Bachy Ki Neend - Child Care & Baby Care Articles
بچے کی نیند - بچے کی نگہداشت
بدھ 1 نومبر 2017

بچے کی نیند:
عام طور پر صحت مند شیر خوار بچے دودھ پینے کے وقفوں میں سونے کے عادی ہوتے ہیں۔ سوتے بچے کو اگر آپ منہ کے راستے سانس لیتے دیکھیں تو آہستگی سے ان کا منہ بند کردیجیے تھوڑی دیر منہ بند رہنے پر وہ خود بخود ناک کے راستے سانس لینا شروع کردے گا،دودھ پلا کر فوراً بستر پر لٹانے کی بجائے آپ اسے کندھوں سے لگا کر کچھ دیر اس کی پیٹھ کو نرمی سے تھپتھپائیے تاکہ اس کے پیٹ کو ہوا خارج ہوجائے اب وہ چاہے جاگ ہی کیوں نہ رہا ہو اسے آہستہ سے کروٹ کے بل بستر پر لٹا دیجیے اور دوبارہ دودھ پلانے سے نصف گھنٹے پہلے تک ہرگز گود میں نہ لیجیے،زیادہ دیر تک گود میں لیے پھرنے سے نہ صرف اس کی عادتیں بگڑسکتی ہیں بلکہ اس کے نظام ہضم میں بھی خرابی پیدا ہوسکتی ہیں پیٹ بھر اہونے کے باوجود اگر بچہ خوب گہری نیند نہیں سوتا تو اس کی بے چینی اور بے خوابی کا باعث عام طور پر پیٹ میں ہوا یا ضرورت سے زیادہ پیٹ کا بھرا ہونا ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ گندا اور نم آلودہ بستر یا پوتڑے زیادہ گرمی اور گھر والوں کا لاڈ پیار میں اسے زیادہ اچھالنا اور جھلانا بھی بچے کی بے آرامی کا سبب بن سکتا ہے۔ابتدائی ہفتوں میں بچے کو ہوادار کمرے میں اور موسم غیر معمولی طور پر خوش گوار ہو تو برآمدے میں سلانا چاہیے تین چار ہفتوں کے بعد اسے کھلی ہوا میں لانے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے تاہم نچے کو تیز اور خشکہ ہوا اور کہر میں باہر نکالنے سے احتراز کرنا چاہیے۔
بچے کا رونا: بچے کا دن میں ایک آدھ مرتبہ رونا نہ صرف فطری بات ہے بلکہ اس کی صحت مندی کی نشانی ہے بعض اوقات تو بچے کا رونا بھی عین مقررہ وقت پر یوں ہوتا ہے جیسے اس نے رونے کا باقاعدہ ٹائم ٹیبل بنا رکھا ہو۔بچے کی عادات و اطوار پر نظر رکھنے سے آپ بہت جلد اس قابل ہوجائیں گی کہ بچے کے رونے سے یہ جان سکیں کہ ننھے میاں شرارتاً رو رہے ہیں،انہیں بھوک لگ رہی ہیں یا وہ کسی جسمانی تکلیف سے رونے پر مجبور ہوئے ہیں۔اگر روتا ہوا بچہ ماں کو دیکھتے ہی یا گود میں لینے پر چپ ہوجاتا ہے تو سمجھ لیجیے کہ اس کا رونا شرارت کے طور پر تھا،لمبے سر میں اونچی نیچی آواز سے رونے اور زور زور سے ہاتھ پیر مارنے کی وجہ عموماً پیٹ میں ہوا درد،بھوک اور بے چینی ہوتی ہیں ویسے عام طور پر ایک صحت مند بچہ اسی وقت روتااور چلاتا ہے جب زیادہ حدت یا خنکی،نم آلودہ پوتڑے یا کسی پن یا بٹن وغیرہ کی چبھن سے بے آرامی محسوس کررہا ہو۔آپ پریشان ہونے کی بجائے
رونے کا باعث معلوم کرکے اس کی تکلیف رفع یا ضرورت پوری کردیجیے وہ مطمن ہوتے ہی خاموش ہوجائے گا اگر آپ دیکھیں کہ وہ آپ کی موجودگی میں تو چپ کرجاتا ہے لیکن جونہی آپ اس کی نظروں سے اوجھل ہوتی ہیں وہ دوبارہ’الاپ“ شروع کردیتا ہے تویقین کرلیجیے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بالکل ٹھیک ٹھاک ہے آپ اس کی نظروں سے پرے جائیے لیکن اتنی دور بھی نہیں کہ اس کی آواز بھی آپ تک نہ پہنچ سکے۔اگر وہ شرارتاً رونے کا شوق کررہا ہوگا تو جلد ہی خود بخود خاموش ہوجائے گا۔
