Apna Ghar Apni Jannat - Article No. 2402

Apna Ghar Apni Jannat

اپنا گھر اپنی جنت - تحریر نمبر 2402

مہمانوں کی بے وقت آمد پر پریشان نہ ہوں

بدھ 19 اگست 2020

راحیلہ مغل
جب ہم آرام اور سکون سے گھر بیٹھے ہوتے ہیں تو اچانک ہمارے رشتہ داروں یا دوستوں کا فون آتا ہے کہ وہ ہمارے گھر کے قریب ہیں اور ہمارے گھر آنا چاہتے ہیں۔۔۔ ایسی صورت حال میں کس کس کے ماتھے پر پسینہ آجاتا ہے۔کیونکہ یہ اس صورت میں آتا ہے جب ہم یہ سوچتے ہیں کہ ہمارا گھر صاف ستھرا ہے یا خراب صورت حال ہے۔
لیکن ہم میں سے ہر ایک کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ جب مہمان گھر میں آئیں تو ہمارا گھر ہر وقت صاف ستھرا اور دلکش نظر آئے۔اسی لئے ہم مہمانوں کے آنے سے پہلے جلد از جلد صاف کرنا چاہتے ہیں۔لیکن کیسے؟آج ہم آپ کے لئے ایسی آسان اور دلچسپ تجاویز پیش کرتے ہیں جن کی مدد سے آپ بہت کم وقت میں گھر کو صاف اور ستھرا کر سکیں گے۔اپنے کاموں کو وقت کے لحاظ سے تقسیم کریں۔

(جاری ہے)

اپنے ذہن میں بچے ہوئے وقت کے لحاظ سے ضروری کاموں کی ترجیح کے طور پر فہرست ترتیب دیں۔پھر تصور کریں کہ اس وقت بچے کہاں پر ہیں؟کیا وہ آپ کی مدد کر سکتے ہیں؟یا اور کون کون گھر کی صفائی میں اس کم وقت میں آپ کی مدد کر سکتا ہے؟۔پھر اپنے فہرست کے حساب سے پہلے ضروری کام کا آغاز کریں۔
عام جگہوں پر توجہ مرکوز کریں:
جب مہمانوں کی آمد متوقع ہوتی ہے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کی خواب گاہ اور بچوں کا کمرہ کس حالت میں ہے کیوں کہ یہ جگہیں مہمانوں کی نظروں سے اوجھل ہوتی ہیں اور ان کا شمار استقبالی جگہوں میں نہیں ہوتا۔
سب سے پہلے دالان خانہ صاف ستھرا اور سلیقے سے سجا ہونا چاہئے۔اس کی صفائی کے لئے ویکیوم کلینر کو استعمال کریں۔صوفہ سیٹ اور شیشے کی میز کو صافی سے صاف کریں۔اس کے بعد غسل خانہ کی طرف توجہ مرکوز کریں۔اس میں رکھی گئی سینٹری کی اشیاء کو صاف کریں اور ترتیب سے رکھ دیں۔گیلے تولئے کو خشک تولئے سے تبدیل کرلیں۔اگر آپ کے باورچی خانہ میں گندے برتن پڑے ہیں تو ان کو ڈش بار میں رکھ دیں اور مصالحے والے ڈبوں اور استعمال ہونے والے برتنوں کو ترتیب اور سلیقے سے اپنی اپنی مختص جگہ پر سیلقے سے سجا دیں۔
گھر کے داخلی حصے پر ایک نظر ڈال لیں اور چیک کریں اگر کسی کے جوتے وہاں پڑے ہیں تو اسے شوزریک میں سلیقے سے رکھ دیں۔
روزانہ کے استعمال کے لئے ویکیوم کلینر کو اپنی دسترس میں رکھیں:
اپنے صفائی کے آلات اور ویکیوم کلینر کو روزانہ اور باقاعدگی کے استعمال کے لئے ہمیشہ اپنی آسان دسترس میں محفوظ کریں۔کیونکہ جب ہمیں مہمانوں کی طرف سے فون آتا ہے اور ہمارے پاس بہت کم وقت ہوتا ہے تو ہم آسانی سے صفائی کے آلات کو نکال کر استعمال میں لا سکتے ہیں اور اسی طرح استعمال کے بعد آسانی سے نظروں سے اوجھل بھی کر سکتے ہیں۔
کیا آپ کا ویکیوم کلینر بدبو چھوڑتا ہے۔ایک دفعہ اس کی بدبو کو ضرور چیک کر لیں اس کے علاوہ آج کل مارکیٹ میں اسے ویکیوم کلینر بھی دستیاب ہو چکے ہیں جو کہ استعمال کے ساتھ ساتھ خوشبو بھی چھوڑتے ہیں۔اسی طرح ہم کھانا پکانے کے دوران اُٹھنے والی خوشبو کا کیا توڑ نکال سکتے ہیں؟کیونکہ کھانا پکانے کے دوران اس کے بخارات اڑ کر ہوا میں شامل ہو جاتے ہیں اور پورے گھر میں پھیل جاتے ہیں اس کے لئے بھی ہم آپ کو خوشبو کے استعمال کا مشورہ دیں گے آ پ اپنے گھروں میں اچھی اور بہترین مہک کے لئے اچھی اقسام کے ایئر فریشنر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

