
Araish Khana Part 3 - Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish
آرائش خانہ (حصہ سوئم) - گھر کی آرائش
بدھ 18 اکتوبر 2017

آرائش خانہ (حصہ سوئم)
آرائش خانہ کے حسن کے ساتھ ساتھ چند نکات اور بھی پیش نظر رکھنے چاہیں مثلاً رہن سہن ،آمدنی،واقفیت اور معلومات۔رہن سہن کے لحاظ سے کچھ خاندان جدید طرز زندگی کے قائل ہوتے ہیں تو کچھ پرانی وضع کے۔متعدد گھرانے وہ ہیں جہاں پرانی وضع کے ساتھ جدید طرز زندگی کی جھلکیاں بھی ملتی ہیں۔گھر کے افراد شخصیت بہت حد تک رہن سہن اور گھر کے طور طریقے سے متعین ہوتی ہیں جدید رہن سہن کے دلدادہ پر نئی چیز کو اپنانا چاہیں گے۔پرانی وضع کے لوگ پرانے ڈھب سے زندگی گزارنے میں راحت محسوس کریں گے اور تاریخی اور جدی چیزوں کوزیادہ اہمیت دیں گے۔گذشتہ چند سالوں میں شہر کے طرز زندگی میں بہت سی تبدیلیاں آچلی ہیں ان سرعت سے آنے والی تبدیلیوں کا تعلق تعلیم،صنعتی،ترقی اور معاشی بہبود سے ہے۔
تعلیم یافتہ خاتون گھر کے فرائض کے ساتھ معاشی سرگرمیوں کو اپنا رہی ہے،تعلیم یافتہ افراد نئے خیالات اور انداز کو تیزی سے قبول کررہے ہیں اور یوں انسان کی روزمرہ کی سرگرمیاں بدل رہی ہیں اور سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ضرورت بھی،ایسے خاندان جہاں معاشی خوشحالی ہے،وہاں نہ جگہ کی قلت ہے اور نہ چیزوں کی کمی،ہر فرد کے لیے الگ کمرہ ہوتاہے اور ہر کمرے میں طرح طرح کی چیزوں کی بہتات ہوتی ہے مگر گھر کی آرائش اور سجاوٹ کے لیے یہاں بھی واقفیت و معلومات کی ضرورت ہے کیونکہ آرائش کے اصول برتے بغیر چیزوں کی بہتات سے ناموزوں ماحول پیدا ہوتا ہے۔متوسط گھرانے کی خانہ دار خاتون کو آرائش خانہ کی طرف توجہ دیتے وقت روپیہ پیسہ کی قلت کے علاوہ جگہ کی کمی بھی محسوس ہوتی ہے،لیکن اس کے باوجود خانہ دار خاتون کو اور گھر لے دوسرے لوگوں کو یہ کوشش کرنی چاہیے کہ ان کے گھر کا ماحول آرام دہ،خوشگوار اور ہر ایک کے لیے تسلی بخش رہے پر چھوٹا بڑا اپنے گھر کے شائستہ اور ستھرے ماحول پر فخر اور دلی خوشی محسوس کرے۔موجودہ دور میں مشینی اور سائنسی ترقی کی بنا پر لاتعداد ایسی چیزیں بازر میں ملتی ہیں جن کی موجودگی سے آرام مل سکتا ہے جن کے استعمال سے کام آسان ہوسکتا ہے اور زندگی خوشگوار بن سکتی ہیں لیکن ان کے حصول کے لیے ان کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے اور متوسط گھروں میں آمدنی اور اخراجات کی کشاکشیہمیشہ رہی ہے لیکن پھر بھی دوسری بہت سی ضروریات کے پیش نظر آمدنی کا محدود حصہ آرائش خانہ کی مد میں خرچ کیا جاسکتا ہے۔اس مد میں خرچ سے پہلے کا تخمینہ لگانے کے لیے ضروری ہے کہ ضروریات کو ان کی اہمیت کے لحاظ سے جانچا جائے۔قیمت کا صیح اندازہ لگانے کے لیے بازار کا جائزہ لینے کی ضرورت ہوگی،اور چیزوں کا انتخاب کرنے کے لیے یہ معلوم کرنا ہوگا کہ ساخت استعمال کی نوعیت رنگ و روغن آرائشی و نگار کی وجہ سے کوئی سی چیز مناسب رہے گی، بازار سے چیزیں خریدنے سے تو بہتر یہ ہے کہ کاریگروں سے بنوالی جائیں اور اشیائے ساخت ان کو خرید کردے دی جائیں۔اس کے لیے بھی پہلے سے تخمینہ لگانے کی ضرورت ہوتی ہے۔کاریگروں سے گھر کا کام کروانے سے پہلے اس بات کا یقین ہونا چاہیے کہ کاریگر اپنے کام میں ماہر ہے۔کوئی چیز خریدی جارہی ہو یا بنوائی جا رہی ہو ہر حالت میں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ساخت استعمال کی نوعیت رنگ و روغن اور آرائشی نقش و نگار کی وجہ سے کون سی چیز مناسب رہے گی اور آمدنی کا بہتر استعمال کیا ہوسکتا ہے۔فرنییچر پردے اور قالین کی گرانی کی وجہ سے ساری چیزیں بیک وقت نہیں خریدی جاسکیں اس لیے بہتر ہے کہ جس چیز کی ضرورتاشد ہے وہ پہلے خریدی جائے مگر کسی بھی ایک چیز کو خریدتے وقت آرائش کا پورا پلان ذہن میں ہونا چاہیے بغیر پلان کے وقتاً فوقتاً چیزیں خریدنے میں بے ربطی اور بر رنگی کا اح احتہال ہوتا ہے۔ایسی چیزیں جو رنگ اور نمونے کے لحاظ سے مخصوص ہوں ان کی ایک ساتھ خریداری بہتر ہے کیونکہ ہوسکتا ہے دو چار ماہ کے بعد و ہ چیز بازار میں نہ ملے مثال کے طور پر پورے کمرے کے پردے ایک ساتھ لینا بہتر ہے بجائے اس کے کہ وقتاً فوقتاًخریدے جائیں۔
آرائش خانہ کے حسن کے ساتھ ساتھ چند نکات اور بھی پیش نظر رکھنے چاہیں مثلاً رہن سہن ،آمدنی،واقفیت اور معلومات۔رہن سہن کے لحاظ سے کچھ خاندان جدید طرز زندگی کے قائل ہوتے ہیں تو کچھ پرانی وضع کے۔متعدد گھرانے وہ ہیں جہاں پرانی وضع کے ساتھ جدید طرز زندگی کی جھلکیاں بھی ملتی ہیں۔گھر کے افراد شخصیت بہت حد تک رہن سہن اور گھر کے طور طریقے سے متعین ہوتی ہیں جدید رہن سہن کے دلدادہ پر نئی چیز کو اپنانا چاہیں گے۔پرانی وضع کے لوگ پرانے ڈھب سے زندگی گزارنے میں راحت محسوس کریں گے اور تاریخی اور جدی چیزوں کوزیادہ اہمیت دیں گے۔گذشتہ چند سالوں میں شہر کے طرز زندگی میں بہت سی تبدیلیاں آچلی ہیں ان سرعت سے آنے والی تبدیلیوں کا تعلق تعلیم،صنعتی،ترقی اور معاشی بہبود سے ہے۔
(جاری ہے)
تاریخ اشاعت:
2017-10-18
Your Thoughts and Comments
Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Araish Khana Part 3" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
مزید گھر کی آرائش سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائن ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.