Drawing Room Ki Sajawat

ڈرائنگ روم کی سجاوٹ

Drawing Room Ki Sajawat

ام زینب
سب گھروں میں ایک کمرہ ڈرائنگ روم کے نام سے مخصوص ہوتا ہے ۔اس کمرے میں صوفہ اور میز موجود ہوتی ہے قیمتی شو پیس،دلکش پردے ،بہترین فانوس اور پھول کے گلدان یہاں بڑی مہارت سے سجائے جاتے ہیں ۔گھر کا یہ حصہ خاص طور پر مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے استعمال ہوتا ہے اس لئے کوشش کی جاتی ہے کہ اس کی سجاوٹ میں کوئی کمی نہ رہے۔گھر کو سجانا اور صاف کرنا تو عام معمول کی بات ہے لیکن اس حصے کی صفائی اور سجاوٹ پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔


گھر میں کوئی مہمان آئے تو اسے یہاں بٹھایا جاتا ہے ،یہاں پر ہی ان کی خاطر مدارت کا انتظام کیا جاتا ہے اور یہی وہ کمرہ ہوتا ہے جو خاتون خانہ کے ذوق کی عکاسی کرتا ہے اس لئے ایک بار اپنے ڈرائنگ روم کا جائزہ لیں کہیں چند معمولی باتیں اس کا تاثر خراب کرنے کا سبب تو نہیں ؟پردے ،صوفہ اور دیوار کا رنگ آپس میں میل رکھتے ہیں ؟کیا کمرے میں سامان کی ترتیب درست ہے ؟ڈرائنگ روم کی ترتیب وتنظیم کے وقت اس امر پر بھر پور توجہ رکھی جائے کہ یہاں سامان کی بھر مارنہ ہو ۔

(جاری ہے)


یاد رکھیں معیاری اور ضروری سامان سادگی اور ترتیب سے سجا کر دلکش تاثر حاصل کرنا ممکن ہے ویسے ڈرائنگ روم کو شاندار انداز میں سجانے ،سنوارنے کے لئے چند باتیں نہایت اہمیت کی حامل ہیں جیسا کہ کافی ٹیبل ڈرائنگ روم کی سب سے قابل توجہ چیز ہے اس کے علاوہ یہ بھی دیکھیں کہ کیا کمرے میں سامان رکھنے کے لئے درست جگہ کا انتخاب کیا گیا ہے اور یہ بھی دیکھیں کہیں آپ نے کمرے میں گنجائش سے زیادہ چیزیں تو نہیں رکھی ہوئیں ۔
ڈرائنگ روم میں پودے نہ ہوں یہ کیسے ممکن ہے ؟ہوم ڈیزائنگ کے جدید طریقے اسے گھر کا لازمی حصہ
قرار دیتے ہیں ۔ڈرائنگ روم میں رکھے گئے صوفے اور پردوں کا امتزاج بھی اہمیت کے حامل ہیں ۔

تاریخ اشاعت: 2019-02-23

Your Thoughts and Comments

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Drawing Room Ki Sajawat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.