Chinese Tarz Araish Ke Lateef Pehlu - Article No. 3052

Chinese Tarz Araish Ke Lateef Pehlu

چینی طرز آرائش کے لطیف پہلو - تحریر نمبر 3052

یہ جمالیاتی کشش کا سامان ہیں

پیر 16 جنوری 2023

بات ہو گھر کی تزئین و آرائش کی اور اس میں انفرادیت کا عنصر شامل نہ ہو ایسا تو ممکن ہی نہیں۔تو کیوں نا اس بار بھی ہو جائے کچھ منفرد اور خاص،چائنیز کھانوں کے تو سب ہی دلدادہ ہیں۔چلئے اس بار گھر کی آرائش بھی چائنیز اشیاء کے ذریعے کرکے سب کو اپنا گرویدہ بنا لیں۔اس مخصوص انداز آرائش میں ایسی کئی اشیاء شامل ہیں جو چین کی خاص تاریخی اور ثقافتی رنگوں کی عکاسی کرتی ہیں۔
ہم بتائیں گے کہ وہ کونسی اشیاء ہیں جن کو اپنے گھر کی زینت بنا کر منفرد تاثر پیش کر سکتی ہیں۔
دیواری آرائشی اشیاء
اپنے گھر کا منفرد اور جمالیاتی تاثر واضح کرنے کے لئے چائنیز طرز کی وال ڈیکوریشن اشیاء کا انتخاب کریں،گہرے سرخ رنگ پر کی جانے والی چائنیز خطاطی،ریشم اور لکڑی پر مہارت سے بنی پینٹنگز فریمڈ آرٹ اور Hanging Ornaments دنیا بھر میں اپنی تاریخ،اظہار اور تکنیکی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

(جاری ہے)

آپ چاہیں تو ان میں سے اپنے ذوق کے مطابق وال ڈیکوریشن اشیاء کا چناؤ کر سکتی ہیں۔
دیگر گھریلو آرائشی اشیاء
چائنیز اشیاء کی خاصی ورائٹی دستیاب ہے۔ان اشیاء کے کچھ بنیادی انداز ہیں۔ان اشیاء کا مخصوص انداز ہوتا ہے۔چائنیز اشیاء میں Bamboo,Jade,Porcelain,Cloisonne,Cinnabar کی اشیاء کو بنیادی حیثیت حاصل ہے جن کی مدد سے گلدان فریموں والی پلیٹیں،Hanging Ornaments،قدیم ٹیلی فون،Chopsticks Stand،ٹشو بکس،جیولری بکس،ایش ٹرے،جارز،پنکھے،کپس،مگز اور ڈنر سیٹ وغیرہ تیار کئے جاتے ہیں جر گھر کی اہم آرائشی اور ضروری اشیاء میں شمار ہوتے ہیں۔

چینی ثقافتی اشیاء
چینی ثقافتی اشیاء کا استعمال کرتے ہوئے گھر کی آرائش کچھ خاص مشکل نہیں،ضرورت ہے تو بس اس بات کی کہ آپ اپنے گھر کے ماحول کی مناسبت سے صحیح اشیاء کا چناؤ کریں۔ثقافتی اشیاء میں سرفہرست ہے چائنیز لینٹرن جو کہ چین کی خاص روایتی دستکار اشیاء میں سے ہیں جسے تہواروں کے اہم شے مورتیاں اور مجسمے ہیں۔

ان آرائشی اشیاء میں انہیں خاص اہمیت حاصل ہے اور اس کی ایک بڑی اور منفرد اقسام بھی موجود ہے جس میں شامل ہیں Tao Lucky God(چینی خدا کی مورتی)،Maneki,Buddha Statue,Dragon Statue,Neko Statue (بلی کی طرز کی مورتی) اور Chinese Food Dog Statue Guardian Lion اپنی سوچ اور ذوق کے حساب سے ان میں سے کسی بھی مورتی کا چناؤ کرکے آپ اپنے گھر کو چائنیز ٹچ دے سکتی ہیں۔پاک چین دوستی نبھانے کا یہ خیال برا تو نہیں۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Chinese Tarz Araish Ke Lateef Pehlu" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.