گندے گوشوں کے لئے فکر مند نہ ہوں:
ہمارے پاس صوفوں کو اچھی طرح صاف کرنے اور گرد و غبار دور کرنے کا وقت نہیں ہے۔لیکن کبھی کبھی کم وقت میں بھی بہت کچھ کیا جا سکتا ہے۔اپنے صوفوں کے گندے کونوں کی فکر نہ کریں کیونکہ ان کونوں اور گوشوں کو کوئی بھی مہمان چیک نہیں کر سکتا،یہ چیزیں مہمانوں کی نظروں سے اوجھل ہوتی ہیں۔
اگر آپ کے پاس وقت ہے تو ان کی گرد کو اچھی طرح صاف کریں اور پھر ان کشن کو ترتیب اور سلیقے کے ساتھ رکھ دیں۔
بے ترتیب چیزوں کو الگ رکھ دیں:
اگر آپ کے گھر میں بہت سی چیزیں ادھر اُدھر بکھری پڑی ہیں تو وقت کی مناسبت سے ان چیزوں کو سلیقے سے رکھ دیں اگر وقت بہت کم ہے تو ایک کپڑوں والی ٹوکری کو لے لیں اور اس میں ایسی چیزوں کو سٹور کر لیں جن کو ترتیب میں رکھنے کے لئے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے،مثال کے طور پر بکھرے ہوئے کپڑے،جرابیں بچوں کے کھلونے وغیرہ کو اس نوکری میں رکھ کر ایسی جگہ پر سٹور کرلیں جو کہ نظروں سے اوجھل ہو۔
مہمانوں کے جانے کے بعد آپ انہیں آرام سے اپنی جگہوں پر ترتیب میں رکھ سکتے ہیں۔
ہنگامی حالات کے پیش نظر راٹن کا ذخیرہ کر لیں:
مہمانوں کے آنے پر ہمیں سب سے زیادہ شرمندگی کا سامنا اس وقت کرنا پڑتا ہے جب ہمارے پاس ان کو کھانے اور پلانے کے لئے پیش کرنے کے لئے کچھ بھی موجود نہ ہو۔اس معاملے میں ہمارا مشورہ یہی ہے کہ ہمیشہ اپنے گھر میں پلانے کے لئے کچھ مشروب اور پیش کرنے کے لئے کچھ بسکٹس،پیسٹریز اور نمکو کا ہونا بے حد ضروری ہے۔
اس کے ساتھ ہم اپنے مہمانوں کو سویاں بھی پیش کر سکتے ہیں جن کا گھر میں ہونا بہت ضروری ہے۔
آخری نظر ڈالیں:
کیا ہم نے اپنی فہرست کے مطابق تمام امور سر انجام دے دیئے ہیں۔پھر بھی ایک آخری نظر اپنے دالان خانے پر ڈال لیں۔کیا تمام چیزیں ترتیب میں پڑی ہیں۔صوفہ،کشن ترتیب میں ہیں۔باورچی خانے کے برتن سلیقے اور ترتیب سے ہیں۔
گندے برتن ڈش بار میں ہیں کوئی چیز بکھری یا گندی تو نہیں۔اسی طرح اپنے غسل خانہ میں بھی ایک نظر ڈال لیں۔صابن،تولیہ وغیرہ موجود ہے۔کوئی گندگی تو موجود نہیں،کیا آپ کے غسل خانے سے بدبو تو نہیں آرہی،اگر ایسی کوئی بات ہے تو ایئر فریشنر کا مزید استعمال کریں۔اگر یہ سب کچھ ٹھیک ہے تو ایک نظر خود پر بھی ڈال لیں۔ایک دفعہ،آئینے میں دیکھیں اور اپنے بال سیٹ کریں ہلی ہی خوشبو لگا لیں بس آپ مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے تیار ہیں۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Apna Ghar Apni Jannat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.