Apne Kitchen Ko Stylish Banaiye - Article No. 2080

Apne Kitchen Ko Stylish Banaiye

اپنے کچن کو سٹائلش بنائیں - تحریر نمبر 2080

شیشوں کا استعمال اب نہ صرف ڈریسنگ ٹیبل،کھانے کی میز اور دیوار کی آرائش،کچن کی جدید طرز سجاوٹ میں بھی استعمال کیا جانے لگا ہے

منگل 28 مئی 2019

لکڑی برسہا برس سے استعمال ہونے والا مواد ہے ۔اس لئے کہ کیبنٹس کے لئے اسی میٹریل کو مضبوط اور منفرد سمجھا گیا آئندہ بھی کئی برسوں تک لکڑی یہاں براجمان رہے گی لیکن دور جدید میں لکڑی کے ساتھ دھاتی میٹریل کا استعمال بھی کیا جانے لگا ہے ۔اس دوران فارمیکا بھی استعمال کیا جانے لگا تھا یہ میٹریل بھی ہمارے آپ کے باورچی خانوں کو چمکدار اور جدید طرز سے ہمکنار کرتا رہا ہے ۔
لیکن آج کل کچن کو سٹائلش بنانے کے لئے وڈ کا استعمال زیادہ کیا جارہا ہے۔
کچن کیبنٹس کے چند جدید اسٹائلز،
سیاہ اور گہرے رنگوں کے اسٹائل
اندرونی آرائش کے ماہرین سیاہ ٹائلز ،بھورے مائل گہرے رنگوں حتیٰ کہ سیاہی مائل سرخ رنگ تک کو منفرد اور جدید تصور کرتے ہیں۔ ان گہرے رنگوں کے پس منظر کی دیواریں خالصتاً سفید یا دودھیا رنگوں کی ہوں تو زیادہ بہتر ہے۔

(جاری ہے)


آپ کو کچن میں کراکری اور کٹلری بھی سنبھالنی ہوتی ہے اور کہا جاتا ہے کہ ہنستے بستے گھروں میں مہمانداری کے تقاضے بھی پورے کرنے ہوتے ہیں ۔دعوتوں میں زیادہ تعداد میں برتنوں کی ضرورت پڑتی ہے اسی لئے کم وبیش ہر گھر میں 15سے 30اور کبھی اس سے بھی زائد افراد کے لئے کھانے کے برتنوں کے Setsمحفوظ کئے جاتے ہیں اور روزمرہ استعمال کے برتن ان کے علاوہ ذخیرہ کئے جاتے ہیں۔

جدید کیبنٹ اسٹائل نے ان مشکلات کو دور کر دیا ہے اب کچن چھوٹا بھی ہوتب بھی جدید کیبنٹ اسٹائل کے ذریعے ہم زیادہ سے زیادہ برتنوں کو محفوظ کر سکتے ہیں۔
آپ نے دیکھا ہو گا کہ اب ایک کیبنٹ کو دو سے تین اور کچھ اشکال میں چار حصوں میں تقسیم کردیا جاتا ہے ۔مثلاً ایک حصہ کٹلری کا،دوسرا مصالحوں کے ڈبے یا برنیاں محفوظ کرنے کے لئے اور تیسرا گلاسز کو اسٹور کرنے کے لئے مخصوص کیا جا سکتا ہے ۔

یہ میٹریل اسٹین لیس یا فلیٹ پینل کیبنٹ اسٹائل بھی مدد گارثابت ہوتا ہے ۔اسٹیل سے تیار کردہ جدید کیبنٹ اسٹائل آ پ کے کچن کو مغربی طرز دینے میں مدد گار ثابت ہو گا اور کوئی بھی شخص آپ کے انتخاب کو داددےئے بنانہیں رہ سکتا۔
فلیٹ پینل کیبنٹ
جدید اور اسٹائلش کچن ترتیب دینے کے لئے یہ فلیٹ پینل کیبنٹ اسٹائل بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے ۔

وڈاسٹائل کیبنٹ
لکڑی سے تیار کردہ کچن کی الماریوں کی اہمیت جدید اور ماڈرن دور میں بھی کم نہیں ہوتی۔آپ چاہیں تو گلاس کیبنٹ یا ماربل کیبنٹ بنوالیں جو شان وڈاسٹائل کیبنٹ کی ہے وہ کسی اور میٹریل میں کم ہی محسوس ہوتی ہے ۔
ڈیزائنرز کچن میں چھت کے پارلکڑی کے پینل ،گرینا ئٹ ٹیبل ،میز اور روشنی کی عناصر کے ساتھ لکڑی کے کیبنٹ منفرد احساس دلاتے ہیں۔

اگر آپ اپنے کچن کے لئے کچھ نیا چاہتے ہیں مگر ایک پوری دیوار پر مختلف رنگ پسند نہیں کرتے تو ایک مختلف رنگ سے تیار کردہ شیلف فریم کیبنٹ اسٹائل سے بھی مدد لے سکتے ہیں ۔بازار میں اس وقت فیروزی ،نیلے ،پیلے اور میرون رنگ کے کیبنٹس موجود ہیں۔گہرے رنگ طاقتور سمجھے جاتے ہیں اور یہ زندگی سے بھر پور بھی ہوتے ہیں۔
گلاس کیبنٹ اسٹائل
لکڑی کے بجائے شیشوں سے تیار کیا جانے والا یہ فرنیچر آرائش کا مقصد بھی پورا کرتاہے۔شیشوں کا استعمال اب نہ صرف ڈریسنگ ٹیبل،کھانے کی میز اور دیواری آرائش کے لئے بلکہ کچن جدید طرز سجاوٹ میں بھی گلاس استعمال کیا جانے لگاہے۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Apne Kitchen Ko Stylish Banaiye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.