Bacho Ki Aantno Ka Amal Or Pakhana - Article No. 1656

Bacho Ki Aantno Ka Amal Or Pakhana

بچوں کی آنتوں کا عمل اور پاخانہ - تحریر نمبر 1656

پیٹ بھر کر دودھ پینے کے بعد بچہ ڈکار لیتا ہے۔تو اکثر اوقات ڈکار کے ساتھ تھوڑا بہت دودھ اور پانی کا آمیزہ سا بھی باہر آجاتا ہے

جمعرات 2 نومبر 2017

بچوں کی آنتوں کا عمل اور پاخانہ:
صحت مند بچے کے پاخانے کا رنگ انڈے کی زردی جیسا اور نسبتاً نرم ہونا چاہیے اگر پاخانہ سبز دستوں کی صورت میں ہو اور بچے کی کمر سرخ نظر آئے تو سمجھ لیجیے کہ اسے خوراک صیح نہیں مل رہی اور اگر پاخانے میں دہی کی طرح پھٹکیاں سی ہوں تو اس کی وجہ خوراک کی زیادتی کے باعث ہاضمے کی خرابی ہوتی ہیں اگر خدانخواستہ پاخانے کا رنگ کشمشی سرخ ہو اور شکل’جیلی‘ جیسی دکھائی دے تو بلا توقف بچے کو ڈاکٹر کے پاس لے جائیں کیونکہ اس قسم کی علامتیں خطرناک صورت حال پر دلالت کرتی ہیں۔

(جاری ہے)


بچوں کو قے کی شکایت:پیٹ بھر کر دودھ پینے کے بعد بچہ ڈکار لیتا ہے۔تو اکثر اوقات ڈکار کے ساتھ تھوڑا بہت دودھ اور پانی کا آمیزہ سا بھی باہر آجاتا ہے خصوصاً دودھ پینے کے فوراً بعد اگر بچہ یک دم اوپر اٹھایا جائے تو اکثر ایسا ہوجاتا ہے اس سے گھبرانا نہیں چاہیے کیونکہ یہ کسی بیماری یا تکلیف کی وجہ سے نہیں ہوتا۔تاہم اگر بچہ قے کرے اور اوپر تلے دوچار مرتبہ کرتا ہی چلے جائے تو اس صورت میں باقاعدہ طبی امداد حاصل کرنا ضروری ہے،کیونکہ قے کا سبب عموماً کھانے پینے میں خرابی اور بے احتیاطی ہوتا ہے اور اس کا صیح علاج کوئی ماہر ڈاکٹر ہی کرسکتاہے۔

Browse More Child Care & Baby Care Articles

Special Child Care & Baby Care Articles article for women, read "Bacho Ki Aantno Ka Amal Or Pakhana" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.