Baghbani Ka Ik Suthra Andaaz - Article No. 1901

Baghbani Ka Ik Suthra Andaaz

باغبانی کا اک ستھرا انداز - تحریر نمبر 1901

اس دور میں باغبانی سے دلچسپی رکھنے والے افراد کی اولین ترجیح بیج بونے سے قبل آبپاشی کے بہترین نظام کو یقینی بنانا تھی ۔اس ضمن میں پانی ذخیرہ کرنے کے لئے تالاب ،آبشار اور دیگر پانی محفوظ کرنے کے ذرائع ترتیب دےئے جاتے تھے ۔

بدھ 24 اکتوبر 2018

پرکھوں کی نشانیاں باغ وبہار کی صورت میں
اس دور میں باغبانی سے دلچسپی رکھنے والے افراد کی اولین ترجیح بیج بونے سے قبل آبپاشی کے بہترین نظام کو یقینی بنانا تھی ۔اس ضمن میں پانی ذخیرہ کرنے کے لئے تالاب ،آبشار اور دیگر پانی محفوظ کرنے کے ذرائع ترتیب دےئے جاتے تھے ۔
ان تالابوں اور آبشاروں تک پانی کی رسائی ممکن بنانے کے لئے جن آبی ذرائع سے مدد لی جاتی تھی انہیں باغبانی کی زمین سے حددرجہ فاصلے پر ترتیب دیا جاتھا جس کے باعث زمین کے بالائی حصے میں کھدائی کے ذریعے تنگ آبی راستہ تیار کیا جاتا ۔

اس طرح پانی ضائع ہونے سے بچتا ہے اور سے دوبارہ استعمال بھی کیا جا سکتا ہے ۔
آج کے دور میں اگر ہم اس طرز کی باغبانی سے مستفید ہونا چاہتے ہیں تو اس کا بہترین طریقہ ہے ۔

(جاری ہے)


Water Beds Sunken-Sunken Water Bedsاس کے ذریعے درختوں اور پودوں کی جڑیں زیادہ عرصے تک نم رہتی ہیں ساتھ ہی یہ انہیں ٹھنڈک مہیا کرتے ہیں با نسبت عام طرز کے زمینی پودوں یا درختوں کے ۔

علاوہ ازیں یہ اس دوران وافر مقدار میں پانی ذخیرہ کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے ۔
Sunken Water Bedبنانا انتہائی سہل ہے ۔سب سے پہلے جس جگہ پہ یہ واٹر بیڈ بنانا ہو اس کی نشاندہی کی جائے ۔دھیان رہے کہ بڑے سائز کے بیڈ کے مقابلے میں چھوٹے سائز کے بیڈ بنانا اور ان کی نگہداشت کرنا قدرے آسان ہے ۔اب جس جگہ کا تعین کیا ہے اس میں چار انچ تک کھدائی ہواور اس کھدائی سے حاصل ہونے والی مٹی کو ایک طرف کر دیا جائے اب اسے مزید چھ سے آٹھ انچ کھود کر اس سے حاصل کی جانے والی مٹی سے اس کھڈے کے اطراف دیوار بنا دی جائے ۔
پہلی کھدائی سے نکلنے والی مٹی میں اسی مقدار کے برابر نامیاتی کھاد ملائی جائے اور اب اس مکسچر سے کھڈے کو واپس بھر دیا جائے اورا س کی سطح کو اچھے طریقے سے ہموار کیا جائے۔اب پہلے کے مقابلے اس کھڈے کی گہرائی چھ انچ گہری ہونی چاہئے اور اطراف میں کمپیکٹ مٹی سے بنی دیواریں ہونی چاہئے۔
اب ان بیڈز میں پھل ،سبزیوں ،پھولوں اور جڑی بوٹیوں کے درخت اور پودے لگائیں ۔آپ کو خود نمایاں طور پر پانی کے استعمال میں کمی محسوس ہو گی ۔پاکستان خصوصاً کراچی میں انSunken Water Beds کے رجحان کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے تا کہ پانی کی قلت اور ضیاع سے بچنے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ درخت لگاکر ماحول کو بہتر اور آلودگی سے پاک بنا یا جا سکے ۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Baghbani Ka Ik Suthra Andaaz" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.