عام طور پر صحت مند شیر خوار بچے دودھ پینے کے وقفوں میں سونے کے عادی ہوتے ہیں۔ سوتے بچے کو اگر آپ منہ کے راستے سانس لیتے دیکھیں تو آہستگی سے ان کا منہ بند کردیجیے تھوڑی دیر منہ بند رہنے پر وہ خود بخود ناک کے راستے سانس لینا شروع کردے گا،دودھ پلا کر فوراً بستر پر لٹانے کی بجائے آپ اسے کندھوں سے لگا کر کچھ دیر اس کی پیٹھ کو نرمی سے تھپتھپائیے تاکہ اس کے پیٹ کو ہوا خارج ہوجائے اب وہ چاہے جاگ ہی کیوں نہ رہا ہو اسے آہستہ سے کروٹ کے بل بستر پر لٹا دیجیے اور دوبارہ دودھ پلانے سے نصف گھنٹے پہلے تک ہرگز گود میں نہ لیجیے،زیادہ دیر تک گود میں لیے پھرنے سے نہ صرف اس کی عادتیں بگڑسکتی ہیں بلکہ اس کے نظام ہضم میں بھی خرابی پیدا ہوسکتی ہیں پیٹ بھر اہونے کے باوجود اگر بچہ خوب گہری نیند نہیں سوتا تو اس کی بے چینی اور بے خوابی کا باعث عام طور پر پیٹ میں ہوا یا ضرورت سے زیادہ پیٹ کا بھرا ہونا ہوتا ہے۔
(جاری ہے)
بچے کا رونا: بچے کا دن میں ایک آدھ مرتبہ رونا نہ صرف فطری بات ہے بلکہ اس کی صحت مندی کی نشانی ہے بعض اوقات تو بچے کا رونا بھی عین مقررہ وقت پر یوں ہوتا ہے جیسے اس نے رونے کا باقاعدہ ٹائم ٹیبل بنا رکھا ہو۔بچے کی عادات و اطوار پر نظر رکھنے سے آپ بہت جلد اس قابل ہوجائیں گی کہ بچے کے رونے سے یہ جان سکیں کہ ننھے میاں شرارتاً رو رہے ہیں،انہیں بھوک لگ رہی ہیں یا وہ کسی جسمانی تکلیف سے رونے پر مجبور ہوئے ہیں۔اگر روتا ہوا بچہ ماں کو دیکھتے ہی یا گود میں لینے پر چپ ہوجاتا ہے تو سمجھ لیجیے کہ اس کا رونا شرارت کے طور پر تھا،لمبے سر میں اونچی نیچی آواز سے رونے اور زور زور سے ہاتھ پیر مارنے کی وجہ عموماً پیٹ میں ہوا درد،بھوک اور بے چینی ہوتی ہیں ویسے عام طور پر ایک صحت مند بچہ اسی وقت روتااور چلاتا ہے جب زیادہ حدت یا خنکی،نم آلودہ پوتڑے یا کسی پن یا بٹن وغیرہ کی چبھن سے بے آرامی محسوس کررہا ہو۔آپ پریشان ہونے کی بجائے
رونے کا باعث معلوم کرکے اس کی تکلیف رفع یا ضرورت پوری کردیجیے وہ مطمن ہوتے ہی خاموش ہوجائے گا اگر آپ دیکھیں کہ وہ آپ کی موجودگی میں تو چپ کرجاتا ہے لیکن جونہی آپ اس کی نظروں سے اوجھل ہوتی ہیں وہ دوبارہ’الاپ“ شروع کردیتا ہے تویقین کرلیجیے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بالکل ٹھیک ٹھاک ہے آپ اس کی نظروں سے پرے جائیے لیکن اتنی دور بھی نہیں کہ اس کی آواز بھی آپ تک نہ پہنچ سکے۔اگر وہ شرارتاً رونے کا شوق کررہا ہوگا تو جلد ہی خود بخود خاموش ہوجائے گا۔
تاریخ اشاعت:
2017-11-01
Your Thoughts and Comments
Special Child Care & Baby Care Articles article for women, read "Bachy Ki Neend" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
مزید بچے کی نگہداشت سے متعلق
-
بچوں کو موسم سرما کے اثرات سے کیسے محفوظ رکھیں
-
پری میچور،بچوں کی دیکھ بھال
-
کیا آپ کا بچہ دانت نکال رہا ہے
-
بچوں کا بخار اور احتیاطی تدابیر
-
وبا کے دنوں میں بچوں کی حفاظت
-
نومولود کی نگہداشت کے چند قواعد و ضوابط
-
بچہ پالنا بھی آرٹ سے کم نہیں
-
چھوٹے بچوں کو ٹھنڈے موسم سے محفوظ رکھیں
-
گرم موسم،بچے اور گرمی دانے
-
خصوصی بچوں کی نگہداشت کے مسائل
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائن ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.