Dewari Araish Fankarana Izhar - Article No. 2454

Dewari Araish Fankarana Izhar

دیواری آرائش،فنکارانہ اظہار - تحریر نمبر 2454

پرانی چیزوں سے نیا گھر سجا لیں

بدھ 28 اکتوبر 2020

آپ گھروں کی دیواروں کا خوبصورت استعمال کرنا چاہتے ہیں اس کا آسان ترین طریقہ تو بازار میں تیار فریم شدہ تصاویر،خطاطی اور آیات ربانی کے طغرع لگا کر اپنی آرائش مکمل کر سکتے ہیں۔آج کل آن لائن تجارت کرنے والے ماہرین آرائش بھی اپنی تیار کردہ اشیاء کی فیس بک اور یوٹیوب چینل پر تشہیر کرتے ہیں۔ان میں دیواری گھڑیوں سے لے کر پودوں کے گملوں تک کئی اشیاء موجود ہوتی ہیں غرضیکہ تخلیقی انداز سے گھروں کی سادہ دیواروں کی آرائش اب مسئلہ نہیں ہے۔

شیلف کی مدد سے دیوار آراستہ ہو سکتی ہے
آپ کے پاس جتنی چھوٹی چھوٹی آرائشی اشیاء موجود ہیں وہ سلیقے سے اس بنی بنائی شیلف پر رکھئے۔کھڑی کی یہ پائیدار شیلفز کتابیں رکھنے کے لئے بھی استعمال ہو سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

آپ اپنی لائبریری یوں آرائش کر سکتی ہیں اگر تمام جگہ پر کتابیں نہیں رکھی تو چھوٹی سی گڑیا،کینڈل،مجسمہ یا بونسائی پودا رکھ سکتی ہیں۔

اس طرح توازن رہے گا۔ایک اچھا سا صنعتی ڈیزائن موزوں رہتا ہے۔
کچن کیبنٹ کی طرز کے ڈبے
یہ کئی اشیاء کو محفوظ بنانے کے لئے استعمال ہونے والے کیبنٹس ہیں۔ان میں سپورٹ کے لئے کھڑکی کا سہارا ضرور لگا لیجئے تاکہ یہ اشیاء کے وزن سے گرنے نہ پائے۔ان کی خصوصیت یہ ہے کہ اختیاری دروازوں کے ساتھ یہ ماڈیولر سسٹم کے تحت بنے ہوتے ہیں۔
کتابوں کے علاوہ برتن اور کپڑے بھی یہاں محفوظ کئے جا سکتے ہیں۔
پرندوں کا پنجرہ
اگر آپ جیتا جاگتا پرندہ پالنے کے شوقین ہیں تو صحن،برآمدے یا ٹیرس کے علاوہ راہداری کے ایک گوشے میں پرندوں کا پنجرہ لٹکایا جا سکتا ہے۔
رگ کو آویزاں کیا جا سکتا ہے
آپ کو گھر کے وسطی کمرے یعنی لاؤنج کو اہمیت دینی ہے۔
دیوار کا رنگ،گنجائش،اپنے پیٹرن ڈیزائن اور کمرے میں روشنی کے راستے کو مد نظر رکھئے۔دیواری رگ نہ ہو تو اجرک کو فریم کرکے آویزاں کیا جا سکتا ہے۔کراچی میں زینب مارکیٹ میں دیواری آرائش کی رگز دستیاب ہو سکتی ہیں۔
اینٹیک لیمپس اور آئینے،بہتر ذرائع
اپنی تخلیقیت کے اظہار کے لئے مہنگے ترین آرائشی ماہرین کے بجائے اسکریپ مارکیٹ اور ایسی دکانوں پر جایئے جو پرانا فرنیچر اور آرائشی اشیاء فروخت کرتے ہوں۔یہاں پرانی اشیاء کو پالش کروا کے گھر لے آیئے اور جدت طرز آرائش کا مظاہرہ کر لیجئے۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Dewari Araish Fankarana Izhar" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.