Barishon Ki Aamad Motawaqa Hai - Article No. 2658

Barishon Ki Aamad Motawaqa Hai

بارشوں کی آمد متوقع ہے - تحریر نمبر 2658

اپنے گھروں کو کیسے محفوظ رکھیں

بدھ 11 اگست 2021

بارش اللہ تبارک و تعالیٰ کی بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے لیکن اگر ہم نکاسی آب کا معقول انتظام نہیں کرتے تو پھر اسے زحمت سمجھنے میں دورائے نہیں ہو سکتیں۔ناقص منصوبہ بندی سے بنائے گئے گھر اور بسائے ہوئے شہر بارشوں کے موسم میں تالاب بن جاتے ہیں۔ لاکھوں روپے کی مالیت کے سامان اور برقی نظام کو تہہ و بالا ہونے سے بچانے کے لئے درج ذیل مشورے دیئے جا رہے ہیں۔
آپ اپنی رہائش گاہ کو آنے والوں دنوں کے لئے کیسے تیار کریں گے۔
آپ کے گھر کی چھت کو مضبوط ہونا چاہئے
چھت کا پلاسٹر اچھا ہو اور بارش کے پانی کو نکالنے یا بہاؤ کے لئے رواں کرنے کے لئے تعمیرات پر خصوصی توجہ دینی پڑے گی اس کے لئے پرنالہ بنایا جاتا ہے اور پائپ کے ذریعے ڈھلوان چھت کا پانی گلی یا سڑک پر بہایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

آپ کی چھت کا پلستر ایسا ڈھلوان بنا ہو کہ پانی چھت پر کھڑا نہ رہے اور پلستر میں کوئی شگاف بھی نہ ہو تو بہتر ہے۔سفید سیمنٹ سے بھر دینا بہتر ہو گا۔
دیواروں کو مضبوط بنائیں
بیرونی دیواروں کی تعمیر آپ کی توجہ چاہتی ہے۔پاکستان میں کنکریٹ کے بلاکس کھارے پانی سے بنائے جاتے ہیں اور گھروں کی تعمیر میں یہی استعمال ہوتے ہیں جو چند برس بعد گلنا شروع ہو جاتے ہیں۔
اس لئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ گھروں کی تعمیرات میں میٹھے پانی کا استعمال کیا جائے۔دیواروں پر پینٹ کرنے کا وقت آئے تو واٹر پروف کلر کو ٹنگ کرنا مفید ہو گا۔اس طرح دیواریں طویل عرصے تک نمی سے محفوظ رہتی ہیں۔رنگ و روغن کرنے سے پہلے دیواروں کو مکمل طور پر خشک ہونا بھی ضروری ہے۔
بجلی کا نظام
برقی تاروں کی تنصیب ایک احساس اور سنجیدہ معاملہ ہے۔
اچھے کاریگر اور ماہر الیکٹریشن کی خدمات لے کر اپنی نگرانی میں یہ کام کروانا بہتر رہتا ہے۔آج کل کنسیلڈ وائرنگ ہوتی ہے یہ محفوظ انتخاب ہے مگر جو لوگ بہت پرانے گھروں میں مقیم ہوتے ہیں انہیں بارشوں کا سیزن شروع ہوتے ہی جائزہ لینا چاہئے کہ ہر تار سیلڈ ہے یا سوئچ بورڈ تو کھلا نہیں رہ گیا۔ایک احتیاط اور ضروری ہے کہ کال بیل کو ہاتھ سے نہ چھوا جائے بلکہ دستک دے کر یا سیل فون پر مکینوں اپنی آمد کا بتانا بہتر فیصلہ ہوتا ہے۔
کال بیل اگر براہ راست بارش کا پانی جذب کرتی رہے تو کرنٹ دے سکتی ہے۔
گھروں کی کھڑکیوں اور دروازوں پر سن شیڈ لگا لیں
سن شیڈز کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اول تو تیز دھوپ براہ راست دروازے کے رنگ و روغن کو متاثر نہیں کرتے اور دوسرے بارشوں کے موسم میں ان چھتوں سے پانی کا بہاؤ آسان ہو جاتا ہے۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Barishon Ki Aamad Motawaqa Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.