست کے ضمیمے کھائیں۔
چاے اور کافی زیادہ نہ پئیں ۔ پانی خوب پییں، کم ازکم آٹھ گلاس روزانہ ۔ باقاعدگی سے ورزش کرنے اور گہری سانس لینے سے بھی جلد میں موجود ضرررساں مادوں میں کمی آسکتی ہے۔
اس کی سب سے عام وجہ جلد کے روغن پیداکرنے والے غدود کا فعل تیزتر ہوجانا ہے۔ ایسا ہارمون میں تبدیلیوں کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔ جلد میں پیداہونے والا یہ روغن ، جلد کے مردہ خلیے اور بیکٹیریا مل کر مسامات کو بند کردیتے ہیں، جس کے نتیجے میں کیل مہاسے پیداہوجاتے ہیں۔ کیل مہاسوں کا سب سے شدید حملہ سن بلوغت کو پہنچنے کے وقت ہوتا ہے، کیوں کہ ٹیسٹسٹرون کی سطح بڑھ جاتی ہے، جس کی وجہ سے جلد کا روغن زیادہ مقدار میں پیدا ہونے لگتا ہے۔ ایام کے آغاز سے پہلے ہارمون کی جوتبدیلیاں آتی ہیں ان سے بھی کیل مہاسے پیداہوسکتے ہیں۔
(جاری ہے)
اس صورت حال میں عام طور پر جلد کے لیے ایسی کریمیں تجویز کی جاتی ہیں، جن میں BENZOYL PEROXIDE ہوتا ہے، جس سے مسامات کھل جاتے ہیں۔ اگر مسامات میں تعدیہ (انفیکشن) ہوگیا ہوتو ضدحیوی ادویہ (اینٹی بایوٹکس) بھی دی جاتی ہیں۔ جلد کے روغن کی تیاری کوروکنے کے لیے حیاتین الف (وٹامن اے) کی کریم بھی استعمال کرائی جاتی ہے، لیکن اس سے پہلوئی اثرات (SIDE EFFECTS) پیداہوسکتے ہیں۔ ایسی نوعمر عورتوں کو جنھیں ہارمون کی وجہ سے جلدی بیماری کاسامنا ہو، کبھی کبھی مانع حمل گولیاں بھی کھلائی جاتی ہیں۔ اگر کیل مہاسوں کی وجہ سے چہرہ زیادہ متاثر ہورہا ہوتو سرجری کی مدد بھی لی جاسکتی ہے۔
کیل مہاسوں کا علاج جڑی بوٹیوں سے بھی ہوسکتا ہے اور مغربی چینی، آیورویدک، تبتی اور جاپانی طریقہ علاج سے بھی۔
کیل مہاسوں کا علاج اس کمی کو پورا کرکے بھی کیاجاسکتا ہے، جو جسم کے اندر مختلف معد نیات یاحیاتین کے حوالے سے پیداہوجاتی ہے۔ جست (ZINC) حیاتین الف اور ھ (ای) اور سیلینیئم کی جسم کے اندر کمی کو دور کرنے کے لیے اگر ان کے ضمیمے کھائے جائیں تو کیل مہاسوں سے نجات مل سکتی ہے۔ ایک دوسرا طریقہ یہ ہے کہ تلی ہوئی، میٹھی اور چکنائی والی غذائیں کم سے کم کھائی جائیں اور تازہ سبزیاں اور بغیر چھنے ہوئے اناج زیادہ کھائے جائیں۔
چہرے کے متاثر حصے کو روزانہ دوبار جراثیم کش صابن سے دھوئیں۔ چہرے کی صفائی معیاری لوشنوں سے بھی کی جاسکتی ہے۔ ہاتھوں اور ناخنوں کو بھی صاف رکھیے۔
چہرے کو نہ چھوئیں اور نہ کیلوں کو دبا کر مواد باہر نکالنے کی کوشش کریں، کیوں کہ اس سے تعدیہ ہوسکتا ہے، جس کے نتیجے میں چہرے پر خراشیں پڑسکتی ہیں۔
صحت بخش غذائیں کھائیں ، جن میں تازہ سبزیوں، پھلوں اور بغیر چھنے اناج کاتناسب زیادہ ہونا چاہیے، چکنائی ، چینی، گوشت اور دودھ دہی والی غذاؤں سے پرہیزکریں اور زیادہ مرچ مسالوں سے بھی۔ ایسی غذائیں بھی پابندی سے کھایا کریں، جن میں جست (ZINC) کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہو، مثلاََ بغیر چھنے ہوئے اناج، دالیں، بیج، مچھلی اور چکن وغیرہ۔ اگر ایسا ممکن نہ ہوتو روزانہ جست کے ضمیمے کھائیں۔
چاے اور کافی زیادہ نہ پئیں ۔ پانی خوب پییں، کم ازکم آٹھ گلاس روزانہ ۔ باقاعدگی سے ورزش کرنے اور گہری سانس لینے سے بھی جلد میں موجود ضرررساں مادوں میں کمی آسکتی ہے۔
تاریخ اشاعت:
2016-08-02
Your Thoughts and Comments
Special Face Care & Skin Care article for women, read "Keel Mahasay Kaisay Khatam Karain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
مزید چہرہ کی حفاظت سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائن ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.