Bridal Hairstyle - Article No. 1977

Bridal Hairstyle

بر ائیڈل ہیئر سٹائل - تحریر نمبر 1977

بر ائیڈل ہیئر سٹائل‘سب کو کردے گھائل

پیر 4 فروری 2019

راحیلہ مغل
خواتین کیلئے شادی کا دن بڑا ہی اہم ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے خاص بنانے کی بھر پور تیاری کی جاتی ہے۔لڑکیاں اس دن کیلئے کئی مہینے محنت کرتی ہیں ۔عروسی لہنگا بہت سوچ وبچار کے بعد تیار کیا جاتا ہے ۔
زیور خریدنے سے پہلے بھی ہزار مشورے کئے جاتے ہیں ۔البتہ شادی کے دن برائیڈل ہیئر سٹائل کیساہو اس بارے میں ذراکم ہی سوچا جاتا ہے ۔


آج ہم اس آرٹیکل میں اس اہم موضوع پر بات کریں گے کیونکہ شادی کے روز اکثر لڑکیاں عروسی جوڑے اور زیور پر تو خوب توجہ دیتی ہیں ۔میک اپ تک بھی منتخب کر لیتی ہیں لیکن ہیئر سٹائل کو شادی کے دن تک کیلئے بھول جاتی ہیں ۔یا پھر ہیئرسٹائل مکمل طور پر بیوٹیشن کی مرضی پر چھوڑدیا جاتا ہے ،یہ طریقہ غلط ہے۔
بیوٹیشن ماہر آرٹسٹ ضرور ہے لیکن آپ کی شخصیت کیلئے مناسب انداز کونسا ہے ؟یہ آپ زیادہ بہتر سمجھ سکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ہمارا مشورہ ہے کہ شادی کے دن سے قبل اپنا برائیڈل ہیئر سٹائل ایک بار ضرور آزمالیں ۔سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ اور آپ کی بیوٹیشن برائیڈل لک کے حوالے سے ملکر کام کریں ۔ان کی مہارت اور آپ کی سمجھ بوجھ بہترین فیصلہ کرنے میں مدد گار ہو گی ۔
شادی کے دن صرف عروسی جوڑا ہی بھاری بھر کم نہیں ہوتا بلکہ زیور اور پھول بھی وزنی ہوتے ہیں اگر آپ نے کبھی ہیئر سٹائل بنوایا ہے تو یقینا جانتی ہوں گی کہ فینسی ہیئر سٹائل کا وزن بھی کافی ہوتا ہے ۔
اس لئے یہ نہایت ضروری ہے کہ آپ شادی کے دن سے پہلے اس وزن سے واقف ہوں ۔ایک اچھا برائیڈل ہیئر سٹائل وہ ہے جو نہ صرف آپ کے عروسی لباس‘زیور اور میک اپ کے ساتھ مناسب اور خوبصورت نظر آئے بلکہ جو آپ کی شخصیت کو بھی خوبی سے ظاہر کر سکتا ہو۔اس کے لئے مندرجہ ذیل اصولوں کو مد نظر رکھیں۔
یہ آپ کی زندگی کا اہم ترین دن ہے ۔یاد رکھیں شادی کے دن سر پر بھاری بھر کم دوپٹہ ہوگا۔

زیور بھی ہونگے لہٰذا ان دوچیزوں کو مد نظر رکھ کر ہیئر سٹائل منتخب کریں ۔زلف بنانے کا عروسی انداز سادہ دلکش اور خوبصورت ہونا چاہئے۔اگر یہ غیر ضروری طور پر بھاری بھر کم ہوا تو آپ کو پریشان بھی کر سکتا ہے۔
اس دن ایسا ہیئر سٹائل منتخب کریں جس پر آپ کو یقین ہو کہ یہ آپ کی شخصیت کا بھر پور اظہار کرنے کے قابل ہے ۔عروسی چوٹی بالوں میں سجے پھول اور گجرے اچھا انتخاب ہیں ۔
بالوں کا جوڑا پسند نہیں تو محض اس لئے منتخب نہ کریں کہ یہ برائیڈل سٹائل کا اہم حصہ ہے اور مقبول بھی ہے ۔
شادی کے دن میک اپ ،لباس ،زیور اور بال سب کچھ سیٹ رکھنا اتنا آسان نہیں پہلے سے تیاری ضروری ہے ۔اس طرح آپ شادی کے دن اپنی تیاری کی بجائے اس دن سے لطف اندوز ہونے پر توجہ مبذول رکھ سکیں گیں ۔
اب سوال یہ ہے کہ برائیڈل ہیئر سٹائل کیسا ہونا چاہئے ؟ماہر بیوٹیشن کے مطابق”کسی ہیئراسٹائلسٹ سے را بطہ کیجئے۔
مختلف تقاریب میں آپ یقینا مختلف ہیئر سٹائل اپنا تی رہی ہوں گی ۔ آپ کے لئے مناسب ہیئر سٹائل کونسا ہے یہ سمجھنا آسان ہو گا اس سلسلے میں آپ کے پاس کئی اچھے آپشن موجود ہیں ان کی تفصیل درج ذیل ہے ۔
میسی اور ڈبل بریڈ:۔ ایک دو سال سے برائیڈل چوٹی بہت پسند کی جارہی ہے ۔اس میں پھول اور ہیرایکسرسیریز بھی ہونا چاہئے۔
اوپن ہیئر سٹائل:۔
عام طور پر دلہن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ کھلے بالوں کا انداز نہیں اپنا سکتی ہے ۔یہ پرانے زمانے کی بات ہے آج کی ماڈرن دلہن کھلے بالوں کا انداز بھی بھرپور دلکشی اور خوبصورتی سے اپنا سکتی ہے۔
فلورل بریڈ: لمبی اور دلکش چوٹی پرمن پسند پھول لپیٹنا مایوں کی تقریب کامن پسند انداز ہے ۔آپ یہ انداز رخصتی کے دن بھی اپنا سکتی ہیں کیونکہ سفید پھولوں سے سجنے کے بعد جو ہیئر سٹائل سامنے آئے گا وہ آپ کے لئے حیران کن ہو گا اور دیکھنے والے بھی پلک جھپکنا بھول جائیں گے ۔

Browse More Bridal Makeup - Wedding Makeup

Special Bridal Makeup - Wedding Makeup article for women, read "Bridal Hairstyle" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.