Aj Jore Or Chotti Main Gondhain Ge Phool - Article No. 2077

آج جوڑے اور چوٹی میں گوندھیں گے پھول - تحریر نمبر 2077
زلفیں سنوارنے کا عروسی انداز کیا ہونا چاہئے
جمعہ 24 مئی 2019
جس گھر میں شادی ہورہی ہو اس گھرانے کی تیاری کا نہ پوچھئے۔ایک کام کو ہاتھ لگاؤ تو دس نکل آتے ہیں۔ خواتین تویوں بھی انتخاب پسند ہوتی ہیں ۔سلیقے سے بجٹ کو استعمال کر لیا جائے تو شادی یاکوئی بھی بڑی تقریب بوجھ نہیں بنتی،آج بات ہو جائے دلہنوں کے ہےئر اسٹائلز کے بارے میں،کہ جس کے لئے ہر دلہن اور اس کے قریبی دوست اور بنیں الجھنوں میں مبتلا ہوتی ہیں۔کچھ گھرانوں میں ٹرائل میک اپ کا رجحان فروغ پار ہا ہے اور کچھ گھرانوں میں اتنی سوجھ بوجھ نہیں ہوتی وہ بیوٹیشن اور ہےئر اسٹائلسٹ پر کلیتاً انحصار کرتے ہیں ۔یہ طریقہ صحیح نہیں ۔
ماہرین حسن تخلیقی بھی ہوتی ہیں اور اپنے کام کی ماہر بھی لیکن اگر آپ اپنی رائے رکھتی ہیں،بیوٹی بلاگرز کے رابطے میں رہتی ہیں،نئے فیشن کے کسی رجحان سے واقف ہیں تویہ بات دل میں نہ رکھئے ماہر حسن سے بیان کیجئے برائڈل ہےئرلک آزمانے میں نہ شرمائیں نہ اسے نظر انداز کریں ۔
(جاری ہے)
عروسی جوڑے کے رنگ اور زیور کو مدنظر رکھتے ہوئے میک اپ اور ہےئر اسٹائل کا انتخاب کرنا آپ کا حق ہے اور فرض یہ ہے کہ اپنی شخصیت ،رنگت اور قد کاٹھ کو مد نظر رکھ کر ہر چیز کا انتخاب کریں ۔آپ کا جوڑا،زیور اور ہےئر اسٹائل کے مابین ایک ردھم کی سی کیفیت ہونی چاہئے۔
دلہن کا ہےئر اسٹائل فینسی ہوتا ہے وہ ظاہر ہے کہ جوڑے کی طرح قدرے بھاری بھی ہوتا ہے ۔آج کل جو اسٹائلز Inہیں وہ آپ بھی آزمائیں کہ کونسا اسٹائل آپ پر بھلا لگے گا۔
موگراکے پھولوں سے آراستہ فش ٹیل بریڈ
فش ٹیل چوٹی کے ساتھ سچے موگراکے پھول اور بھی دلکش لگیں گے۔مایوں،مہندی اور بارات سے ولیمے تک کسی بھی ایک یادوروزیہ اسٹائل اپنائیے۔ اپنے چہرے کی ساخت کے مطابق سائیڈ یاسینٹر مانگ کے ساتھ اسے اپنائیے اور مانگ پر ٹیکایادائیں جانب جھومر لگائیے آپ دلکش لگیں گی۔فش ٹیل بریڈ کو ڈبل بھی کیا جا سکتاہے۔
میسی اور فلورل جوڑا
ہمارے یہاں اعلیٰ متوسط گھرانوں میں یہ انداز زیادہ اپنایاجاتا ہے ۔جوڑا بنانے کا ایک فائدہ تویہ بھی ہوتا ہے کہ دوپٹے کو سر پر سجانے میں آسانی ہو تی ہے ۔اس انداز میں سادگی اور گلیمر دونوں موجود ہیں۔
فلور ل بریڈ
دلہن بننے والی لڑکی کے لئے خاص اور تازہ پھولوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔اگرآپ کے بال لمبے ہیں تو لمبی چوٹی پر من پسند پھول لپیٹنا مہندی اور مایوں کی تقریب میں خوب جچتا ہے۔کچھ لڑکیاں شادی کے دن بھی ایسا ہےئر اسٹائل اپناناپسند کرتی ہیں۔
کھلے بالوں کا اسٹائل
کسی دور میں دلہن کے کھلے بال ناپسندیدہ سمجھے جاتے تھے مگر اب پاکستانی دلہنیں بھی سرکے دونوں اطراف کوئی چھوٹی سی کھجوری چوٹی کا اسٹائل اپنا کر پشت سے بال کھلے رکھنا پسند کرتی ہیں۔
Browse More Bridal Makeup - Wedding Makeup

سردیوں میں دلہن کے لئے بیوٹی ٹپس
Sardiyon Mein Dulhan Ke Liye Beauty Tips

برائیڈل میک اپ کیسے کریں
Bridal Makeup Kaise Karen

خوبصورت دلہن بننے کے گُر
Khobsorat Dulhan Banne K Gur

زیورات اور آپ
Zewraat Or Aap

شادی کا دن ہے تیاری کیسی ہو؟
Shaadi Ka Din Hai Tiyari Kaise Ho?

بر ائیڈل ہیئر سٹائل
Bridal Hairstyle

دُلہن کی تیاری کیسی ہو ؟
Dulhan Ki Tayari Kaisi Ho

برائیڈل اور پارٹی میک اپ کے لئے
Bridal Or Party Makeup K Liye

مسکارے کا استعمال
Mascaray Ka Istimaal

فاؤنڈیشن
Foundation

فیس پاؤڈر کا بہترین استعمال
Fees Powder Ka Behtareen Istemaal

آئی شیڈو لگاتے کن باتوں کو مدنظر رکھا جائے
Eye Shadow Lagaty Kin Baton Ko Madenazar Rakha Jay