Badalte Mausam Mein Ghar Ko De Naya Roop - Article No. 3365

Badalte Mausam Mein Ghar Ko De Naya Roop

بدلتے موسم میں گھر کو دے نیا روپ - تحریر نمبر 3365

ہر شخص اپنے گھر کو خوبصورت بنانے کی کوشش کرتا ہے لیکن کئی بار لوگ گھر کی سجاوٹ کو لے کر الجھن کا شکار ہو جاتے ہیں

جمعرات 27 فروری 2025

زوبی افضل
ہر موسم کی اپنی کچھ خصوصیات ہوتی ہیں جن کے لحاظ سے ہمیں بھی اپنے رہن سہن میں کچھ تبدیلیاں لانی پڑتی ہیں۔یہ موسمیاتی تبدیلیاں ہماری زندگی میں ایک نیا پن اور اکثر خوشگواریت کا احساس لے کر آتی ہیں۔اگر یہ موسمیاتی تبدیلیاں نہ ہوتیں تو شاید ہم اپنی زندگی میں بوریت اور تناؤ محسوس کریں۔موسم بہار میں لوگ زیادہ تر وقت اپنے گھروں کے اندر ہی رہنا پسند کرتے ہیں۔
اسی لئے موسم بہار کی مناسبت سے ہمارے گھروں کو بھی کچھ تبدیلیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ہر شخص اپنے گھر کو خوبصورت بنانے کی کوشش کرتا ہے لیکن کئی بار لوگ گھر کی سجاوٹ کو لے کر الجھن کا شکار ہو جاتے ہیں۔اگر آپ اپنے گھر کو نیا روپ دینے کے لئے کچھ نیا کرنے کا سوچ رہے ہیں تو اس آرٹیکل میں ہم آپ کو کچھ ایسے سمارٹ آئیڈیاز دیں گے جو آپ کے گھر کو نیا روپ دیں گے۔

(جاری ہے)


اگر آپ نے گھر کی دیواروں پر سادہ پینٹنگ سجا رکھی ہے تو آپ اسے وال پیپر سے بدل سکتے ہیں۔آپ کو مارکیٹ میں اور آن لائن بھی بہت سے قسم کے خوبصورت HD ڈیزائن وال پیپر ملیں گے۔اس کے علاوہ آپ اپنے گھر کی دیواروں کو لکڑی کے فریموں سے بھی ایک مختلف شکل دے سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اگر آپ اپنے کچن کو ایک بہترین شکل دینا چاہتے ہیں تو آپ دیواروں کو دھاتی فریموں سے بھی سجا سکتے ہیں۔
آپ روشن آئینے کا استعمال کر کے اپنے گھر کو ایک نیا روپ بھی دے سکتے ہیں۔اپنے بیڈ روم میں ان شیشوں کو لگانے کے ساتھ ساتھ آپ باتھ روم کے پرانے آئینے کو ان رنگین شیشوں سے بدل سکتے ہیں۔یہ آپ کے باتھ روم کو بورنگ نظر آنے کی بجائے چند منٹوں میں خوبصورت شکل دے گا۔ہوم میک اوور کرتے وقت آپ کو اپنے گھر کے دروازوں پر بھی دھیان دینا چاہیے، اس کے لئے آپ اپنے گھر کے تمام دروازوں کو بہترین اور منفرد ڈور اسیسریز کی مدد سے بہت خوبصورت شکل دے سکتے ہیں۔
اگر آپ چاہیں تو دروازوں کے ہینڈل بھی تبدیل کر سکتے ہیں، یہ آپ کے گھر کو بھی خوبصورت شکل دے سکتا ہے۔
موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی، فرنیچر کو رکھنے کی جگہوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت پڑتی ہے۔اپنے پلنگ کو کھڑکیوں سے دور لے جائیں تاکہ رات میں کھڑکیوں سے آنے والی ہلکی سی ہوا کی ٹھنڈک کے اثرات سے بھی بچا جا سکے۔اگر آپ نے کمروں کے اندر کوئی گملے رکھے ہیں تو کوشش کریں کہ انہیں باہر لان میں لے جائیں تاکہ انہیں ضروری دھوپ ملتی رہے۔اگر آپ کے گھر کا پینٹ اُکھڑا ہوا ہے تو اُسے ابھی سے ٹھیک کرا لیں کیونکہ ہلکے رنگ آپ کے گھر گرمی کی شدت کو کم کرنے میں مدد دیں گے اور آپ کے مہمانوں کو بھی خوشگواریت کا احساس ہو گا۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Badalte Mausam Mein Ghar Ko De Naya Roop" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.