Ab K Marjaan K Rang Se Arastaa Hoon Ge Ghar - Article No. 2046

Ab K Marjaan K Rang Se Arastaa Hoon Ge Ghar

اب کے مرجان کے رنگ سے آراستہ ہوں گے گھر - تحریر نمبر 2046

لیونگ کورل نئے سال کا دلفریب رنگ ہے

بدھ 24 اپریل 2019

رنگوں کی معروف کمپنیPantoneہر سال دسمبر کے ماہ میں آئندہ برس کے لئے کسی ایک رنگ کا انتخاب کرکے بتاتی ہے ۔سال 2019ء کے لئے Living Coralیعنی سرخ،گلابی اور نارنجی رنگ کے امتزاج کا انتخاب کرکے دنیا بھر کے لئے رہنمائی کی گئی ہے۔
اس رنگ کی خصوصیات میں گر مجوشی ،محبت واخلاص ،تعاون اور متنوع خیالات کی ترجمانی شامل ہے۔
کمپنیPantoneکا دعویٰ ہے کہ یہ رنگ اپنی خصوصیات کے سبب گھروں کی تعمیرو سجاوٹ میں مثبت اثرات اجاگر کرے گا۔
اس کمپنی نےMarriotہوٹلز کی شاخوں کے لئے بھی اس رنگ کی آرائش کا تصور پیش کیا ہے ۔چنانچہ Pantryسے لے کر کمروں ،برآمدوں اور فرنیچر کے ساتھ ساتھ کچن کراکری میں بھی اسی رنگ کو استعما ل کرنا شروع کر دیا ہے ہم بھی اس خوبصورت رنگ کو مختلف زاویوں سے استعمال کرنے کا گرآزمانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)


پہلے کچن کراکری کی بات کرتے چلیں
سال کے بہترین کلر کے اعلان کے بعد متعددمعروف کمپنیوں کی جانب سے رنگین کراکری اور ہوم اپلائنسز کے لئے لیونگ کورل یعنی مونگے اور مرجان کے رنگ کا انتخاب کیا جانے لگا ہے۔

ڈنرسیٹ اور ٹی سیٹ کے ساتھ ساتھ کٹلری بھی اس رنگ کی مارکیٹ میں آگئی ہے۔
کچن کراکری کے ساتھ باورچی خانے کے رنگ وروغن کے لئے یہ رنگ استعمال کیا جا سکتاہے۔
فرنیچرکارنگ
کاؤچ یاصوفہ سیٹ کسی بھی گھر میں فرنیچر کا لازمی جزوماناجاتا ہے اوریہ آپ کے گھر کی تزئین وآرائش کے لئے مرکزی نگاہ کا حامل ٹھہر سکتا ہے ۔آپ چاہیں تو رنگوں اور ڈیزائنوں میں اس Trendکو کسی پہلو سے شامل کر سکتے ہیں ۔
یہ ضروری نہیں کہ مکمل صوفے کا رنگ مونگے کے رنگ کا ہو۔کسی نہ کسی پیٹرن میں اس رنگ کو استعمال کیا جانا خوشگوار تاثر دے سکتا ہے ۔
پردے اور بیڈکورز
ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ خواتین گھروں میں استعمال ہونے والی دیگر اشیاء کے ساتھ ساتھ پردوں اور بستر کی چادروں کو خاص طور پر محبوب رکھتی ہیں ۔یوں تو آپ مدھم اور گہرے دونوں رنگوں میں سے کسی ایک کا انتخاب خوب کرتے ہیں لیکن تبدیلی لانا بھی آپ ہی کا مشغلہ ہوتا ہے چنانچہ اس مشغلے کی تکمیل میں پردوں کا کردار بھی اہمیت سے کم نہیں ۔
اس رنگ کے پرنٹڈ یعنی پھولدار یا افقی وعمودی خطوط اور لکیروں سے آراستہ پردے آویزاں کرکے کمرے کو جمالیاتی کشش سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے ۔پرنٹڈ بیڈ شیٹ تو ہم سب ہی استعمال کرتے ہیں ۔اس باربیڈ کو رز مرجان یا مونگے کے رنگ کے خریدےئے آپ انہیں استعمال میں کئی گنا بہتر پائیں گے۔
مرکز نگاہ ایک دیوار پر رہے مرکوز
یہ Focal Pointکی ایسی دیوار ہے جس پر کورل کرکے آپ اپنے کمر ے کو Trendy Look دے سکتی ہیں۔
بے شک مرجان کے آمنے سامنے والی دیواروں پر دودھیا یا مکمل سفید رنگ کیا جائے اس طرح نگاہوں میں وہی رنگ دارایک دیواررچی بسی رہے گی۔ان دیواروں کی آرائش کے لئے گہرے رنگ کے فریم والی تصویر یا وال کلاک بھی خوب رہے گی۔غرضیکہ جیتا جاگتا سایہ رنگ غروب آفتاب کے وقت آسمان پر امید وبیم کی کیفیت اجاگر کرتا بھلا لگتا ہے ۔یہی رنگ گرم پانیوں والے سمندروں کا بھی ہے ۔چنانچہ اس رنگ کی روحانی خصوصیات بھی اپنی جگہ مقدم ہیں۔ اور ماہرین تعمیرات نے گھریلو استعمال کی ہر چیز پر اس رنگ کو حکمران تصور کر لیا ہے تو کچھ ایسا غلط نہیں کیا یہ رنگ ہے ہی رومان پروراور زندگی کو حرارت دینے والا۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Ab K Marjaan K Rang Se Arastaa Hoon Ge Ghar" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.