Mukhtlif Sakht Ki Hamil Ankhy

مختلف ساخت کی حامل آنکھیں

ہفتہ دسمبر

Mukhtlif Sakht Ki Hamil Ankhy
اندر کو دھنسی ہوئی آنکھیں
آنکھوں کے اوپر سنہرے رنگ کا آئی شیڈ لگائیں اور حلقوں کی لکیرکے ساتھ ساتھ براؤں مائل نارنجی رنگ کا آئی شیڈ لگائیں اور اسے بخوبی جمادیں ۔بالائی اور زیریں پلکوں کے ساتھ سرخی مائل براؤن رنگ کا آئی شیڈ لگائیں اور برش کے ذریعے اسے ہموار بنائیں ۔بالائی پلکوں پر سیاہ مسکارے کی ایک خفیف سی تہہ مناسب رہے گی۔


گول آنکھیں
اگر آپ بھنوؤں پر براؤن لائنر لگائیں گی تو آپ کی گول آنکھیں نمایاں ہوں گی ۔
آنکھوں کے اوپر اور زریں پلکوں کے نیچے زردی مائل سبزرنگ کا آئی شیڈ مناسب رہے گا۔
پپو ٹے پر گہرا سبز رنگ مناسب رہے گا۔
بالائی پلکوں پر گہرے سیاہ رنگ کے آئی شیڈ کا اضافہ مناسب رہے گا۔

(جاری ہے)


بالائی پلکوں پر سیاہ مسکارے کی خفیف سی تہہ مناسب رہے گی۔


چھوٹی آنکھیں
بھنوؤں پر براؤن آئی لائنر اور آنکھوں کے اوپر زردی مائل گلابی رنگ کے آئی شیڈ کے استعمال کی بدولت چھوٹی آنکھیں بڑی محسوس ہوتی ہیں ۔
آنکھوں کے اردگرد براؤن آئی شیڈ کا حلقہ تخلیق کریں ۔
آنکھ کے عین نیچے آئی شیڈ کا غبارسا تخلیق کریں ۔
پپوٹے پر کسی قدر ہلکے سیاہ رنگ کا آئی شیڈ مناسب رہے گا۔


بالائی پلکوں کے ساتھ سیاہ لیکوئڈآئی لائنر کی لکیرلگائیں اور برش کے ذریعے اس پر سیاہ شیڈ لگائیں ۔
پلکوں پر سیاہ مسکارا لگائیں ۔
لمبی آنکھیں
لمبی آنکھوں کو نمایاں کرنے کے لیے بھنوؤں کو کسی قدر خمیدہ بنائیں اور ان کے درمیان واقع خلا کو سر مئی آئی لائنر کے ذریعے پرُ کریں ۔
آنکھوں کے اوپر سفید آئی شیڈ مناسب رہے گا۔


بالائی اور زیریں پلکوں کے ساتھ نیلے آئی شیڈ کی ایک پتلی سی لکیر لگائیں اور حلقے کی لکیر کے ساتھ سر مئی آئی شیڈ کی ہلکی سی لکیر لگائیں ۔
بالائی اور زیریں پلکوں پر گہرے سر مئی رنگ کا مسکارا مناسب رہے گا۔
گھنی بھنوؤں کو متوازن بنانے کا عمل
بھنوؤں کو برش کرکے ان کی نوک پلک سنواریں ۔
اس کے بعد ہلکے کاسنی رنگ کا آئی شیڈ آنکھ کے اوپر لگائیں ۔
اندرونی گوشے کی جانب سفید آئی شیڈ کا نقطہ مناسب رہے گا۔
بیرونی گوشے اور زیریں پلکوں پر بنفشی آئی شیڈ مناسب رہے گا۔
آنکھوں کے نیچے سیاہ کا جل کی لکیر مناسب رہے گی۔
بالائی پلکوں پر سیاہ لیکوئڈ آئی لائنر مناسب رہے گا۔
پلکوں پر سیاہ مسکارا مناسب رہے گا۔
تاریخ اشاعت: 2018-12-15

Your Thoughts and Comments

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Mukhtlif Sakht Ki Hamil Ankhy" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.