Couch - Nashist Sajane Ka Nafees Pehlu - Article No. 3039

Couch - Nashist Sajane Ka Nafees Pehlu

کاؤچ ․․․ نشست سجانے کا نفیس پہلو - تحریر نمبر 3039

یہ فرنیچر کا ایک پیس جداگانہ تاثر دے گا

بدھ 28 دسمبر 2022

پرکشش اور قیمتی کپڑے کے ساتھ اعلیٰ فوم سے آراستہ نرم و گداز صوفے ہر گھر کی ضرورت ہوتے ہیں۔کچھ گھروں میں لاؤنج ڈرائنگ روم سے قدرے وسیع رقبے پر مشتمل ہوتے ہیں۔یہاں آپ کو چنیوٹی یا سندھی جھولا رکھنے کی گنجائش بھی مل سکتی ہے یا آپ ایل (L) کی ساخت جیسا صوفہ بھی رکھ سکتی ہیں تاکہ حجم میں بڑا صوفہ یا پھیلی ہوئی نشستیں کمرے کے مجموعی تاثر کو بوجھل نہ کرنے پائیں۔

آج ان صفحات میں ہم آپ کو نرم و گداز سے Couch کے متعلق کچھ بتانا چاہتے ہیں۔آپ صوفہ کم بیڈ سے تو بخوبی واقف ہیں جس دکان پر فوم کے گدے،تکیے اور گاؤ تکیے ملتے ہیں وہی صوفہ کم بیڈ بھی تیار کرتے ہیں۔آپ لمبائی چوڑائی کا مخصوص ناپ دے کر یہ صوفہ بنوا سکتی ہیں مگر اس کے ڈیزائنوں میں کچھ زیادہ ورائٹی نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

آپ سوتی یا ویلوٹ کے مٹیریل میں یہ صوفہ بنوا سکتی ہیں۔

اگر عام دنوں میں اس کی ضروت نہ ہو تو اسے اسٹور روم میں دیوار سے پشت لگا کر کھڑا بھی کیا جا سکتا ہے۔بوقت ضرورت اسے آسانی سے کسی بھی نشست گاہ یا سونے کے کمرے میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔کاؤچ تکیے دار اور گدا نما صوفہ ہوتا ہے اور سونے بیٹھنے دونوں ضرورتوں کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اندرونی آرائش کے ماہرین اسے لگژری یعنی پرتعیش اظہاریئے سے تعبیر کرتے ہیں۔
ماڈرن آرائش میں اسے مختلف اور دلچسپ فرنیچر کہا جاتا ہے۔
اگر آپ کاؤچ کا غلاف بنوانا چاہتے ہیں تو اپنے شہر کے موسم کا خیال ضرور رکھئے۔
اگر آپ اپنے گھر کے اس مخصوص کمرے میں AC لگوا رہی ہیں تب کاؤچ کا کور چمڑے،جیکارڈ،مخمل یا سوتی کسی بھی مٹیریل کا رکھیں ناقابل برداشت نہیں ہو گا۔
ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے اداکاروں میں سے بیشتر کے گھروں میں کاؤچز جز وقتی آرام کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔

یہ فرنیچر کا ایسا Piece ہے جس کی اختراع پر تہذیب و ثقافت کے نقش بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔کچھ پر لکڑی کے ڈیزائن کی بناوٹ اس کی دیدہ زیبی میں اضافہ کر دیتی ہے۔
Chesterfield
اس ساخت کے کاؤچ میں خوبصورت بٹن آویزاں ہوتے ہیں یہ عموماً چمڑے کے مٹیریل میں بنتا ہے۔یہ کبھی فیشن سے باہر نہیں جاتا اور اس کے سرخ اور سیاہ یا سرخ اور سفید دونوں رنگوں کے مجموعے کے ساتھ بنتا ہے اور دیکھنے والوں کو جچتا بھی ہے۔
یعنی یہ ایسا صوفہ ہے جس میں بازوؤں اور پشت کی اونچائی برابر ہوتی ہے اور اوپر سے کسی قدر پیچھے کی جانب جھکی ہوئی ہوتی ہے۔اس لئے نہایت آرام دہ ہوتا ہے۔
Contemporary
دور جدید کے رجحانوں کے ہم آہنگ ان صوفوں کے کپڑے دھاری دار کپڑے کے بھی ہو سکتے ہیں اور چاہیں تو چمڑے کا مٹیریل استعمال کر لیں۔یہ ایک بازو پر مشتمل نہیں وسیع تر نشستوں پر مشتمل ہو سکتا ہے۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Couch - Nashist Sajane Ka Nafees Pehlu" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.