Buzurgon Ke Kamre Ki Sajawat - Article No. 3139

Buzurgon Ke Kamre Ki Sajawat

بزرگوں کے کمرے کی سجاوٹ - تحریر نمبر 3139

ان کے معمولات آسان سے آسان تر ہوں تاکہ انہیں کسی قسم کی رکاوٹ یا دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے

پیر 22 مئی 2023

آمنہ غفار
ماہرین کہتے ہیں کہ گھر کی تعمیر کے ساتھ ساتھ بزرگوں کے کمرے کی سجاوٹ میں فرنیچر اور آلات کی تنصیب بھی معمر افراد خاص طور پر بزرگ خواتین کی ضرورت کے مطابق ہونی چاہئے تاکہ ان کے معمولات آسان سے آسان تر ہوں اور کسی قسم کی رکاوٹ یا دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔چونکہ بزرگوں کی دیکھ بھال خواتین کے فرائض میں ہی شامل ہے لہٰذا اس سلسلے میں چند باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

انٹر کام بستر کے بالکل قریب ہاتھ کے فاصلے پر نصب ہونا چاہئے۔دوسری صورت میں اگر وہ موبائل فون استعمال کرتے ہوں تو یہ فون ان کے نزدیک تر ہونا چاہئے۔مرد بزرگ حضرات مسجد جا کر نماز ادا کرنا پسند کرتے ہیں لیکن اگر وہ کسی کمزوری یا نقاہت کی بنا پر گھر میں نماز پڑھنا چاہیں۔

(جاری ہے)

یا پھر معمر خاتون جیسا کہ والدہ یا دادی جو فرش پر جائے نماز بچھا کر نماز پڑھنے سے قاصر ہوں۔

تو ان کے لئے ایک کرسی کا انتظام کیا جائے تاکہ وہ بیٹھ کر باآسانی نماز ادا کر سکیں۔کرسی کے علاوہ اُن کے کمرے میں لکڑی سے تیار کردہ تخت بھی رکھا جا سکتا ہے۔
بزرگ افراد کے استعمال میں آنے والی کچھ اشیاء ایسی ہیں۔جنہیں وہ ہر کچھ دیر بعد استعمال میں لاتے ہیں۔ان میں لاٹھی،وہیل چیئر اور آرام دہ کرسی شامل ہیں۔اگر کبھی ناساز طبیعت کے باعث وہ چلنے پھرنے میں کمزوری محسوس کریں تو کچھ وقت یا دن کے لئے لاٹھی کو زیر استعمال لا سکتے ہیں۔
گھر والوں کے ساتھ کسی بھی آوٴٹ ڈور سرگرمی یا چہل قدمی کے دوران وہیل چیئر استعمال کی جا سکتی ہے تاکہ بزرگوں کو زیادہ پیدل نہ چلنا پڑے۔اسی طرح صحن یا باغیچے میں بیٹھنے کے لئے آرام دہ کرسی مناسب رہے گی۔
اپنے والدین اور دادا دادی کو کبھی علیحدہ کھانا پیش نہ کریں بلکہ گھر کے سب افراد کے ساتھ کھانے پر مدعو کریں۔ڈائننگ ٹیبل پر کھانا کھانے کی صورت میں ان کے لئے چیئر پر آرام دہ کشن کا انتظام کریں تاکہ وہ باقی گھر والوں کے ساتھ کھانا انجوائے کر سکیں۔
گھر کے تمام حصوں میں ضرورت سے زائد فرنیچر اور ڈیکوریشن والی چیزیں نہیں ہونی چاہئیں تاکہ عمر رسیدہ افراد آرام سے چل پھر سکیں۔اسی طرح ان کے کمرے میں بھی سینٹر کارپٹ اور بلاوجہ آرائشی چیزیں موجود نہ ہوں تاکہ تمام آمد و رفت آسان ہو۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Buzurgon Ke Kamre Ki Sajawat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.