Diwaron Ki Araish Aik Achota Ehsas - Article No. 3369

دیواروں کی آرائش ایک اچھوتا احساس - تحریر نمبر 3369
پہلے زمانے میں لوگ اس طرف کچھ خاص توجہ نہیں دیا کرتے تھے، مگر آج کے دور میں دیواروں کو سجانا بھی ضروری سمجھا جاتا ہے
منگل 11 مارچ 2025
گھر کی آرائش اور سجاوٹ ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے اور بلاشبہ گھروں کی آرائش ایک فن ہے۔جسے کوئی باذوق انسان ہی سمجھ سکتا ہے۔اپنا گھر بنانا کس کی خواہش نہیں ہوتی اور جب گھر اپنا ہو تو اس کو سجانا اور سنوارنا بھی بہت اچھا لگتا ہے۔ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کے گھر کی آرائش یا سجاوٹ اس قدر دل فریب ہو کہ ہر آنے والا شخص تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔اس کا گھر دوسروں کے گھروں کے مقابلے میں انفرادیت کا حامل ہو اور سب سے جدا نظر آئے۔فرنیچر، پردے، قالین، ڈیکوریشن پیس اور دیواروں کی آرائش سب کے انتخاب میں بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا پڑتا ہے۔گھر بنانے کے بعد جو چیز سب سے زیادہ توجہ طلب ہوتی ہے، وہ گھر کی دیواریں ہیں۔دیواروں کی آرائش ایک اچھوتا احساس ہے۔
(جاری ہے)
پہلے زمانے میں لوگ اس طرف کچھ خاص توجہ نہیں دیا کرتے تھے، مگر آج کے دور میں دیواروں کو سجانا بھی ضروری سمجھا جاتا ہے۔
وال پیپرز
گھر کی تعمیر کے بعد جب اس کی تزئین و آرائش کا مرحلہ آتا ہے تو اس سوال کا جواب ڈھونڈا جاتا ہے کہ گھر کی دیواریں کیسی ہوں۔اس کے لئے رنگوں کے انتخاب پر بہت غور و خوص کیا جاتا ہے۔عام طور پر بہت سے لوگ دھیمے رنگ پسند کرتے ہیں، کیونکہ اس سے کمروں میں روشنی کا احساس اجاگر رہتا ہے اور آنکھوں کی ٹھنڈک کا باعث بھی بنتے ہیں۔کسی زمانے میں دیواروں پر رنگ کے ساتھ ساتھ وال پیپرز بھی لگائے جاتے تھے، تاکہ دیواریں دلکش دکھائی دیں، لیکن پھر رفتہ رفتہ اس کا رجحان ختم ہوگیا تھا، تاہم آج کل دوبارہ یہ طریقہ دیکھا جا رہا ہے۔
وال اسٹیکر
دیواروں کی سجاوٹ کے لئے اسٹیکرز کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔یہ اسٹیکرز خوبصورت اور دیدہ زیب ڈیزائن میں بہت ارزاں نرخ پر دستیاب ہیں، جن پر مختلف طرح کے نقش و نگار اور تصاویر بنی ہوئی ہوتی ہیں۔ان اسٹیکرز کو بہ ذریعہ انٹرنیٹ خریدا جا سکتا ہے۔ان کے استعمال سے کمرے کے کسی بھی حصے کو دلکش روپ دیا جا سکتا ہے۔
وال پینٹنگز
عام طور پر بہت سے لوگ دیواروں کی سجاوٹ کے لئے مصوری کے مختلف نمونوں کا انتخاب کرتے ہیں۔بہت سے بعض لوگ خاصے باذوق ہوتے ہیں۔انہیں نامور مصوروں کے بنائے ہوئے شاہکار جمع کرنے کا شوق ہوتا ہے اور وہ اپنے گھر کی دیواروں کو ہی ”آرٹ گیلری“ بنا لیتے ہیں۔مصوری کے علاوہ خوبصورت ”وال ہینگنگز“ اور وال پیس سمیت مختلف چھوٹے بڑے فریم دیواروں کی رونق بڑھانے کے لئے استعمال کی جا سکتی ہیں۔ضروری نہیں کے مہنگے شاہکار استعمال کیے جائیں۔آپ خود بھی اگر اچھے آرٹسٹ ہیں، تو اپنے ہاتھ سے بنائی گئی پینٹنگ اور وال ہینگنگ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔دالان اور برآمدے کی دیواروں پر ان آرائشی چیزوں کا مناسب استعمال ان کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔اس کے علاوہ خوبصورت دیدہ زیب گھڑیاں اور ”اینٹیک پیس“ بھی دیواروں کو دلکش بناتے ہیں۔
دیدہ زیب شیشے
شیشہ زمانہ قدیم سے ہی ہماری اہم ضرورت رہا ہے۔بدلتے زمانے کی رُتوں نے اسے اور خوبصورت بنا دیا ہے اور اب انہیں دل فریب اور دلکش فریم اور ڈیزائن میں اس طرح بنایا جاتا ہے کہ یہ اب واش روم اور بیڈ روم کے علاوہ بھی گھر کی دیواروں کی آرائش کے لئے استعمال کیے جا رہے ہیں۔چنانچہ خوبصورت اور دیدہ زیب شیشوں کا استعمال بھی گھروں کی خوبصورتی کو چار چاند لگانے کا باعث بن رہا ہے۔گھروں میں شیشے کا مختلف جگہوں پر استعمال ہو سکتا ہے۔اگر آپ کے گھر میں دالان یا برآمدہ ہے، تو اس میں آپ شیشے کا استعمال کر سکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اگر برآمدہ تنگ بھی ہے، تب بھی شیشے کا استعمال کیا جا سکتا ہے، کیونکہ اس سے وہ جگہ کشادہ محسوس ہوتی ہے۔اگر گھر میں سیڑھیاں ہیں، تو اس کے ساتھ موجود دیوار پر دیدہ زیب شیشے استعمال کر کے اس کو جاذب نظر بنا سکتے ہیں۔
Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

بدلتے موسم میں گھر کو دے نیا روپ
Badalte Mausam Mein Ghar Ko De Naya Roop

پلاسٹک کا فرنیچر بڑھائے گھر کی شان
Plastic Ka Furniture Badhaye Ghar Ki Shaan

میرا گھر میری جنت
Mera Ghar Meri Jannat

لکڑی یا قالین کا فرش کس کا انتخاب کیا جائے
Lakri Ya Qaleen Ka Farsh Kis Ka Intikhab Kya Jaye

نئے سال کی آمد پر پارٹی ڈیکوریشن سے متعلق چند تجاویز
Naye Saal Ki Aamad Par Party Decoration Se Mutaliq Chand Tajaweez

اک نیا سال آنے کو ہے
Ik Naya Saal Aane Ko Hai

گھر کو لگائے چار چاند
Ghar Ko Lagaye Char Chand

گھر کو بنائیں جنت
Ghar Ko Banayen Jannat

خوبصورت ٹائلز ۔ گھر کی خوبصورتی کو لگائے چار چاند
Khoobsurat Tiles - Ghar Ki Khubsurti Ko Lagaye Char Chand

گھر کے داخلی راستے کے دلکش انداز
Ghar Ke Dakhli Raste Ke Dilkash Andaz

ٹوٹی ہوئی اشیاء استعمال میں لائیں
Tooti Hui Ashiya Istemal Mein Layen

محدود جگہ پر سجاوٹ کے طریقے
Mehdood Jagah Par Sajawat Ke Tariqe