Apne Ghar Ko Sajana Hai - Article No. 2081

Apne Ghar Ko Sajana Hai

اپنے گھر کو سجاناہے - تحریر نمبر 2081

میں کیسی تصویر خریدوں؟6مختلف اسلوب جمالیاتی ذوق کے ترجمان ہیں

بدھ 29 مئی 2019

مکان کی تعمیر کا کٹھن مرحلہ تکمیل کو پہنچ جائے تو Finishingکی باری آتی ہے۔یہ مرحلہ بھی بخیریت گزر جائے تو مکینوں کے لئے اسے آراستہ وپیراستہ کرنا بھی اہم ہدف ہوتاہے۔یہ یاد رکھئے کہ مکان کو آرائش کبھی گھر نہیں بنایا کرتی ۔گھر اسے گھر میں رہنے والوں کے روئیے،سلوک اور ذہنی ہم آہنگی بنایا کرتی ہے۔اسی لئے تو کہتے ہیں کہ اینٹ،گاری مٹی،لوہے اور لکڑی کا مکان تعمیر کر سکتے ہیں مگر گھر مختلف چیز ہوا کرتی ہے ۔
گھر داری کے اس دلچسپ سلسلے میں آج پڑھئے دیواری آرائش کے لئے مختلف موضوعاتی تصاویر سے متعلق کہ جن سے مکان میں نکھار آجائے۔
قدرتی مناظر کی دلکش تصاویر
آپ اپنے بجٹ پر نظر رکھیں کیا آپ پاکستانی مصوروں کی تخلیق کردہ روغنی یا آبی رنگوں سے مزین تصاویر خریدنا چاہتی ہیں یا اچھے فریموں میں بنے پرنٹس ہی درست انتخاب ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

فطری مصوری آرٹ کی ایسی قسم ہے جو چھوٹے مکان کو وسعت اور کشادہ کاتاثر دے گی۔آپ کا جمالیاتی ذوق فطرتاً تاثر انگیز محسوس ہو گا۔
دیہی معاشرت کی عکاس تصاویر
پاکستان میں اور پاکستان سے باہر بھی لاکھوں مصور دیہی معاشرے کے موضوع پر مصوری کررہے ہیں۔باہر کے مصور اپنے مخصوص دیہاتوں کی عکاسی کرتے ہیں اگر آ پ کو ایسی تصاویر پسند ہیں تو انہیں ضرور اپنے گھر میں جگہ دیں۔
یہ تصاویر سونے کے کمروں میں بھی جچتی ہیں اور لاؤنج میں بھی اچھی لگتی ہیں۔
علامتی اور تجریدی مصوری کے شاہکار
تجریدیت مصوری کی ایک مخصوص جہت ہے ۔جسے سمجھنے کے لئے مکاتیب مصوری سے واقفیت کا ہونا ازبس ضروری ہے ۔لکیروں ،خطوط اور رنگوں کے اس تاثر اتی اظہار پر مبنی ملکی اور غیر ملکی مشاق مصوروں کی تخلیقات مارکیٹ میں موجود ہیں۔
کراچی میں کئی خواتین بھی تصاویر کی گیلر یز قائم کئے ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان کے ہر بڑے شہر میں متعدد آرٹ گیلریاں موجود ہیں اگر آپ خالصتاً (اوریجنل اور جینوئن)اعلیٰ تخلیقات کا انتخاب کریں تو یقینا آ پ کے مکان کی جمالیاتی خوبصورتی دو چند ہو جائے گی۔
منی ایچر تخلیقات
فن پاروں کی ایک قسم مغلیہ دور میں تخلیق کی گئی چھوٹی تصاویروہیں جنہیں مصوری کی زبان میں منی ایچر کہا جاتا ہے ۔
ان تصاویر میں ایک فرضی کہانی اور تصوراتی ایچ بہت حد تک جاذب نظر ہوا کرتی ہے۔منی ایچر برصغیر،ایران اور انگلستان وغیرہ میں بھی کی جاتی رہی ہے ۔ہمارے یہاں چغتائی ایسے مصور گزرے ہیں جو اس تکنیک کے ماہر مصور تھے اور اب ان کی تصاویر نایاب ہو چکی ہیں البتہ مارکیٹ میں ان کے پرنٹس باآسانی دستیاب ہو سکتے ہیں۔تاریخی ورثے سے لگاؤ رکھنے والے لوگ انہیں اپنے لاؤنج،ڈرائنگ روم یا راہداری میں لگاناپسند کرتے ہیں۔

کوٹ ایبل وال آرٹ
دیواری آرائش کا یہ مختلف اسلوب ہے۔آپ اپنے پسندیدہ اقتباسات پر مبنی کارڈ شیٹ یا پینا فلیکس پر ترتیب دیجئے۔یہ پیپرورک تیار شدہ حالت میں بھی دستیاب ہوجاتا ہے ۔مثال کے طور پر ایک وال اس تحریر سے سجی دیکھی گئی Every Family Is Beautiful But Our Is My Favorite
کمرے کی ایک دیوار ہو مصوری کا شاہکار
آپ کے گھر میں جس رنگ کا استعمال کیا گیا ہو اس کے متضاد رنگ میں پوری دیوار پر ایک نقش یا فطرتی منظر پینٹ کیا گیا ہو۔یہ آرائشی مصوری بھی خوبصورت امتزاج رکھتی ہے اور اگر یہ مخصوص آرائش بڑے کمروں کے لئے اختیار کی جائے تو زیادہ بہترہے۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Apne Ghar Ko Sajana Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.