Bathroom Kaise Sajaye Har Dam Mehkaye - Article No. 2239

Bathroom Kaise Sajaye Har Dam Mehkaye

باتھ روم کو سجایئے،ہردم مہکایئے - تحریر نمبر 2239

دلفریب پودوں اور بیلوں سے

جمعرات 19 دسمبر 2019

دیکھا جائے تو گھر کا سب سے زیادہ نظر انداز ہونے والا حصہ باتھ روم ہوتاہے ۔ہم گھر کے دیگر حصوں کی آرائش میں اس قدر مگن ہوتے ہیں کہ باتھ روم کی آرائش کی طرف دھیان ہی نہیں جاپاتا۔باتھ روم کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھنے کے ساتھ اگر اس کے ماحول کی بہتری کی طرف بھی دھیان دیا جائے تو یہ آپ کے لئے خاصا فائدہ مند ثابت ہو گا۔
کیا کبھی آپ نے سوچا کہ جو سکون آپ کو کسی اسپا(Spa) میں محسوس ہوتاہے وہ اپنے گھر کے باتھ روم میں کیوں نہیں؟اگر اس کے رنگ وروغن ،بناوٹ اور دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ کچھ پودوں کا اضافہ کر لیا جائے تو یقینا آپ Spaکے بجائے اپنے گھر کے باتھ روم کو ہی ترجیح دینا پسند کریں گی۔
آپ کو یہ جان کے شاید حیرت ہو مگر آج کل باتھ روم کو پودوں سے آراستہ کرنے کا کافی رجحان دیکھنے میں آرہا ہے جو کہInterior Gardenکا تاثر پیش کرتاہے۔

(جاری ہے)

باتھ روم کا لفظ سنتے ہی میٹلPorcelainیا ٹائلز کا تصور ہی ذہن میں آتا ہے ۔پر کیا ہی اچھی بات ہو اگر وہاں کا ماحول بھی ہرے بھرے پودوں کو مدد سے تروتازہ اور خوشگوار بنا دیاجائے۔باتھ روم میں پودوں کا اضافہ نہ صرف ماحول میں بہتری لاتاہے ۔

بلکہ اس سے ہماری صحت یہ بھی خاصے مثبت اثرات رونما ہوتے ہیں جیسے معیاری ہوا سے تروتازگی کا احساس ،جراثیم کا خاتمہ اور ضرورت سے زیادہ نمی کا خاتمہ ہو سکتاہے۔عام طور پر باتھ روم کی بناوٹ اس طرز کی ہوتی ہے کہ وہاں سورج کی روشنی کا گزر مشکل ہی سے ہوپاتاہے۔ساتھ ہی وہاں نمی کا تناسب بھی زیادہ ہوتاہے جس کے باعث اس جگہ روم کے لئے چند پودوں کا انتخاب ہی بہتر رہتاہے ۔
ذیل میں مخصوص ماحول کی مناسبت سے پودوں کے انتخاب سے متعلق معلومات پیش خدمت ہے۔
ایلوویرا
ایلوویرا کے پودوں کے لئے بہت زیادہ روشنی کا ہونا ضروری نہیں۔یہ کم روشنی میں بھی بنامر جھائے رہ سکتاہے ۔یہ پودا چھوٹی کھڑکیوں اور نیم تاریک باتھ روم کے لئے بہترین ہے۔
Fern
سرخس کا یہ پودا(Fern) ماحول کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتاہے اور یہ اپنے طور پر روشنی کی کمی کو پورا کرنے کی خاص صلاحیت رکھتاہے ۔
عام طور پر اسے کمرے کی چھت سے لٹکا کرہی لگایا جاتاہے جس سے یہ خاصا خوبصورت تاثر پیش کرتے ہیں۔Fernباتھ روم میں پر سکون ماحول کے حصول کے لئے بہترین انتخاب ہے۔
lvy
عشق پیچان کی اس بیل کو اگر باتھ روم کی کھڑکی کے قریب لٹکایا جائے تو یہ بڑی خوبصورتی سے نشوونما پائے گی۔یہ باتھ روم میں تازہ ہوا کی فراہمی کے لئے انتہائی موٴثر ہے۔
اس بیل کو اگر پائپس کے اطراف میں لگا یا جائے تو یہ اس کے اردگرد لپٹ کر بڑی جاذب نظر معلوم ہوتی ہے۔اگر پائپ بدنما ہوں تو بیل کی خوبصورتی باتھ روم کے نقائص کو چھپادے گی۔
Orchid
رنگ برنگے پھولوں سے سجاOrchidکا پودا واش بیسن یا کھڑکی کے اطراف میں انتہائی دلکش لگتاہے۔یہ کمرے کی حرارت اور نمی والے ماحول میں بھی با آسانی پھلتا پھولتاہے۔

Peace Lily
تاریک جگہ کے لئے یہ پودا بھی مثالی ہے۔جو نہ صرف طبیعت میں تازگی کا احساس پیدا کرتاہے بلکہ گھریلو ماحول میں پائی جانے والی آلودگی کے خاتمے میں بھی اہم کردار اد ا کرتاہے۔
Snake Plant
گھنٹی کی شکل کا یہ پودا بھی نیم تاریک جگہوں پہ نشوونما پاتاہے۔اس کے خاردار لمبے پتے اوپر کی جانب بڑھتے ہیں جس کے باعث اگر آپ انہیں کاؤنٹر یا فرش پہ رکھنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں تو یہ ایک اچھا فیصلہ ثابت ہو گا۔یہ فضاء کی آلودگی کم کرنے میں انتہائی موٴثر ہے۔اس میں ناگوار بو ختم کرنے کی صلاحیت بھی پائی جاتی ہے۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Bathroom Kaise Sajaye Har Dam Mehkaye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.