Mausam E Barsat Main Rangat Ka Khayal Rakhain - Article No. 1590

Mausam E Barsat Main Rangat Ka Khayal Rakhain

موسم برسات میں رنگت کا خیال رکھیں - تحریر نمبر 1590

موسم برسات میں نہ صرف سورج کی حدت جلد کا جھلسا دیتی ہے بلکہ رنگت بھی سیاہی مائل ہو جاتی ہے۔اکثر خواتین کے پیروں پر آدھی چپل یا سینڈل کے نشان بن جاتے ہیں جس وجہ سے چہرے کی شادابی بھی مانند پڑ جاتی ہے ۔درجہ حرارت زیادہ ہونے یا حبس کی وجہ سے بھی پسینہ زیادہ آتا ہے۔جس کی وجہ سے جلد کے مسام کھل جاتے ہیں اور ان میں میل کچیل جمع ہوجاتا ہے۔

جمعہ 21 جولائی 2017

راحیلہ مُغل:
موسم برسات میں نہ صرف سورج کی حدت جلد کا جھلسا دیتی ہے بلکہ رنگت بھی سیاہی مائل ہو جاتی ہے۔اکثر خواتین کے پیروں پر آدھی چپل یا سینڈل کے نشان بن جاتے ہیں جس وجہ سے چہرے کی شادابی بھی مانند پڑ جاتی ہے ۔درجہ حرارت زیادہ ہونے یا حبس کی وجہ سے بھی پسینہ زیادہ آتا ہے۔جس کی وجہ سے جلد کے مسام کھل جاتے ہیں اور ان میں میل کچیل جمع ہوجاتا ہے۔

اس صورتحال سے بچنے کے لئے دن میں کم از کم تین مرتبہ چہرہ ضرور دھوئیں اور چھتری کے بغیر گھر سے باہر نہ نکلیں۔اس کے علاوہ معیاری گلاسز اور سن بلاک لگانا تو بالکل نہ بھولیں۔یاد رہے کہ ایک بار لگایا ہوا سن بلاک پورے دن کے لئے کافی نہیں ہوتا بلکہ اس بار بار فریش کرنا پڑتا ہے۔
موسم گرما کے دوران چکنی جلد والی خواتین کو اکثر ماتھے،ناک اور تھوڑی ہر چکناہٹ کی شکایت بھی ہوجاتی ہے جو عموماََ دانوں اور کیل مہاسوں کا باعث بنتی ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ملتانی مٹی کاماسک بہترین نتائج دیتا ہے۔نیم کے پتوں کا ابالنے کے بعد اس کا پانی بھی ٹھنڈا کرکے منہ دھونے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔اگرچہ خشک جلد والی خواتین کی جلد گرمیوں میں نارمل رہتی ہے تاہم دھوپ کی تپش سے بچنے کے لئے شہد ،زیتون کا تیل اور عرق گلاب کا استعمال فائدہ مند ہے۔نارمل جلد والی خواتین ذراسی توجہ اور احتیاط سے سخت گرم موسم میں بھی اپنی خوبصورتی برقرار رکھ سکتی ہیں۔
گرمیوں میں ایک اور معمول بھی بنالیں کہ جب بھی باہر سے آئیں تو چہرے پر عرق گلاب کا چھڑکاؤ ضرور کرلیں۔اس کے علاوہ متوازن غذا کھائیں ،پانی خوب پیئں،موسمی پھلوں سے بھی لطف اندوز ہوں اور ہر صورت اپنی نیند پوری کریں۔ہمارے ہاں موسم ِگرما میں جب بھی سورج کی تپش خواتین کے نازک اور دلکش چہرے کو جلانے لگتی ہے تو دھوپ کی تمازت سے چہرے کو محفوظ رکھنے اور رنگت نکھارنے کے لئے اکثر خواتین زیادہ تو بازار میں دستیاب مہنگی کریموں کا سہار لیتی ہیں۔
لیکن اگر آسان گھریلو نسخوں سے ہی چہرے کی دلکشی اور خوبصورتی برقرار رکھی جا سکتی ہے تو پھر مہنگی کریموں کے چکر میں پڑنا کہاں کی عقلمندی ہے؟جلد کی حفاظت کے لئے مختلف اقسام کے ماسک بنانے کر تراکیب آپ کی جلد کو نکھارنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔
گاجر کاماسک:
چکنی جلد پر نکھار لانے کے لئے گاجر کا جوس نکال کر اسے اچھی طرح ٹھنڈا کرنے کے بعد روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں اور یہ عمل ہر روز تین مرتبہ دہرائیں۔

انڈے کا ماسک:
خشک جلد کونرم کرنے کے لئے ایک انڈے کی سفیدی میں ایک لیموں کا عرق ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔اس پیسٹ کو پندرہ منٹ تک چہرے پر لگا رہنے کے بعد رتازہ پانی سے دھو لیں۔
بیسن ،دہی اور لیموں کا ماسک:
بیسن دہی اور لیموں سے تیار کردہ ماسک بہترین نتائج کا حامل ہے ۔تھوڑا سے بیسن ،دہی اور چند قطرے لیموں کا رس لے کر پیسٹ بنا لیں اور اسے چہرے پر لگالیں جب پیسٹ خشک ہوجائے تو چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
یہ ماسک آپ ہفتے میں تین دن استعمال کر سکتی ہیں۔
شہد اور لیموں کا ماسک:
ایک چمچ شہد میں چند قطرے لمیوں کا رس مکس کرلیں اس ماسک کو چند منٹ کے لئے چہرے پر لگالیں اور خشک ہونے پر دھولیں۔
ہلدی اور دودھ کا ماسک:
ہلدی کے پاؤڈر میں تھوڑا سا دودھ ملا کر اس ماسک کو چند منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں۔

چہرے کی رنگت صاف کرنے کے لئے:
دیسی بداموں کی مٹھی بھر گریاں باریک پیس لیں پھر ان میں حسب ضرورت خالص دودھ اور بیسن شامل کرکے لسی سی تیار کرلیں۔چہرہ اچھی طرح دھو کر اسے چہرے پر ملیں،چندہی روز میں رنگت صاف ہوجائے گی اور چہرے پر گرمی اور لُو کا اثر بھی نہیں ہوگا۔اسی طرح ایک حصہ دودھ لیں تین حصے پانی ملا کر کیوبز کی شکل میں فریز کرلیں۔اب ایک کیوب کا ململ کے کپڑے میں لپیٹ کر اسے چہرے پر آہستگی سے ملیں۔اس سے نہ صرف آپ کو ٹھنڈک کا احساس ہوگا بلکہ لُو اور تپش سے پیدا شدہ سیاہی بھی دور ہوجائے گی۔

Browse More Face Care & Skin Care

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Mausam E Barsat Main Rangat Ka Khayal Rakhain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.