Coffee Tables Ke Andaz Naaye - Article No. 2585

Coffee Tables Ke Andaz Naaye

کافی ٹیبلز کے انداز نئے - تحریر نمبر 2585

ڈرائنگ روم اور لاؤنج میں صوفوں کے مقابل رکھی جانے والی چیزوں کو انگریزی میں کافی ٹیبلز کہتے ہیں

جمعہ 30 اپریل 2021

ڈرائنگ روم اور لاؤنج میں صوفوں کے مقابل رکھی جانے والی چیزوں کو انگریزی میں کافی ٹیبلز کہتے ہیں۔یہ ہر گھر کی ضرورت ہیں خواہ آپ بیڈ کا فرنیچر ہی کیوں نہ رکھیں یہ آرائشی مقاصد کے علاوہ پُرتکلف تواضع کے لئے بھی اتنی ہی اہمیت رکھتی ہے۔جسامت میں پھیلی ہوئی،لمبی، گول یا بیضوی،یہ کسی بھی شکل میں ہوں ان کا انتخاب آپ کی ذاتی پسند و ناپسند یا بجٹ کی صوابدید پر ہوتا ہے۔
دنیا کے چند مشہور فرنیچر ڈیزائنرز نے کیسی کافی ٹیبلز متعارف کرائی ہیں آیئے جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
مرکیورک ماربل ٹیبل Mercurak Marble Table
سیاہ اور سفید رنگ کے امتزاج سے بنی یہ میز زہاحدید(ڈیزائنر)نے 2013ء میں متعارف کرائی۔یہ بہت حد تک انوکھی اور خم دار میز ہے جسے اپنے ڈیزائن کی وجہ سے شہرت ملی۔

(جاری ہے)


ایڈین سیریز Edian Series
سنہری رنگت والی دمکتی ہوئی یہ میز بھی تعداد میں 7 سے 16 تک سیٹ کی صورت میں بنائی جاتی ہیں۔


ویو سٹی Wave City
یہ میز 3 ڈی پرنٹڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ اسٹیل اور لکڑی دونوں مٹیریلز میں بنائی جاتی ہیں۔غور سے دیکھئے تو اس میز کی ساخت اور ہیئت انگریزی حروف تہجی U کے اسٹائل میں ہوتی ہے۔ٹیبل کے اندرونی وسطی حصے پر آڑھی،ترچھی،عمودی وافقی سطح کی عمارتیں بنائی گئی ہیں۔یہ اپنی نوعیت کا بے حد منفرد پیٹرن ہے۔
سوہو Sohu
اس میز کی ساخت کچھ ایسی ہے جیسے ایک بڑے وسیع تر ڈبے کے گرد دراز لگا دیئے گئے ہوں۔
بہرحال درازوں میں مناسب سامان رکھا جا سکتا ہے۔اس کے چوکور خانوں کی رنگت بھی الگ رکھی گئی ہے۔درازوں کو کھولنے کے لئے خوبصورت ہینڈلز لگائے گئے ہیں۔اگر آپ لاؤنج میں ایسی کوئی میز رکھنا چاہتی ہیں تو درازوں میں مختلف برتن،کٹلری سیٹ،نیپکینز وغیرہ رکھ سکتی ہیں۔آپ چاہیں تو گوگل پر Sohu Tables کو سرچ کرکے ڈیزائنرز کی تخلیقی ہیئت کو دیکھا جا سکتا ہے۔

بسوٹی Bassotti
یہ ماربل کے مٹریل میں بنائی جانے والی میز ہے۔اس کے اوپر کا حصہ ماربل کا ہے جبکہ نیچے ایلومینیم کا استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے چاروں کونے ایلومینیم سے بنتے ہیں خوبصورتی سے تراشے ہوئے خمدار چمکتے ہوئے بہت بھلے لگتے ہیں۔اگر آپ کو بھی اس میں سے کوئی ٹیبل پسند آگئی ہے تو دیر نہ کریں کیٹلاگ دیکھیں اور اپنے کاریگر سے دیئے ہوئے ڈیزائن کے مطابق ٹیبل بنوا لیں۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Coffee Tables Ke Andaz Naaye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.