App Ka Kitchen Kiss Sakhat Ka Hai - Article No. 2600

App Ka Kitchen Kiss Sakhat Ka Hai

آپ کا کچن کس ساخت کا ہے - تحریر نمبر 2600

گھر کی اس ریاست کو اور کیسا ہونا چاہئے

پیر 24 مئی 2021

باورچی خانہ گھر کی مسحور کن ریاست ہوا کرتی ہے۔اگر آپ ہر دوسرے تیسرے برس اس کی دیکھ بھال کرتی رہیں یا نیا گھر لیا ہو تو اس کی تعمیر و تزئین میں دلچسپی لیں تو یہ پائیدار ہو جاتا ہے۔
کچن کا ڈیزائن کیسا ہو؟
جو گھر ماہرین تعمیرات اپنی نگرانی میں بنواتے ہیں وہ اس کی خاکہ بندی عمارت کے اندرونی نقشے کو مدنظر رکھ کر کر لیتے ہیں۔
پاکستان میں U (یو) شیپ کے علاوہ L (ایل) اور گیلری نما شیپ پسند کئے جاتے ہیں۔
U شیپ
انگریزی حرف U کی ساخت میں کاؤنٹر ٹاپ اس تناسب سے بنتی ہے۔تین زاویوں سے اسٹوریج کی جگہ چھوڑ کر درمیان میں اوون یا چولہا نصب کیا جاتا ہے۔دائیں اور بائیں طرف سنک اور فریج یا ڈسپنسر کے لئے جگہ مخصوص کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

کچھ لوگ فریج کے ساتھ اضافی برتن رکھنے کے لئے الماری بنوا لیتے ہیں۔


L شیپ
یہ بھی U شیپ سے مشابہت رکھنے والا ڈیزائن ہے۔اس میں ایک دیوار کاؤنٹر ٹاپ اور اسٹوریج کے لئے استعمال ہوتی ہے۔یہ بناوٹ مختصر فیملی کے لئے موزوں ہوتی ہے۔
آئی لینڈ کچن
یہ قدرے منفرد اور مقبول ڈیزائن ہے۔یہ ایسا خاکہ ہے جو دیگر خاکوں کے برعکس آپ کو زیادہ گنجائش بھی دیتا ہے۔جزیرہ نما کچن عام طور پر L اور گیلری شیپ کا امتزاج ہوتا ہے اور خوبصورت بھی ہوتا ہے۔

کچن کا فرش کیسا ہو تو اچھا ہے؟
کچھ لوگ لکڑی کو فوقیت دیتے ہیں مگر بہتر یہی ہے کہ ٹائلز کا انتخاب کیا جائے لکڑی کا فرش ڈرائنگ اور کمروں میں جچتا ہے۔سرامک ٹائلز کا استعمال منظم اور خوبصورت نظر آتا ہے۔یہ کچن کے لئے پرکشش انتخاب ہو سکتا ہے۔کچھ لوگ کنکریٹ کا فرش بھی پسند کرتے ہیں۔یہ ایک غیر روایتی انتخاب ہے تاہم جدید گھروں میں اس کا استعمال اچھا لگتا ہے۔
کنکریٹ کی خوبی یہ ہے کہ یہ مٹی کے خلاف مزاحمت رکھتا اور دیرپا بھی ہوتا ہے۔اس پر نشانات اور لکیریں نہیں پڑتیں۔لکڑی کا فرش جلدی خراب ہو جاتا ہے۔وینائل بھی کثیر المقاصد ٹائل ہے جو کہ پائیدار اور قیمتاً مناسب ہوتا ہے۔اچھے معیار اور ڈیزائن کا وینائل آپ کو قدرتی لکڑی کا تاثر دیتا ہے۔
کچن کی دیواریں اور کاؤنٹر کیسے ہوں؟
پاکستان میں دیواروں کے لئے نہایت تخلیقی جہت اور انفرادیت کی حامل ٹائلز دستیاب ہوتی ہیں۔
ایسی اسٹائلش ٹائلز آپ کو صوفیانہ اور گہرے دونوں رنگوں کے امتزاج سے یا علیحدہ علیحدہ مل جاتی ہیں۔لیزر کٹ ٹائلز کا ڈیزائن قدرے پیچیدہ ہوتا ہے۔ظاہر ہے کہ یہ ٹیکنالوجی کی مدد سے کاٹی جاتی ہیں اس لئے قدرے مہنگی بھی ہوتی ہیں۔مستطیل یا متوازی لکیروں والے موزیک ٹائلز بھی دیکھنے میں خوبصورت معلوم ہوتے ہیں۔کچن ٹاپ گرینائٹ اور ماربل ہی کا استعمال ہوتا ہے۔
آپ اپنے کاؤنٹر کے حساب ٹائلز کی میچنگ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
ہریالی کی بہار لائے
اب گھر کے دیگر حصوں کی طرح کچن میں بھی پودے رکھنے کا رجحان ماحول دوست خیال کیا جاتا ہے اور یہ ایسا غلط بھی نہیں۔آپ اگر پھلوں کی باسکٹ میں رنگا رنگ پھل رکھتے ہیں تو وہ بھی دور سے نگاہوں کو بھلے لگیں گے اور اگر روزمیری،اوریگانو،بیمبو شوٹ اور چھوٹے چھوٹے پتوں والے سی پلانٹ بھی رکھ لیتی ہیں تو گویا ہریالی کی بہار آجائے گی۔

صفائی کا خیال ازحد ضروری ہے
آپ کتنا ہی مہنگا میٹریل لگا کے کتنا ہی شاندار اور جاذب نظر کچن بنا لیں اگر سلیقے سے اشیاء کا استعمال نہیں کریں یا روزانہ کی بنیادوں پر اس کے کیبنٹس،کارنر،مصالحہ جات کی برنیاں اور دیگر جگہیں صاف نہیں کریں گی تو آپ کا جمالیاتی ذوق متاثر ہو گا۔گھر حشرات اور گردوغبار سے اٹ جائے گا اور یاد رکھیئے کہ صفائی نصف ایمان ہے۔اپنی اور اپنے پیاروں کے ساتھ ساتھ گھر میں قدم رکھنے والے ہر فرد کے لئے ماحول دوست گھر بنانا آپ کی اخلاقی ذمہ داری بھی ہے۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "App Ka Kitchen Kiss Sakhat Ka Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.