Lemon K Chilke - - - - Karamad O Mufeed - Article No. 1158

Lemon K Chilke - - - - Karamad O Mufeed

لیموں کے چھلکے۔۔۔۔کارآمد ومفید - تحریر نمبر 1158

لیموں کے چھلکے بہترین اسکن ٹانک کے طور پر کام کرتے ہیں یہ چہرے پہ موجود داغ دھبو ں کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کی رنگت کو گورا کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں

بدھ 18 مارچ 2015

سنیہ ناز:
ہم سب لیموں کی ناختم ہونے والی صحت بخش افادیت و خصوصات کے بارے میں کئی کئی بار مختلف رسائل میگزین و اخبارات کے مضامین میں پڑھتے رہتے ہیں بلاشبہ لیموں اپنے ترش مزیدار ذائقے کے ساتھ وٹامنC اور الفاہائیڈ رو آکسی ایسڈ کے خزانے سے مالا مال ہے ۔لیموں کا رس نظام ہضم کو تقویت اور طبیعت کو فرحت وتازگی بخشتا ہے۔ قلب ومعدے کے امراض کے لئے لیموں صدیوں سے استعمال کیا جار ہا ہے۔
لیکن کیا ہم جانتے ہیں لیموں اپنے رسیلے گودے کے علاوہ بھی ہمیں بے حد فائدہ پہنچا سکتا ہے؟ ہم میں سے کتنے ایسے لوگ ہیں جو یہ سوچ رہے ہوں گئے کہ لیموں کا چھلکا کیسے ہمارے کام آسکتا ہے ۔ جبکہ ہم تو اسے بیکار اور کچرا سمجھ کر پھینک دیتے ہیں۔ یہاں ہم آپ کو لیموں کے چھلکوں کے استعمال کرنے کے چند ایسے گربتا رہے ہیں جن کو پڑھ کر آپ یقینا لیموں کے چھلکوں کو کوڑے دان کی نذر کرنے پڑھ سے پہلے دوبار ضرور سوچیں گی اور عقلمندی و سلیقہ شعاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھلکوں کو بھی کام میں لے آئیں گئی۔

(جاری ہے)


باورچی خانے کے سامان کو چمکائیں
۰برتن چمکائیں:
اپنی دیگچوں اور پتیلیوں کو چمکانے کے لئے دیگچی میں لیموں کے چھلکے پانی میں ڈال کر جوش دے دیں۔ جب پانی ٹھنڈا ہو جائے تو اپنی پھینک دیں اور برتن اچھی طرح دھو کر صاف کریں۔ آپ کے برتن بالکل نئے برتنوں کی طرح چمک اٹھیں گئے۔
۰ مانیکروویو صاف کریں:
اکثر وبیشتر مائیکروویو کے اندر لگی گندگی ، گھی، تیل کے چھینٹے اور ناگوار بو صاف کرنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔
جس کی وجہ ہمیں صاف کرنے میں بہت وقت ہوتی ہے۔ ایک مائیکروویو پروف باوٴل میں پانی ڈال کر اس میں لیموں کے چھلکے شامل کردیں او اس باوٴل کو مائیکروویو میں5 منٹ تک کے لئے ہائی اسپیڈ پر رکھ دیں ۔ اس پانی کی بھاپ سے مائیکروویو کی دیواروں پر جمامیل کچیل آسانی سے صاف ہو جائے گا۔ اس کے بعد ایک صاف کپڑے سے مائیکروویو کے اندورنی حصے کو پونچھ لیں۔
آپ کامائیکروویو بالکل صاف ستھرا ہو جائے گا اور لیموں کی خوشگوار بو اس میں بس جائے گی۔
۰ ڈسٹ بن کو صاف کریں:
گندگی اور عجیب ناگوار بد بو والے ڈسٹ بن کو لیموں کے چھلکوں کے استعمال سے صاف ستھرا بدبو سے پاک کیا جا سکتا ہے ۔ آپ کا اس طرح سے نا صرف کچھ صاف رہے گا بلکہ کچھ بھینی اور میٹھی خوشبو سے بھی مہکا رہے گا
۰لال بیگ اور چیونٹی سے نجات پائیں:
لال بیگ اور چیونٹیاں جو آپ کے کچن میں بڑے مزے سے اپنا گھر بنا لیتے ہیں۔
ان سے چھٹکارا پانے کے لئے لیموں کے چھلکوں کو ہر اس سوراخ ،چٹخی ہوئی دیوار اور کھڑکیوں کے قبضے کے قریب رکھیں جہاں ان حشرات کی آما جگاہ ہوتی ہے یا ان کا سب سے پسندیدہ ٹھکانہ ہوا کرتا ہے۔ لیموں میں موجود سڑک ایسڈ کی تیزابی خصوصیات ان تمام کیڑے مکوڑوں سے جان چھڑوا نے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
دلکش وخوبصورت نظر آئیں
چہرے کے داغ دھبے کم کریں:
چہرے کے داغ دھبے اور بڑھتی عمر میں چہرے پر نمودار ہونے والے نشانات کو ہلکا کرنے کے لئے لیموں کے چھلکوں کو چہرے پر ہلکے ہاتھ سے مل کر30 منٹ تک لگا رہنے دیں اسکے بعد چہرے کو پانی سے دھولیں۔
آپ کے چہرے پہ موجود داغ دھبے کچھ عرصے میں کم ہونا شروع ہو جائیں گے۔
چھلکے بہترین اسکن ٹانک:
لیموں ک چھلکے بہترین اسکن ٹانک کے طور پر کام کرتے ہیں۔ چھوٹے سے لیموں کے ٹکڑے کو سوائے آنکھوں کے پورے چہرے پر آہستگی اور نرمی سے رگڑ لیں۔ باقاعدگی سے اس کے استعمال سے آپ کو حیرت انگیز نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔
قدرتی اسکرب:
لیموں کے چھلکوں کو باریک باریک چوپڈ کر کے اس میں چینی اور تھوڑا سا زیتون کا تیل شامل کر کے پیسٹ تیار کر لیں۔
اب ا س کو اپنے چہرے پر نیچرل اسکرب کے طور پر استعمال کریں۔ تھوڑی دیر اس سے مساج کرنے کے بعد چہرے کو پانی سے دھولیں اور پائیں نرم وملائم اور نکھری نکھری شاداب جلد۔
لیموں کے چھلکوں کے اتنے ڈھیر سارے فوائد کے بارے میں جان کر امید ہے آپ ان چھلکوں کو ڈسٹ بن میں پھینکنے کے بجائے اسے اپنی سنگھاری اور کچن کلیننگ روٹین میں استعمال کرتے ہوئے ان سے استفادہ کرنے کی کوشش ضرور کریں گی۔

Browse More Face Care & Skin Care

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Lemon K Chilke - - - - Karamad O Mufeed" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.