Makeup Bigrny Sy Bchaye Ta Dayr Chahry Pr Qaim Rakhy - Article No. 1726

Makeup Bigrny Sy Bchaye Ta Dayr Chahry Pr Qaim Rakhy

میک اپ بگڑنے سے بچائیں تا دیر چہرے پر قائم رکھیں - تحریر نمبر 1726

آنکھوں کا جل گالوں پر آجاتا ہے ۔ لپ اسٹک غائب ہوجاتی ہے اور مسکارا پلکیں چپکا دیتا ہے۔ دراصل میک اپ کرتے ہوئے ہم بعض غلطیاں کرتے ہیں وقت کم ہوتو پوری توجہ سے میک اپ کرنا دشوار ہوجا تا ہے

جمعہ 29 دسمبر 2017

میک اپ بگڑنے سے بچائیں تا دیر چہرے پر قائم رکھیں
میک اپ کی شوقین خواتین کا میک اپ اکثر چند گھنٹوں بعد ہی جواب دے جاتا ہے ۔ آنکھوں کا جل گالوں پر آجاتا ہے ۔ لپ اسٹک غائب ہوجاتی ہے اور مسکارا پلکیں چپکا دیتا ہے۔ دراصل میک اپ کرتے ہوئے ہم بعض غلطیاں کرتے ہیں وقت کم ہوتو پوری توجہ سے میک اپ کرنا دشوار ہوجا تا ہے۔
چھوٹی موٹی غلطیاں تو سب سے ہی ہوتی ہیں لیکن انہیں دہرانے سے گریز کرنا چاہیے۔ ہم آپ کو بتائیں گے کہ میک اپ کی غلطیاں کیا ہیں اور کس طرح تادیر تک میک اپ چہرے پر موجود رکھا جاسکتا ہے۔ اگر آپ نے چہرے برونز یا بلشر ضرورت سے زیادہ لگالیا ہے تو ایسا کریں کہ کنسیلر یا فاؤنڈیشن رخساروں پر لگا کر ہاتھوں سے پھیلالیں آپ شفاف پاؤڈر بھی استعمال کرسکتی ہیں جو بلشر یا برونزر کی زیادتی کو چھپا دے گا اور چہرے پر میٹ فلش لک آجائے گی۔

(جاری ہے)

ہونٹوں کے اُوپری حصے سے باہر نکلتی ہوئی لپ اسٹک بہت بری لگتی ہے۔ آپ کنسیلر یا فاؤنڈیشن ہونٹوں کے کناروں پر لاکر اچھی طرح پھیلائیں پھر اپنی پسند کا رنگ لگائیں۔ لپ اسٹک کوچند منٹ تک سیٹ ہونے دیں تاکہ اضافی تیل جذب ہوسکے پھر اضافی پاؤڈر برش کے ذریعے جھاڑ دیں۔ اس طرح آپ کی لپ اسٹک کئی گھنٹوں تک چہرے پر جمی رہے گی۔ چہرے پر پاؤڈر زیادہ لگ جائے تو چہرہ رعجیب سا اور بد رونق لگنے لگتا ہے ۔
خواتین میک اپ کرتے ہوئے ٹی زون کو ہی چمک سے محفوظ رکھنا پسند کرتی زیادہ پاؤڈرچہرے کو سفید کردیتا ہے ۔ اس مسئلے کا حل فیشل میٹ اسپرے میں ہے۔ جو پاؤڈر کو سیٹ کردیتا ہے۔ جلد کو چمکدار بناتا ہے اور ایک بہترین نرمی عطا کرتا ہے اکثر خواتین یہ شکایت کرتی نظر آتی ہیں کہ اسموکی آئی میک اپ کرنے کے بعد آنکھوں کے کناروں سے آئی شیڈوجھڑنے لگتا ہے۔
اس مسئلے سے چھٹکارے کے لئے آپ میک کی شروعات میں ہی آنکھوں کا میک اپ کرلیں۔ اس کے بعد فاؤنڈیشن لگائیں ۔ اس کے علاوہ آپ آئی شیڈر کا اضافی پاؤڈر فیس برش کی مدد سے ہٹا کر ذراسا شفاف پاؤڈر چھڑک کرمعاملہ سنبھال سکتی ہیں۔ میک اپ کے تھوڑی دیر بعد خواتین کا سنگھار بگڑنے لگتا ہے اور چند گھنٹوں بعد وہ اس طرح گھر واپس لوٹتی ہیں کہ فاؤنڈیشن میں لکیریں پڑی ہوتی ہیں ۔
ہونٹ پھٹ رہے ہوتے ہیں اور مسکارا بری طرح پھیل چکا ہوتا ہے اگر آپ کے ساتھ بھی یہ سب ہورہا ہے تو فکر نہ کریں ہم آپ کو ایسے طریقے بتائیں گے جن پر عمل کرنے سے آپ کا میک اپ گھنٹوں چہرے پر موجود رہے گا۔ میک اپ سے قبل آپ کا چہرہ اچھی طرح دھلا ہونا چاہیے۔ چکنائی کی ذراسی مقدار میک اپ کو پگھلا سکتی ہیں۔ میک اپ سے قبل ٹونز اور موئسچرائز ٹھیک رہے گا۔ روغنی فارمولے پر مبنی موئسچرائزر سے دوررہنا ضروری ہے۔ فاؤنڈیشن لگانے سے قبل پرائمر لگانا مت بھولیے گا۔ پرائمر آپ کے میک اپ کے بہت سے مسائل کا حل ہے۔ یہ مساموں کو بند کرتا ہے ۔ میک اپ کو ہموار کرتا ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ یہ میک اپ کو تادیرچہرے سے ہٹنے نہیں دیتا۔ آپ اپنی پسنداور جلد کی ساخت کے مطابق پرائمر خریدیں۔

Browse More Face Care & Skin Care

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Makeup Bigrny Sy Bchaye Ta Dayr Chahry Pr Qaim Rakhy" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.