Sher Khawar Bachon Ka Rona - Article No. 1875
شیر خوار بچوں کا رونا - تحریر نمبر 1875
نومولود اور شیر خوار بچوں کے رونے سے اکثر والدین پریشان اور فکر مند ہوجاتے ہیں کیونکہ ان کے لئے یہ شناخت کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ آیا بچہ کسی تکلیف کے باعث رور ہا ہے یا پھر اس کا یہ رونا نارمل ہے ؟
منگل 18 ستمبر 2018
نومولود اور شیر خوار بچوں کے رونے سے اکثر والدین پریشان اور فکر مند ہوجاتے ہیں کیونکہ ان کے لئے یہ شناخت کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ آیا بچہ کسی تکلیف کے باعث رور ہا ہے یا پھر اس کا یہ رونا نارمل ہے ؟لیکن اتنے چھوٹے بچے صرف رونے کی حالت میں ہی اپنے والدین سے بات کرتے ہیں۔ اگر بچہ بھوکا یا گیلہ ہے یا پھر اس کو گرمی یا سردی لگ رہی ہے تو وہ اپنے والدین کو رو کر ہی اپنی طرف متوجہ کر سکتا ہے ۔
اگر وہ بھوک سے رورہا ہے تو اسے دودھ پلائیں اور اگر گیلا ہے تو نیپی چیک کریں۔ اگر کمرے کا دجہ حرارت بہت زیادہ ہے یا بہت کم ہے تو بھی آپ کو اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔90 فیصد بچے ان بنیادی ضرورتوں کے پورا ہونے پر ہی رونا بند کردیتے ہیں ۔اگر کوئی بچہ ان سب وجوہات کی درستگی کے باوجود بھی روتا ہے تو ا س کی ناک چیک کریں ۔
(جاری ہے)
اگر نتھنے بند ہیں تو اس کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا ہے تو اس کے نتھنوں کی صفائی کے لئے دونوں نتھنوں میں 2-2قطرے اتنے گرم پانی ڈالیں کہ وہ برداشت کرسکے ۔
جب اندر جما ہوا مواد نرم ہو جائے تو کاٹن بڈسے ناک صاف کردیں ۔اکثر لوگ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ بچہ پیٹ کے درد کی وجہ سے رو رہا ہے ۔یہ بات بھی کبھی کبھار درست ہو سکتی ہے ۔لیکن روتے وقت اس کا پیٹ چھو کر دیکھنے سے آپ کو اندازہ نہیں ہو گا کیونکہ بچہ روتے وقت اپنے معدے میں بہت سار ی ہوا بھر لیتا ہے اور اس کا پیٹ اکڑ کر سخت ہو جاتا ہے ۔شیر خوار بچوں کا اعصابی نظام نابالغ ہوتا ہے اس لئے بھی اس کی درست وجہ نا معلوم ہے ۔اگر معاملہ زیادہ سنگین ہے اور بچہ بہت زیادہ روتا ہو تو ماہر اطفال کے پاس بچے کو لے جائیں ۔شام کے اوقات میں اگر بچہ پیٹ درد کی وجہ سے روتا ہے تو ایسا پیٹ درد بچے کے 3ماہ کی عمر تک پہنچنے تک خود ہی ختم ہو جاتا ہے ۔Browse More Child Care & Baby Care Articles
چھوٹے بچے روزہ رکھیں تو والدین کیا کریں
Chote Bache Roza Rakhain To Waldain Kya Karen
بچوں کی دیکھ بھال میں دادا دادی کا تعاون ماں کا ڈپریشن کم کرتا ہے
Bachon Ki Dekh Bhaal Mein Dada Dadi Ka Taawun Maa Ka Depression Kam Karta Hai
شیر خوار بچے اور ٹھوس غذا
Sheer Khawar Bache Aur Thos Ghiza
بچوں کا غصیلا رویہ اور بد مزاجی
Bachon Ka Ghuseela Rawaya Aur Bad Mizaji
بچے کی نشوونما میں کمی
Bache Ki Nashonuma Mein Kami
بچوں کو ٹھنڈ لگنے سے بچائیں
Bachon Ko Thand Lagne Se Bachaain
آٹزم
Autism
بچے انگوٹھا کیوں چوستے ہیں
Bache Angutha Kyun Chuste Hain
اٹیچمنٹ اسٹائل سائیکالوجی
Attachment Style Psychology
صحت مند عادات
Sehat Mand Aadaat
رمضان میں بچوں کا رکھیں زیادہ خیال
Ramzan Mein Bachon Ka Rakhain Ziada Khayal
بچوں سے کسے پیار نہیں
Bachon Se Kise Pyar Nahi