Bachon Ka Kamra Kaise Sajaye - Article No. 3084

Bachon Ka Kamra Kaise Sajaye

بچوں کا کمرہ کیسے سجائیں - تحریر نمبر 3084

سبھی والدین چاہتے ہیں کہ اپنے بچوں کو بہترین ماحول میں پروان چڑھائیں

بدھ 1 مارچ 2023

شازیہ خان
سبھی والدین چاہتے ہیں کہ اپنے بچوں کو بہترین ماحول میں پروان چڑھائیں۔اچھا کھلائیں پلائیں،خوبصورت لباس پہنائیں،اچھے سکولوں میں پڑھائیں اور گھر کے ماحول کو آئیڈیل بنا دیں۔جب بات ہو ان کے کمروں کی تو پرکشش فرنیچر اور رنگا رنگ ماحول بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کیلئے بھی بہت اہمیت رکھتا ہے۔بارہ برس کی عمر کے بعد لڑکپن کا دور شروع ہوتا ہے۔
عمر کا یہ خاص دور جمالیاتی اور تحقیق دونوں پہلوؤں سے بے حد کشش رکھتا ہے۔اس دور کے بچے اپنے ارد گرد کے ماحول میں بے پناہ دلچسپی لیتے ہیں اور صاف ستھرا رہنا چاہتے ہیں۔خوش لباسی اختیار کرتے ہیں۔بہتر رویئے اختیار کرتے ہیں۔اگر انہیں کوئی نفسیاتی یا جذباتی مسئلہ لاحق نہ ہو تو فطری خوبصورتی کا واضح انداز سے اظہار چاہتے ہیں اور دوسروں کی نظر میں اپنی ہر چیز کو بہترین دیکھنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)


اگر آپ اپنے ٹین ایج یعنی 13 برس سے لے کر 19 برس تک کے بچے کا کمرہ سجانے کا ارادہ کر رہی ہیں تو آپ کے رنگوں اور ڈیزائنز کی وافر اور خاطر خواہ مقدار ہو گی مگر بہتر ہے کہ بہت حد تک سادگی اپنا لی جائے۔کسی بھی ٹین ایج کے کمرے کی دیواروں کو مدھم رنگ سے آراستہ کر کے آپ چاہیں تو اتنا ہی جاذب نظر بنا سکتی ہیں اس کیلئے آپ کو خوش رنگ رگز اور خوبصورت ڈیزائن،ماڈرن طرز کے فوٹو فریم یا لیمپس خریدنا ہوں گے یعنی چند ایک خوبصورت اور معیاری اشیاء کا اضافہ کر کے اس کمرے کو گھر کے دوسرے کمروں سے ممتاز بنا سکتی ہیں۔
آپ کے زیر استعمال کشنز،موم بتیوں کے اسٹینڈز،مصنوعی پھولوں کی قدرتی آرائش،اکابانا اسٹائل کے چھوٹے چھوٹے گملے،کچھ بھی سجائیے ہفتے دو ہفتے بعد ان کی جگہ اور ترتیب بدلتی رہے۔آپ کبھی اپنے کمرے سے بوریت محسوس نہیں کریں گی۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Bachon Ka Kamra Kaise Sajaye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.