Steam - Chehray Ki Taazgi Ka Raaz - Article No. 2815

Steam - Chehray Ki Taazgi Ka Raaz

سٹیم چہرے کی تازگی کا راز - تحریر نمبر 2815

چہرے کو فریش رکھنے کیلئے سٹیم یعنی بھاپ کا غسل ضرور دینا چاہئے

جمعہ 18 فروری 2022

آمنہ ماہم
سردیوں کی آمد آمد ہے۔اس موسم میں جلد کھچی کھچی سی رہتی ہے اور چہرہ بے رونق سا لگنے لگتا ہے۔لہٰذا چہرے کو فریش رکھنے کیلئے سٹیم یعنی بھاپ کا غسل ضرور دینا چاہئے۔یہ چہرے کی خوبصورتی اور صحت کے لئے بہت مفید ہے۔ماہرین کے مطابق اگر پابندی سے بھاپ لی جائے تو اس سے جلد پر موجودہ دانوں میں کافی حد تک کمی آ جاتی ہے۔
جن خواتین کی جلد کھردری اور خشک ہوتی ہے،ان کے لئے بھاپ ایک بہترین ٹانک ہے اس سے ان کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ جاذب نظر ہو جاتی ہیں۔جن خواتین کی جلد بہت زیادہ چکنی ہوتی ہے،اُن کے لئے ہر روز بھاپ لینا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے،جب کہ نارمل جلد والی خواتین کو ہفتے میں ایک بار بھاپ ضرور لینی چاہیے۔
اس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک کھلے منہ کے برتن میں پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں۔

(جاری ہے)

جب بخارات اُٹھنے لگیں تو چہرے کو پانی پر لائیں۔ آنکھیں بند کر لیں۔جب تک چہرے پر پسینہ نہ آ جائے ایسا کیے جائیں۔خوب پسینہ آ جائے تو چہرہ گیلے تولیے سے پونچ لیں حتیٰ کے اعتدال کی حالت پر آ جائے۔اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ بھاپ بند کمرے میں لی جائے۔اس کے علاوہ اگر آپ کے چہرے اور بدن کی جلد خشک ہے تو آپ کے لئے روغنی غسل بہت مفید ہے۔اس مقصد کے لئے روغن زیتون بہت بہتر ہے۔
روغنی غسل کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے تو نیم گرم پانی میں نہائیں تاکہ جسم کے مسامات کھل جائیں۔پھر روغن زیتون کو نیم گرم کرکے بدن اور چہرے پر اس کی مالش کریں۔یہ عمل سردی کے موسم میں بہت مفید ہیں۔اس سے آپ کی جلد کا کھچاؤ بھی کم ہو گا اور آپ فریش نظر آئیں گی۔

Browse More Face Care & Skin Care

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Steam - Chehray Ki Taazgi Ka Raaz" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.