Apne Ghar Ko Saja Liya Hum Ne - Article No. 2698

Apne Ghar Ko Saja Liya Hum Ne

اپنے گھر کو سجا لیا ہم نے - تحریر نمبر 2698

بڑے گھروں کی نسبت چھوٹے گھروں اور فلیٹس کو سجانا قدرے مشکل امر ہے

جمعرات 30 ستمبر 2021

زینب مغل
بڑے گھروں کی نسبت چھوٹے گھروں اور فلیٹس کو سجانا خواتین کے لئے قدرے مشکل امر ہے وہ فیصلہ نہیں کر پاتیں کہ کس قسم کے فرنیچر سے گھر کو سجایا جائے تاکہ وہ کھلا کھلا اور ہوا دار محسوس ہو جدید طرز تعمیر میں سٹوڈیو اپارٹمنٹس کی جمالیاتی کشش متاثر کن ہو سکتی ہے یہاں اگر آپ کو کم مکانیت کا سامنا کرنا پڑے تو گھبرائیے مت اور چھوٹے نجم کا فرنیچر رکھیں راڈ آئرن یا سٹیل کیریک میں کرسٹل فنشنگ کی جا سکتی ہے راڈ آئرن کے صوفہ سیٹس کھانے کے میز کرسیاں اور بستر ہر چیز دستیاب ہے اگر آپ کے پاس لکڑی کا شاندار بیڈ سیٹ موجود ہو تو بس چار چھ برس بعد اس پر پالش کروا لیا کریں یہ نیا دکھائی دے گا بار بار فرنیچر بدلنا گھریلو معیشت پر بوجھ بنتا ہے پالش کے شیڈ فیشن کے بدلتے ہوئے رجحان کو دیکھ کر منتخب کیے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

گرمیوں میں سبز اور نیلے رنگ کے پردے یا بیڈ شیٹس آنکھوں کو ٹھنڈا تاثر دیں گے اس موسم میں سیاہ گہرا کتھئی یا نیوی بلیو آنکھوں کو بھلا نہیں لگتا لیکن اگر چھوٹے بچوں والا گھر ہو تو خواتین کو رنگوں کے انتخاب پر کسی حد تک سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے۔
آج کل تختے نما بیڈ سیٹس بھی فرنیچر مارکیٹ میں دیکھے جا سکتے ہیں یہ بلند قامت مسہریوں کی طرح نہیں ہوتے اور شاندار دکھائی دیتے ہیں اگر آپ ایل ای ڈی بلب ہر کمرے میں نہیں لگانا چاہتے تو صرف بیڈ کے دونوں جانب ٹیبل لیمپس میں زرد بلب لگوایئے تاہم دودھیا یا سفید روشنی کمرے کے درجہ حرارت کو معتدل رکھتی ہے جبکہ پڑھنے کے لئے زرد بلب اچھے لگتے ہیں اس لئے کمروں میں روشنیوں کا امتزاج ہو تو زیادہ بہتر رہتا ہے آپ اپنی ضرورت کے حساب سے کمرہ روشن کریں اور مرضی کے ماحول میں کام کریں دو رنگوں میں رنگے کمروں کی دیواریں بھی جمالیاتی حسن میں اضافہ کرتی ہیں ایک دیوار پر وال پیپر بھی چسپاں کیا جا سکتا ہے یا ایک دیوار برکس کے فطری آہنگ سے بنوائی جائے تو بھی کمرے میں جاذبیت آجاتی ہے۔

دیوار کی تعمیر ازسرنو ممکن نہ ہو تو تو صرف وال پیپر سے بھی یہ مقصد حل کیا جا سکتا ہے اگر آپ پینٹ ہاؤس میں رہائش اختیار کر رہی ہیں تو اشیاء کی بھرمار بھی نہ کیجیے لیمیٹیڈ فرش آرام دو سادہ سے پلنگ کے ساتھ روشنی کا معقول انتظام آپ کی تھکان دور کرنے کے لئے بہترین ہے کچھ لوگ گھروں کی آرائش میں تجریدی مصوروں کی دیواری آرائش کے لئے پسند کرتے ہیں کچھ کو فن خطاطی میں روحانیت کا رمز متاثر کرتا ہے اور کچھ پرنٹس ہی لگا لیتے ہیں اب دوکانوں پر قدیم عماراتی نقوش کے ساتھ آئینے بھی دستیاب ہیں اور جدید تراش خراش کے ڈیکوریشن مرر بھی دستیاب ہیں یہ آپ کی صوابدید پر ہے کہ آپ کس طرح کی آرائش سے تسکین محسوس کرتی ہیں۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Apne Ghar Ko Saja Liya Hum Ne" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.